Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ایم ایم ادیب»انسان جو خدا بن گئے۔۔ ایم ایم ادیب
ایم ایم ادیب

انسان جو خدا بن گئے۔۔ ایم ایم ادیب

ایڈیٹردسمبر 23, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
12 may karachi voilence girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

قصص الانبیا ءکا مصنف نمرود کی خدائی کا تذکرہ کرتے ہوئے رقم طراز ہے کہ” نمرود کنعان بن آدم بن سام بن نوح ؑ کا بیٹا تھا اور زبان اس کی عربی تھی ،اس نے اپنے لشکر کی مدد سے ملکِ شام ،ترکستان اور بعد میں ہندوستان اور روم پر بھی قبضہ کرلیا،یہاں تک کہ مشرق و مغرب تک تمام جہان پر اس کی حکومت تھی اور بابل اس کا دارالسلطنت تھا ۔اس نے ایک ہزار سات سو برس بادشاہت کی ،وہ بڑا متکبّر تھا اور کہتا تھا میں خدا ہوں ،آسمان کا خدا کیا چیز ہے ؟ تب خدا نے حضرت ابراہیم کو پیدا کیا “
تہذیبوں کے بننے اور بگڑنے کا انحصارقانونی تقاضوں کے پورے کرنے نا کرنے پر ہوتا ہے ،قانون کان بند اور آنکھیں کھلی رکھے تب بھی برا اور آنکھیں بند اور کان کھلے رکھے تب بھی بے مصرف ،ہمارے ہاں قانون دونوں طرح کے فکری مغالطوں میں مبتلا رہا،غلط وقت پر درست فیصلے کئے اور درست وقت پر غلط فیصلوں کا مرتکب ہوا،یہ دونوں صورتیں قوم کے لئے تذبذب کا باعث بنیں ،جنہیں بولنا چاہیئے تھا وہ ہمیشہ چپ رہے اور جن کا چپ رہنا بنتا تھا انہوں نے لب کشائی کی ذمہ داری اٹھا کر اپنی بے چہرگی کی چہرہ کشائی کی ۔یہ سراسر بے اعتدالی ہے ،جو بہت کچھ ،کے ذمہ دار ہوتے ہیں وہ ذرا سی دیر میں توازن کھونے کی غلطی نہیں کیا کرتے۔
حق سچ اور ناحق کی تفریق کا عمل ایسا ہے جو ایک نا ایک روزطشت از بام ہونا ہی ہوتا ہے، اس پر پناہ طلب کرنے والے اور عبرت نگاہ ،سب چونک اٹھتے ہیں ،دراصل یہ سب فطرت کے تقاضے پورے ہونے کا دورانیہ ہوتا ہے ،کچھ مستقبل کے خوف سے کانپتے ہیں اور بعض حال کے خدشات سے لرزہ براندام ہوتے ہیں،عقل خود لب ِبام محوِ تماشا ہونے کی بجائے خندہ زن ہوتی ہے ۔
یہ کیا عجب ہوا ہے کہ اہلِ خرد بھی ورطہءحیرت سے نہیں نکل رہے اور جو حیرانی کے خولِ بیابانی سے نکل پائے ہیں وہ چھپے انداز میں سینہ کوبی فرمارہے ہیں ،یوں جیسے تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہو ،وہ جنہوں نے قبور سے ہڈیاں نکال کر ان پر گھوڑے دوڑائے،وہ محوِ یاد ٹھہرے اور جس کا ایک بال بیکا ہونے کا دور دور تک کوئی امکان نہیں ،اس کے حق میں سارے شہر کے چوکوں پر لاکھوں روپے مالیت کے بینرز راتوں رات آویزاں کر دیئے گئے ،ان سب کا حساب کس پر قرض ہے ؟
سوال سے سوال نکلنے کی رُت طویل تر ہو رہی ہے ،جن پر جواب دینا لازم ہے وہ تقسیم در تقسیم ہیں ،فیصلے کی قوت ہے نا سامنے آجانے کا یارہ،در در کی ٹھوکریں کھاتا ذہن جس نتیجے پر پہنچا ہے وہ یہ کہ ایک صائب تاریخی فیصلہ غلط وقت پر سنایا گیا ہے،جسے کچھ عرصے کے لئے محفوظ کر لیا جاتا تو اس کی اہمیت دو چند ہوکر ابھرتی ،کسی کے لئے سوالیہ نشان اور کسی کے لئے سنگ و خشت کا سامان نہ بنتا۔
فیصلے کا ایک رخ یہ بھی ہے کہ جہاں حاشیہ نشینوں کے راز کھلے ہیں وہاں منافقین کی رونمائی خوب ہوئی،میڈیا کے دیدہ ور تو آشکار ہوئے ہی ،سیاست کاروں کی ا یسی گگھی بندھی ہے کہ کھلنے کو نہیں آرہی ،دانشور تو عرصہ دراز ہوا ملکی معاملات سے لاتعلق ہیں ،قوم کے مسائل سے ان کا واسطہ سرے سے رہا ہی نہیں ،سقوطِ مشرقی پاکستان سے لیکر اب تک، یہاں کتنے انسان ہیں ،خدا بننے کے زعم میں ہیںِ جنہوں نے اپنے جیسے انسانوں کو سر اٹھانے نہیں دیا ،مگر یہ بھی کبھی نہیں ہوا کہ سر اٹھانے والا پیدا نا ہوا ہو،تاہم انسان کے خدا بننے کی خواہش اتنی ہی پرانی ہے ،جتنی یہ کائنات۔
تعصبات کی عینکوں کے دبیز شیشوں سے ہر سو دیکھا ،پرکھا جارہا ہے ،عقیدوں کے جنگ جو ُ بھی میدان میں ہیں ،ان کی ہارجیت کا فیصلہ بھی ابھی ہونا ہے ،وہ جو ”اپنی کر نی کر لو ،جو ہوگا دیکھا جائے گا “ کا نعرہءمستانہ لگا کر رخصت ہوا ،اس کا راز بھی ایک روز کھلے گا ہی ،اساطیری قصوں کہانیوں کے عمر بڑی لمبی ہوتی ہے ،یہ نسل در نسل ہی نہیں تہذیب در تہذیب چلتی ہیں،ان کہانیوں اور رب کی نعمتوں سے کون انکار کی جرات کر سکتا ہے ۔
سو اے جن و انس ! تم اپنے رب کی کس کس نعمت سے انکار کروگے۔۔۔؟؟؟

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پرویز مشرف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملکہ ترنم نور جہاں کو مداحوں سے بچھڑے 19برس بیت گئے
Next Article برصغیر کے مسلمان، غزوہ ہند اور ہم : گونج / ڈاکٹر عفان قیصر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکہ نے دھمکی دی بے نظیر اس کے باوجود مقتل کی طرف چل دیں : نصرت جاوید کا کالم

جنوری 13, 2026

بے نظیر کا مائینس ہونے سے انکار ان کے قتل کی وجہ بنا ؟ : حامد میر کا کالم

جنوری 12, 2026

دیکھا جنہیں پلٹ کے : نامور ادیب ، صحافی اور ڈاکٹر فاروق عادل کے خاکوں کی کتاب شائع ہو گئی

ستمبر 21, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.