Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ایرانی حکومت جھوٹی ہے : تہران میں حکومت مخالف مظاہرے
اہم خبریں

ایرانی حکومت جھوٹی ہے : تہران میں حکومت مخالف مظاہرے

ایڈیٹرجنوری 12, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
iran protest
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تہران : ایران کے دارالحکومت تہران میں سینکڑوں مظاہرین نے حکام کی جانب سے یوکرینی طیارہ گرائے جانے کے اعتراف کے بعد انھیں (ایرانی حکومت) ’جھوٹا‘ قرار دیا ہے۔
ہفتہ کو ایران نے تسلیم کیا تھا کہ اس نے ’غیر ارادی طور پر‘ یوکرین کا مسافر طیارہ مار گرایا تھا جس سے مسافر اور عملہ سمیت جہاز پر سوار تمام 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
تہران میں کم از کم دو جامعات کے باہر مظاہرے دیکھنے میں آئے جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا ہے۔ جبکہ مظاہرے کے بعد تہران میں برطانیہ کے سفیر روب میکایئر کو بھی گرفتار کیا گیا، جنھیں تین گھنٹے تحویل میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان ’متاثر کن‘ مظاہروں کے لیے اپنی حمایت کا اعلان فارسی اور انگریزی میں لکھی گئی دو ٹویٹس میں کیا ہے۔یوکرین کی بین الاقوامی فضائی کمپنی کی پرواز پی ایس 752 بدھ کو ایران کے دارالحکومت تہران سے یوکرین کے دارالحکومت کیئو جانے کے لیے پرواز بھری تاہم طیارہ چند ہی منٹ بعد گِر کر تباہ ہو گیا تھا۔
اس کے گرنے کی اطلاعات اس وقت آئیں تھیں جب ایران جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد جوابی کارروائی میں عراق میں موجود دو امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کر رہا تھا۔ 3 جنوری کو ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی بغداد میں موجود تھے جب انھیں صدر ٹرمپ کے حکم کے تحت ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق ایران کے طلبا نے تہران میں ’شریف‘ اور ’امیر کبیر‘ نامی دو یونیورسٹیوں میں مظاہرے کیے۔ ابتدائی طور پر وہ طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے متاثرین کی یاد میں تقریب کا انعقاد کر رہے تھے تاہم بعد ازاں یہ تقاریب مظاہروں کی شکل اختیار کر گئیں اور ہفتہ کی شام تک انھوں نے شدت اختیار کر لی تھی۔
نیم سرکاری خبر رساں ادارے فارس نے بدامنی سے متعلق ایک انوکھی رپورٹ بھی جاری کی جس میں کہا گیا کہ ایک ہزار کے قریب لوگوں نے ایرانی رہنماؤں کے خلاف نعرے لگائے اور جنرل قاسم سلیمانی کی تصاویر پھاڑ دیں ہیں۔
طلبا نے مطالبہ کیا کہ وہ ایرانی اہلکار جنھوں نے طیارہ گرایا یا اس حادثے کو ’چھپانے کی کوشش کی‘ ان کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
ان نعروں میں ایران کے رہبر اعلی آیت اللہ خامنہ ای کی طرف بھی اشارہ کیا گیا اور ان کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔ ’جھوٹ بولنے والوں کو مار دیا جائے‘ جیسے الفاظ نعروں کا حصہ تھے۔
اس خبر کے مطابق پولیس نے ان مظاہرین کو منتشر کیا جنھوں نے سڑکوں کو بلاک کر رکھا تھا۔ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی گئی۔سوشل میڈیا صارفین نے بھی حکومتی اقدامات کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا ’میں اپنے ملک کے حکام کو کبھی معاف نہیں کروں گا۔ ان لوگوں کو جو سب جانتے ہوئے جھوٹ بول رہے تھے۔‘تاہم یہ مظاہرے اس بڑے ہجوم سے کافی چھوٹے تھے جو ایران کے کئی شہروں میں جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ان کے لیے تین روزہ سوگ میں دیکھے گئے۔
تہران میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران حکام نے ایران میں برطانیہ کے سفیر کو گرفتار کر لیا ہے۔تہران میں برطانیہ کے سفیر روب میکایئر کو تین گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ برطانیہ نے اپنے سفیر کی گرفتاری کے اقدام کو ’بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی‘ قرار دیا ہے۔
برطانوی سفیر کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ یوکرینی جہاز میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب میں شامل تھے، یہ تقریب بعد ازاں مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی تھی۔تقریب میں شمولیت کے بعد وہ برطانیہ کے سفارت خانے کے لیے روانہ ہوئے مگر راستے میں حجامت بنوانے کے لیے ایک حجام کی دوکان پر رکے جہاں ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔
برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’تہران میں بغیر وجہ اور بغیر وضاحت ہمارے سفیر کی گرفتاری بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔‘روب مکیئر کو امیر کبیر یونیورسٹی کے باہر ایک مظاہرے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران ’اپنی الگ تھلگ حیثیت برقرار رکھ سکتا ہے۔ یا تناؤ کم کرنے کے اقدام اور سفارتی راستے اپنا سکتا ہے۔‘
ان مظاہروں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انگلش اور فارسی زبانوں میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایران کے بہادر اور متاثرہ لوگوں کے لیے میرا یہ پیغام ہے کہ میں صدر بننے سے لے کر اب تک آپ کے ساتھ کھڑا رہا ہوں اور ہماری حکومت آپ کا ساتھ دیتی رہے گی۔‘

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ایران مسافر طیارہ مظاہرے
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفواد چودھری کی بھی سن لیں!۔۔آئینہ /مسعوداشعر
Next Article آمنہ مفتی کا کالم ، اڑیں گے پرزے: خاموشی کی زبان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا

اپریل 18, 2026

دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس

اپریل 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.