Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھی پاکستانی ٹیم کو اننگز کی شکست: ڈیوڈ وارنر مین آف سیریز
اہم خبریں

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھی پاکستانی ٹیم کو اننگز کی شکست: ڈیوڈ وارنر مین آف سیریز

ایڈیٹردسمبر 2, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
david-warner australia
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایڈیلیڈ : ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسری اننگز میں 239 رنز پر آؤٹ کر کے یہ میچ ایک اننگز اور 48 رنز سے جیت لیا ۔ اس فتح کے نتیجے میں آسٹریلیا نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی دو صفر سے جیت لی ۔ پہلے میچ میں بھی آسٹریلیا نے پاکستان کو اننگز کی شکست سے دوچار کیا تھا۔
اس میچ میں ٹرپل سنچری بنانے والے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو میچ اور سیریز کا بہترین بلے باز قرار دیا گیا۔ وارنر نے اس سیریز میں دونوں میچوں میں سنچریاں بنائیں۔ برسبین ٹیسٹ میں 154 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ایڈیلیڈ میں انھوں نے 335 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
وارنر کے علاوہ یہ سیریز مارنس لبوشین کے لیے بھی خاص رہی اور انھوں نے بھی دونوں میچوں میں سنچریاں سکور کیں۔ پاکستان کی جانب سے سیریز کے ٹاپ سکورر بابر اعظم رہے جنھوں نے برسبین میں سنچری بنائی جبکہ ایڈیلیڈ میں تین رن کی کمی سے یہ سنگِ میل عبور کرتے کرتے رہ گئے۔
لیگ سپنر یاسر شاہ بولنگ کے شعبے میں تو ناکام رہے لیکن ایک سنچری کی مدد سے 194 رنز کے ساتھ پاکستان کی جانب سے رنز بنانے والوں میں ان کا نمبر دوسرا تھا۔
بولنگ کے شعبے میں آسٹریلیا کے مچل سٹارک 14 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست رہے۔ ان کے علاوہ جوش ہیزل وڈ نے بھی 10 وکٹیں لیں۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی پانچ وکٹوں کے ساتھ سیریز میں سب سے کامیاب بولر رہے۔
پیر کو چوتھے دن جب کھیل شروع ہوا تو پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور اسد شفیق نے تین وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز سے دوسری اننگز دوبارہ شروع کی۔
ابتدائی سیشن میں ان دونوں بلے بازوں نے محتاط مگر پراعتماد انداز میں بلے بازی کی اور سکور 123 رنز تک پہنچا دیا۔ ان دونوں کے درمیان 120 رنز کی شراکت کا خاتمہ نیتھن لیون نے کیا جب انھوں نے نصف سنچری بنانے والے شان مسعود کو 68 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کر دیا۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ 154 رنز پر گری جب اسد شفیق بھی نصف سنچری بنانے کے بعد لیون کی دوسری وکٹ بنے۔
افتخار احمد کو بھی لیون نے ہی کیچ کروایا، وہ 27 رنز بنا سکے۔ انھوں نے چھٹی وکٹ کے لیے محمد رضوان کے ساتھ 47 رنز کی شراکت قائم کی۔ پاکستان کی پہلی اننگز کے ٹاپ سکورر یاسر شاہ دوسری اننگز میں 13 رنز بنا سکے اور نیتھن لیون کی چوتھی وکٹ بنے۔ لیون نے شاہین آفریدی کو کیچ کروا کے اننگز میں پانچ وکٹیں مکمل کیں۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں 16واں موقع ہے کہ لیون نے اننگز میں پانچ وکٹیں لی ہیں۔
کھانے کے وقفے کے بعد جوش ہیزل وڈ نے محمد رضوان کو بولڈ کر کے اننگز میں دوسری اور آسٹریلیا کے لیے نویں وکٹ لی۔ پاکستان کی دسویں وکٹ اس وقت گری جب محمد موسیٰ اسی اوور میں رن آؤٹ ہو گئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے پانچ، جوش ہیزل وڈ نے تین جبکہ مچل سٹارک نے ایک وکٹ لی۔ اس ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا اور ڈیوڈ وارنر کی ٹرپل سنچری اور مارنس لبوشین کی سنچری کی بدولت تین وکٹوں کے نقصان پر 589 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔ اس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 302 رنز بنا سکی تھی اور اسے فالو آن پر مجبور ہونا پڑا تھا۔ پاکستانی اننگز کی اہم بات یاسر شاہ کی ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی سنچری تھی جنھوں نے 114 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ بابر اعظم نے 97 رنز بنائے جبکہ پاکستان کے پانچ کھلاڑیوں کا سکور دوہرے ہندسوں تک بھی نہ پہنچ سکا تھا۔
آسٹریلیا کی جانب سے اس اننگز میں مچل سٹارک چھ وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے تھے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آسٹریلیا ایڈیلیڈ ٹیسٹ کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleولیم کی ’’انارکی‘‘ اور طلبہ کی تحریک۔۔نصرت جاوید
Next Article It’s not Cricket۔۔سہیل وڑائچ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

فاسٹ بولر سلمان مرزا پر ہراسانی کے الزامات اور جرمانہ : حقیقت کیا ہے ؟

مارچ 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.