Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر اختر شمار»آٹے چینی کے بحران میں ….قناعت اور صبر۔۔ڈاکٹراختر شمار
ڈاکٹر اختر شمار

آٹے چینی کے بحران میں ….قناعت اور صبر۔۔ڈاکٹراختر شمار

ایڈیٹرجنوری 22, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar shumar column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دنیا کی سب سے بڑ ی نعمت صحت قرار دی گئی ہے ۔ وہ جو کہتے ہیں جان ہے تو جہان ہے اگر آپ صحت مند اور تندرست ہیں تو ہر دکھ غم اور بھوک پیاس برداشت کر لیں گے ۔ تھوڑے پر صبر و شکر کر لیں گے ، لیکن اگر آپ بیمار ہیں اور کسی شدید تکلیف میں مبتلا ہیں تو دنیا کی کوئی خوشی آ پ کو نہیں بھائے گی ۔
آپ کے پیٹ میں شدید در د ہو اور آپ درد سے تڑپ رہے ہوں ، ایسے میں آپ کو آ پ کی من پسند ڈش پیش کی جائے تو کیا آپ کو وہ اچھی لگے گی ؟ ہر گز نہیں ۔۔۔ اس تکلیف میں آ پ کی پسند یدہ غذا یا ا ور کچھ بھی پسند نہیں آئے گا۔ کیو ں ؟ اس لیے کہ آپ بیمار ہیں ۔ بیماری میں نہ تو کو ئی تفریح اچھی لگتی ہے نہ کسی آرزو کی تکمیل۔ سو ساری باتےں ، ساری خوشیاں ، ساری آرزوئیں ، صحت کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں ، اس لیے سب سے بڑی نعمت ” صحت “ ہے ۔
آپ کتنے ہی دولت مند ہوں ، کتنے ہی آرام دہ گھر میں رہائش پذیر ہوں، ارد گرد سینکڑوں نوکر چاکر ہوں ، آس پاس ہر آرزو کی تکمیل کا سامان موجود ہو ۔ پلک جھپکتے آپ جو چاہیں ہو سکتا ہو لیکن آپ کسی شدید جسمانی تکلیف میں کراہ رہے ہوں آپ کو کچھ بھی اچھا نہیں لگے گا ۔ آپ کے سامنے دنیا کے خو بصورت مناظر ہوں ، آپ کی پسند کی تفرےحات ہوں ، لیکن آپ کو بیماری میں کچھ بھی نہ بھائے گا ۔ اس کے بر عکس آپ صحت مند ہوں او ر رہنے کو معمولی سا گھر ہو ، ایک وقت کی روٹی بھی میسر ہو تو بھی آپ سکون کی نیند سو سکتے ہیں ، معمولی سے بستر پر بھی سکون کی نیند آ سکتی ہے اور ویسے بھی بقراط نے کیا خوب کہا ہے کہ :
” ہم دولت سے نرم بستر حاصل کر سکتے ہیں لیکن نیند نہیں“ ۔
آپ صحت مند ہیں تو آپ کہیں بھی ، کسی بھی لمحے کسی معمولی سی بات پر خوش ہو سکتے ہیں ۔ گو یا خوشی کا تعلق ہماری صحت اور تندرستی سے ہے ، تندرست انسان کہیں بھی خوش ہو سکتا ہے لیکن ایک مریض شخص سا ری دنیاکی نعمتوں کے باوجود بھی کم از کم خوش نہیں ہو سکتا ۔
سو انسان کو دنیا کی سب سے بڑی نعمت ( صحت اور تندرستی ) کے حصول کے لیے ہر پل کو شاں رہنا چاہیے ۔ زندگی میں صرف اپنی صحت اور تندرستی کو مقّدم رکھا جانا چاہےے ، ہمیں بیمار کر دینے والے خیالات ، تفکرات ، اعمال اور غذاؤں سے دور رہنے کی اشد ضرورت ہے ۔ اگر خوشی صحت میں ہے تو پھر صحت پر زیادہ فوکس ہونا چاہیے مگر ہم دنیا میں دولت ، پیسے اور آسائشوں کے لیے بھاگتے پھرتے ہیں ایسے میں تندرستی اور صحت کہیں بہت پیچھے رہ جاتی ہے اور جب آسائش دولت اور عزت حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ یہ جسم وجان کمزور ، لاچار اور بیمار ہوا چاہتا ہے ۔ کئی روگ خود ہی پال لیے گئے ہیں ۔ صحت تندرستی ،عمدہ کھانوں میں نہیں ہے ، بلکہ بہت سے اہلِ ثروت حضرات تو بہت سی نعمتیں حاصل ہو نے کے باوجود بھی انہیں کھا پی ہی نہیں سکتے ۔ کہ ان کے معالجین اور ڈاکٹروں نے یہ سب اچھی غذائیں انہیں منع کر دی ہیں ، نہ ہی یہ اچھی غذائیں انہیں ہضم ہوتی ہیں؟ کبھی بد پرہیزی سے وہ یہ غذائیں کھا لیں تو لینے کے دےنے پڑ جاتے ہیں ۔ سو ہمیں دنیا کی سب سے بڑی نعمت اور دولت تندرستی کے لیے سوچنا چاہیے اور ہر حال میں اسے حاصل کرنا چاہیے کہ دنیا صحت اور تندرستی سے ہے ۔ ہر خوشی ، ہر سکھ کا دارومدا ر صحت اور تندرستی سے وابستہ ہے ۔
اسلام میں روزے کی فضیلت واضح ہے ۔ صبر برداشت ، صحت تندرستی ، روحانےت ، باطنی پاکیزگی اور سکون کے لیے روزے سے بڑھ کر کوئی چےز نہیں ۔ حضر ت ابو سلمانؒ فرماتے ہیں :
”بھوک آخرت کی اور ” شکم سیری “دنیا کی کنجی ہے “
شیخ سعدی ؒفرماتے ہیں ۔
” جب پیٹ خالی ہو تا ہے تو جسم روح بن جاتی ہے اور پیٹ بھرا ہو تا ہے تو روح جسم بن جاتی ہے “
ایک اور جگہ آپ فرماتے ہیں :
’ ’ بھو ک اور مسکینی میں دن گزارنا، کسی کمینے کے سامنے دستِ سوال دراز کرنے سے بہتر ہے“۔
حضرت بایزیدؒ کے مطابق :
” بھو ک ایسا بادل ہے جس سے رحمت برستی ہے ۔ “
سو صحت و تندرستی اعلیٰ غذائیں کھانے میں نہیں ۔ کم ، سادہ اور صاف ستھری غذائیں کھانے میں ہے ۔ زیادہ کھانے کی حرص سے نجات حاصل کرنی چاہیے اور کھانے کی لالچ سے باز رہنے کی کوشش کرنی چاہیے مگر اس کے لیے محنت ، جدوجہد اور ریاضت کر نی پڑتی ہے ۔ ویسے بھی زیادہ کھانے والا ذہین نہیں ہو سکتا ۔ ایک صحت مند دماغ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ کم کھا یا جائے ، زیادہ کھانے سے صلاحیتےں ماند پڑ جاتی ہیں اورکم کھانے سے سوئی ہوئی قوتےں بھی بیدار ہو جاتی ہیں ، انسان کا باطن مضبوط ہو تا ہے اور دماغ کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے ۔ حضرت ذوالنون مصری ؒ فرماتے ہیں :
” شکم سےر کو حکمت حاصل نہیں ہوتی “
فرینکلن کہتا ہے :
” شکم سیری کند ذہن بنا دیتی ہے کھانا زندہ رہنے کے لیے کھاؤنہ کہ کھانے کے لیے زندہ رہو “
جی فار ڈائیس نے کہا کہ :
” اگر شےر دن میں صر ف ایک بار کھاتا ہے تو پھر ایک مرتبہ کھانا انسان کے لیے بھی کافی ہونا چاہیے “
ہم ساری زندگی بہترین اور مرغن غذاؤں اور آسائشوں کے لیے بھاگتے پھرتے ہیں ، جتنی آسائشیں زیادہ ہوں گی جتنا زیا دہ کھا یا جائے گا اتنا ہی ہلاکت کی طرف جانے کا اندیشہ رہے گا۔ سو قناعت اور صبر کا راستہ اختےار کر نے سے انسان ہلکا پھلکا رہنے کے ساتھ کافی فائدے میں رہتا ہے ۔
(بشکریہ:روزنامہ نئی بات)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکیا بوریت میں اور اضافہ کیا جائے؟۔۔نقطہ نظر/ایازامیر
Next Article ہمیں ایسی”جنت“ نہیں چاہیے۔۔؟ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.