Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 31, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مْک مْکا یا جنگ کا اگلا راؤنڈ؟ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران امریکہ جنگ بندی: خوش ہونا منع ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا اور ایران معاہدے کے بہت قریب ہیں لیکن ابھی معاہدہ ہوا نہیں : امریکی نائب صدر
  • عالمی لیڈر اور اُن کا لباس ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مریض عشق پر رحمت خدا کی :وجاہت مسعود کا کالم
  • نہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے : بشیر بدر رخصت ہوگئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»’غداروں‘ کی تاریخ ۔۔ رضی الدین رضی
تجزیے

’غداروں‘ کی تاریخ ۔۔ رضی الدین رضی

ایڈیٹرفروری 17, 202025 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
articles. columns and poetry of razi ud din razi at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کتنے افسوس کی بات ہے کہ ہم آج تک جنرل پرویز مشرف کو ہی غدار سمجھتے تھے۔ اور اس لیے سمجھتے تھے کہ اس نے ایک منتخب حکومت کاتختہ الٹا تھا، منتخب وزیراعظم کو اقتدار سے الگ کیا، اسے حراست میں لیا اور جلاوطنی پر مجبور کیا۔جنرل پرویز مشرف کے دیگر جرائم ہیں کہ انہوں نے انسانی حقوق پامال کیے، ایمرجنسی نافذ کی، ججوں کو نظربند کیا، وکلا کو حراست میں لیا اور کراچی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں لوگوں کو قتل پر اپنی طاقت کا اعلان کیا تھا۔اس نے نامور بلوچ رہنما اکبر بگٹی کی جان لی، محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کا الزام بھی اسی پر ہے۔پرویزمشرف نے صحافت کو پابند سلاسل کیا۔ میڈیا پر پابندیاں لگائیں اور نشریات بند کر دیں۔
یہ محض الزامات نہیں، ان میں سے بیشتر مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں اور ایک مقدمے میں تو اسے سزا بھی سنائی جاچکی ہے۔یہ الگ بات کہ بعد میں سزا سنانے والی عدالت ہی غیر قانونی قرار دے دی گئی۔میری بحث پرویز مشرف کےغدار ہونے یا نہ ہونے پر نہیں۔فی الحال معاملہ یہ ہے کہ مجھے گزشتہ روز معلوم ہوا کہ اصل غدار تو مولانا فضل الرحمن ہیں اور ان کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت غداری کا مقدمہ بھی چلایا جاسکتا ہے۔سچ پوچھیں تو مولانا فضل الرحمن کو غدار قرار دیے جانے پر مجھے قطعی طورپر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔ہاں میں اس شش وپنج میں ضرور پڑ گیا کہ غداروں کی طویل فہرست میں اگر مولانا فضل الرحمن کو شامل کرلیں گے تو باقی غداروں کو کہاں بھیجیں گے؟
لفظ غدار”غدر“ سے مشتق ہے۔غدر کے معانی بلوہ، ہنگامہ آرائی وغیرہ ہیں اور یہ لفظ خاص طورپر انگریز سامراج کی طرف سے1857ء کی جنگ آزادی کے لیے بطور ہتھیار استعمال کیا گیا تھا۔اس دور میں برطانوی استعمارکے خلاف جدوجہد کو غدر اور اس جدوجہد میں حصہ لینے والوں کو غدار کہا جاتا تھا۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جنگ آزادی میں حصہ لینے والے جن افراد کو غدار قراردیا گیا تھا کیا وہ واقعی غدار تھے؟
حقیقت تو یہ ہے کہ انگریز کے ’غداروں‘ سے عوام نے ٹوٹ کر محبت کی اور انہیں اپنا ہیرو بنایا کہ یہ آزادی کی جنگ لڑرہے تھے، ایک الگ وطن کی جنگ۔ایک ایسے خطے کے حصول کی جنگ جہاں سب کو ان کے حقوق حاصل ہوں۔’غداری‘ کا عمل قیام پاکستان کے بعد بھی اسی تسلسل اور اسی تناظر میں آگے بڑھتا رہا۔ استحصالی قوتیں جنہیں غدار قرار دیتی تھیں عوام ان سے محبت کرتے تھے۔یہ کہانی آج تک اسی انداز اور اسی زاویے سے جاری ہے اور پابندیاں لگانے والوں، حقوق غصب کرنے والوں اور غداری کے تمغے بانٹنے والوں کو آج تک اس سوال کا جواب نہیں مل سکا کہ عوام غداروں سے آخر محبت کیوں کرتے ہیں؟ہر دور اور ہر زمانے میں نئے ’غدار‘ متعارف کروائے گئے اور آزمودہ غداروں کو بعد ازاں محب وطن بھی قراردیا جاتا رہا۔ایک عہد میں جسے غدار قراردیا گیا بعد کے دنوں میں معلوم ہوا کہ وہ تو محب وطن تھا۔
