Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سہیل وڑائچ»ع کا عروج : فیضِ عام / سہیل وڑائچ
سہیل وڑائچ

ع کا عروج : فیضِ عام / سہیل وڑائچ

ایڈیٹرجنوری 23, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

حُسنِ اتفاق سمجھیں یا ابجد کا حساب جاننے والے کی منصوبہ بندی، پاکستان اِس وقت حرفِ ابجد ’’ع‘‘ کے دورِ عروج سے گزر رہا ہے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نام میں موجود حرف ع کا سایہ پورے پاکستان پر ہے، صدر پاکستان عارف علوی کے نامِ نامی میں ایک عین نہیں بلکہ دو عین ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے تین قریبی ترین افراد بھی ع ہیں۔
اُن کی اہلیہ فرسٹ لیڈی بشریٰ مانیکا اپنا نام تبدیل کر کے اب باقاعدہ بشریٰ عمران کہلاتی ہیں، اُن کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی عین کی پناہ میں ہیں اور تو اور زلفی بخاری کا پورا نام ذوالفقار عباس بخاری ہے یوں وہ بھی ع کے سائے میں ہیں۔
پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہزار ناکامیوں اور خرابیوں کے باوجود اپنے نام میں موجود ’’ع‘‘ کی وجہ سے محفوظ ہیں اور تو اور پنجاب کے نئے چیف سیکرٹری اعظم سلیمان اور نئے انسپکٹر جنرل پولیس شعیب دستگیر کے ناموں میں موجود لفظ ’’عین‘‘ نے ہی اِنہیں دورِ عمران میں عروج پر پہنچایا ہے۔
ہماری محبوب مشیرِ اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی اونچی اُڑان کی وجہ بھی اُن کے نام میں دو ’’ع‘‘ ہونا ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی ’’ع‘‘ ہی کے انعام یافتہ ہیں۔
حروفِ ابجد میں ’’ع‘‘، اردو کا چوبیسواں، عربی کا اٹھارہواں اور فارسی کا اکیسواں لفظ ہے۔ جمل کے حساب سے لفظ ’’ع‘‘ کے 70عدد فرض کئے گئے ہیں، لوحِ عین کو برائے ابطالِ سحر اور برائے بخت کشائی اکسیر سمجھا جاتا ہے۔ علمِ ابجد کے معروف ماہر علامہ حسن عسکری نقوی کے مطابق حرف عین کے ظاہر کے اعداد 70اور باطن کے اعداد 60ہیں۔
ظاہر میں یہ ع ہے مگر باطن میں یہ س ہے کیونکہ س کے اعداد بھی 60ہیں۔ لفظ عین کو ملکوتی اور قمری درجہ حاصل ہے اور اس کے شخصیت پر گہرے اثرات پڑتے ہیں اور وہ شخص ایک طرف جادو سے محفوظ رہتا ہے تو دوسری طرف اس کی قسمت میں عزت اور وقار بھی ہوتا ہے۔
علمِ ابجد سے ہٹ کر علم سیاسیات میں آئیں تب بھی حرف ’’ع‘‘ نے حالیہ برسوں میں لفظ ن (نواز شریف)، ش (شہباز شریف) آ (آصف زرداری) اور ب (بلاول بھٹو) کو بری طرح سے شکست دی ہے۔
اگر اعداد کی جنگ کو مدِنظر رکھا جائے تو ’’ع‘‘ عروج پر ہے جبکہ س، ق، ن اور ب سب اِس کی زد میں ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ باقی اعداد ’’ع‘‘ کا توڑ کیسے کریں گے؟
تحریک انصاف اپنے اقتدار کے پندرہ سولہ ماہ مکمل کر چکی ہے اب اِس کے ڈیلیوری کے دن ہیں، اب مخالفوں کی سازشوں اور ماضی کے حکمرانوں کی غلطیوں کے بہانے نہیں چل سکتے، اب اِنہیں ہر حال میں معیشت کی بہتری اور مہنگائی کی روک تھام کے اقدامات کرنا ہیں۔
عوامی صبر کا جام چھلکنے والا ہے، مارچ اور اپریل کے بعد کسی بھی وقت مہنگائی اور معاشی بدحالی کا جن بوتل سے باہر نکل کر بےقابو ہو سکتا ہے۔ فی الحال ملک کی رفتار رکی ہوئی ہے، یہ توقف اُس وقت ختم ہو گا جب نوٹیفکیشن جاری ہو گا، اُس کے بعد ہی سیاست، خارجہ پالیسی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے مراحل طے ہوں گے۔