اس فہرست کی تیاری قیام پاکستان کے فوری بعد شروع ہوگئی تھی۔جب باچا خان کو سرحدی گاندھی قرار دے کر غدار کہا گیا تھا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ انہوں نے پھر پاکستان میں دفن ہونا بھی پسند نہ کیا۔بعد کے غداروں میں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا نام سر فہرست ہے۔انہیں غدار قرار دینے والا کوئی اور نہیں اس وقت کا فوجی ڈکٹیٹر ایوب خان تھا جسے ہم آج بھی محب وطن سمجھتے ہیں۔محترمہ فاطمہ جناح کے بعد غداری کا تمغہ شیخ مجیب الرحمن کے سینے پر داغا گیا۔یہ وہی شیخ مجیب الرحمن تھے جنہوں نے محترمہ فاطمہ جناح کے ساتھ ٹرین میں سوار ہو کر ڈکٹیٹر ایوب خان کے خلاف ان کی انتخابی مہم میں حصہ لیا تھا۔غداروں میں ذوالفقارعلی بھٹو، ان کی صاحبزادی محترمہ بے نظیر بھٹو، ان کے بچے شاہنواز بھٹو اور مرتضی بھٹو شامل کیے گئے۔غداروں کے اس خاندان کے علاوہ سندھ میں یہ اعزار جی ایم سید کو بھی حاصل ہوا۔وہی جی ایم سید جنہوں نے 1943ءمیں برطانیا کے زیرانتظام قائم ہونے والی سندھ اسمبلی میں قیام پاکستان کے حق میں قرارداد منظور کروائی تھی۔بھٹو خاندان اور جی ایم سید کے بعد غداروں کی فہرست میں پنجاب سے نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کو شامل کیا گیا۔ ان سے پہلے80ء کے عشرے میں جنرل ضیا نے جس الطاف حسین کو پیپلزپارٹی اور جی یو پی کا ووٹ بینک خراب کرنے کے لیے متعارف کروایا تھا آج وہ بھی سکہ بند غداروں کی فہرست میں شامل ہے اور میڈیا سے انہیں مکمل طور پر آﺅٹ کرکے انہی کی پارٹی میں سے کچھ ’حقیقی محب وطن‘ تلاش کرلیے گئے ہیں۔
منظور پشتین ،علی وزیر،محسن داوڑ نئے غدارہیں۔یہ وہی غدارہیں جنہوں نے چند ماہ پہلے ہی فاٹا کے انضمام کی تاریخی آئینی ترمیم متعارف کروائی تھی جسے ترمیم کو ریاست کی بھرپور تائید حاصل تھی۔سمجھ نہیں آتا کہ جن محب وطن اراکین اسمبلی نے یہ تاریخی ترمیم منظور کروائی تھی وہ اچانک ایسے غدار کیوں قرارپائے کہ جن کا گرفتاری کے بعد پروڈکشن آرڈر بھی جاری نہ ہوسکا۔ان تمام سوالات کا جواب سوچنے بیٹھیں تو یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ بیشتر غداروں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز ’محب وطن‘ کی حیثیت سے ہی کیا تھا۔وہ جب تک مقتدر قوتوں کی بات مانتے رہے ان کا سیاسی سفر سہولت کے ساتھ جاری رہا اور جیسے ہی انہوں نے اپنی سوچ یا عوام کی منشا کے مطابق چلنے کی کوشش کی تو نافرمان، ملک دشمن اور غدار قرار پائے۔طے یہ ہوا کہ جب ’محب وطن‘ اپنی اوقات سے نکل جاتے ہیں تو ان کا حب الوطنی کی فہرست سے بھی نکل جانا ضروری ہوتا ہے۔سو آئیے ہم سب عہد کرتے ہیں کہ غداری سے بچنے کے لیے اپنی اوقات میں رہیں گے۔
( بشکریہ :سجاگ لاہور )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پرویز مشرف ذوالفقار علی بھٹو غدار غداری مولانا فضل الرحمن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکوئٹہ میں دھماکا، دو پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق
Next Article میگا کرپشن کی اَن کہی کتھا۔۔امر جلیل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

غلام قوم میں پیدا ہونے والے بھٹو کے افکار کو کون سولی چڑھائے گا ؟ مہتاب حیدر تھیم کا کالم

اپریل 4, 2026

سولہ دسمبر یومِ سیاہ ، چار اپریل یومِ سیاہ تر : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

اپریل 3, 2026

بھٹو کا قتل دراصل تہذیب کا قتل ہے : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کالم

اپریل 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا مئی 31, 2026
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم مئی 31, 2026
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم مئی 30, 2026
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار مئی 29, 2026
  • مْک مْکا یا جنگ کا اگلا راؤنڈ؟ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی : نصرت جاوید کا کالم مئی 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.