اندر کی خبر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اصلاحات، بہتری اور تبدیلی کا فوکس صوبے ہوں گے کیونکہ مرکزی سطح پر یہ احساس ہو چکا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد زیادہ تر بجٹ اور اختیارات صوبوں کو مل چکے ہیں، اس لئے پہلی ترجیح یہ ہے کہ صوبوں کی گورننس بہتر کی جائے وہاں کے حالات کو درست کیا جائے اسی سے ملک کے معاملات درست ہوں گے۔
یہی وجہ ہے کہ فروری یا اُس کے بعد سے پنجاب میں اصلاحِ احوال کی طرف بھرپور توجہ مرکوز ہو گی، اس کے بعد خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں بھی تبدیلی اور اصلاحات کے لئے توجہ دی جائے گی۔ اِس سارے ٹاسک میں تین سے چار ماہ لگیں گے۔
وفاقی حکومت کے پاس اس دوران اتنا وقت ہو گا کہ وہ اپنی ترقیاتی اور معاشی سمت طے کر لے۔ اگر وہ معاملات سنبھالنے میں کامیاب نہ ہو سکی تو اُن کے پاس بھی رخصتی کے علاوہ چارئہ کار نہیں ہو گا۔ دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ تحریک انصاف کے بارے میں یہ خیال کرنا کہ وہ ایک سافٹ ٹارگٹ ہے خام خیالی ہو گا وقت آنے پر وہ لوہے کا چنا ثابت ہو گی اور ملک میں ایک نئی کشمکش کو جنم دے گی۔
تاہم ملک میں اصلاح لانے کے خواب دیکھنے والے سمجھتے ہیں کہ وہ جب چاہیں گے کہ پارلیمان کے ذریعے تبدیلی لے آئیں گے اور یہ تبدیلی چائے کی پیالی میں طوفان تو لاسکتی ہے اس سے زیادہ کوئی تحریک برپا نہیں کر سکے گی کیونکہ تحریک انصاف کی حکومت کی کوتاہیاں اور ناکامیاں ہی اس کے خلاف چارج شیٹ ثابت ہوں گی۔
خواجے، عباسی، واوڈے یا بلاول جو بھی کہیں، جیسے بھی دلائل لے آئیں، سچ تو یہ ہے کہ سیاست جوش، جذبے، نظریے اور عوامی احترام سے فارغ ہو چکی ہے، ایسی بےسمت سیاست کے لئے کون لڑے گا۔
اگر سیاست نظریے نہیں اقتدار کے حصول کا نام ہے تو پھر یہ اشرافیہ کی اندرونی جنگ تک محدود رہے گی۔ عوامی حقوق، عوامی خدمت اور جمہوری نظریے کے بغیر سیاست بےمعنی ہے اسی لئے حالیہ دنوں میں سیاست کا کوئی سر پیر نظر نہیں آ رہا۔
نون لیگ اور پیپلز پارٹی کا نیا بیانیہ کیا ہو گا؟ جمہور کی سیاست کون کرے گا؟ اشرافیہ اور پاور بروکرز کا ساتھ کون دے گا؟ اس حوالے سے دو تین ماہ کے اندر نئی صف بندی ہو گی، نئی سیاست کا آغاز ہو گا۔ پنجاب میں آخری جنگ بہرحال تحریک انصاف اور نون لیگ میں ہی ہو گی۔
سیاست کے اگلے مرحلے میں نواز شریف اور آصف زرداری پسِ پردہ رہیں گے یوں شہباز، بلاول اور مریم اپوزیشن کے بڑے نام ہوں گے۔ عمران خان کو اپنی سیاسی زندگی کی آخری لڑائی انہی سے لڑنا ہو گی۔
ہو سکتا ہے کہ عمران کے کچھ غیر متوقع دشمن بھی ان کے سامنے کھڑے ہو جائیں۔ اصل سیاست مارچ ہی میں شروع ہو گی تب ہی پتا چلے گا اب کون کدھر ہے؟ اور پاور بروکرز اب کس کے ساتھ ہیں؟

( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عارف علوی عثمان بزدار عمران خان فردوس عاشق اعوان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفواد حسن فواد کی رہائی، نیب کے منہ پر جوتا : قلم کمان / حامد میر
Next Article ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن کو خطرہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.