Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کا کالم: نہیں نہیں ہم میں سے کوئی قاتل نہیں!
کالم

وسعت اللہ خان کا کالم: نہیں نہیں ہم میں سے کوئی قاتل نہیں!

ایڈیٹرمارچ 1, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اب تو خیر 1947 میں قتلِ عام کرنے والی نسل کے بہت کم لوگ باقی بچے ہوں گے مگر شمالی ہندوستان سے اٹک تک آج بھی کسی بھی پچاسی نوے برس کے بوڑھے سے پوچھ لو قاتل کون تھے؟ ہر بوڑھا بتائے گا ہم نہیں تھے، مارنے والے باہر سے آئے تھے۔
اور مرنے والے؟ وہ تو سب یہیں کے تھے اسی محلے کے۔ کسی نے کسی کو بچایا؟ ہاں جی میں نے کرم چند کو بچایا، ہاں جی میں نے محمد اسلم کے پریوار کو بچایا۔ کسی قاتل کو پہچان لو گے اگر آج سامنے آ جائے؟
نہیں جی وہ تو ہجوم تھا۔ ہجوم تو بے چہرہ ہوتا ہے۔ مرنے والے یاد ہیں؟ ہاں جی ایک شیام تھا، سردار محمد تھا، پریتم سنگھ تھا، کریم کی پتنی اور بیٹی بھی تھی اور کرشنا کا بھا۔۔
سنہ 1947 سے لے کر سنہ 2020 کی دلی تک آج بھی برصغیر کے کسی کونے میں چلے جاؤ، ہر شیعہ سنی، ہندو مسلم، مہاجر سندھی، بنگالی بہاری، دلت برہمن اور اسی نوعیت کے ہر بلوے کے بعد یہی سننے کو ملے گا۔ ہم نے نہیں مارا وہ باہر سے آئے تھے۔ مرنے والے ہمارے ہی تھے۔ میں نے اسے اور فلاں نے مجھے بچایا۔
کوئی بھی نسلی، مذہبی، غیر مذہبی یا علاقائی گروہ جب تک مظلوم و محکوم رہتا ہے تب تک اسے اپنے جیسے ایک ایک انسان کا درد بلا امتیاز محسوس ہوتا ہے۔ جوں ہی اس محکوم کو بااختیاری نصیب ہوتی ہے اسکی سوچ، چال چلن، رہن سہن شعوری یا لاشعوری طور پر ان ہی جیسا ہوتا چلا جاتا ہے کہ جن کے خلاف اس نے جدوجہد کر کے اختیار چھینا۔
جیسے انگریز دور کی پولیس ہمیں بہت بری لگتی تھی۔ آزادی ملتے ہی ہم اسی پولیس کے انھی ہتھکنڈوں کا دفاع کرنے لگے۔ کل تک جب انگریز غداری کا ایکٹ لگاتا تو اسے ہم تمغہ سمجھتے تھے۔
آج اگر کوئی کہے آزادی تو ہم انگریز کی طرح اسے ملک دشمن قرار دے کر دہشت گردی و غداری کا پرچہ کاٹ دیتے ہیں مگر ایک کام جو انگریز بھی نہ کر پایا وہ ہم نے سیکھ لیا۔
پورے پورے علاقے کو جیل بنا کر اس کی چابیاں ہوا میں اچھال دو یا کالے پانی بھیجنے کے بجائے بلیک ہول میں غائب کر دو اور رہی عوام تو اسے جنونیت کا پین کلر دے دو۔ آپ اس کا کوئی بھی اچھا سا مذہبی، علاقائی، سلانی نام رکھ لو۔ پر رہے گی یہ جنونیت ہی۔ جیسے پاگل کو فاتر العقل کہنے سے پاگل پن کم تھوڑی ہو جاتا ہے۔
یقیناً آمریت کی ہر شکل انسان کی توہین ہے مگر سب سے بری آمریت وہ ہے جو جمہوری چولے میں اکثریت کی آمریت ہو۔
جناح صاحب نے 80 برس پہلے ہی تاڑ لیا تھا۔ مگر جناح نے اکثریت کے جبر سے بچنے کے لیے جو ملک حاصل کیا اس میں فوجی آمریت کا بوٹ تو سب کے لیے مساوی تھا لیکن اکثریتی جمہوریت میں بھی اقلیتوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں تھی۔ اس بابت آئین میں کئی ایسی شقیں رکھی گئیں جو ایک دوسرے سے متضاد ہیں۔
انڈیا میں اکثریت کی آمریت کے ثمرات اب زیادہ کھل کے ظاہر ہونے لگے ہیں۔ جس طرح پاکستان میں تہتر کے آئین کو ہر حکمران نے اپنے مقاصد کے لیے موم کی ناک بنا کے رکھ دیا۔ اسی طرح انڈیا کے سیکولر آئین میں ایسی ترامیم لائی جا رہی ہیں کہ غیر ہندو انڈین شہری اب آئینی طور پر بھی اکثریتی جمہوریت کے رحم و کرم پر رہ جائیں۔
آئین بھلے مسلمان اکثریت کی آمریت کو یقینی بنائے یا ہندو یا ملحد اکثریت کی آمریت کو، ایسے آئین کے تحت پنپنے والے سماج سے خیر کی توقع ممکن نہیں۔ ایسے آئین میں اظہار و عقیدے کی آزادی اور قانونی مساوات وغیرہ وغیرہ جیسی اصطلاحات آرائشی بیل بوٹوں کے سوا کچھ نہیں۔
آئین سے اکثریت اور اقلیت کی اصطلاحات حذف کر کے تمام شہریوں کے مساوی حقوق کی ضمانت کے علاوہ اگر موجودہ عذاب سے نجات کا کوئی اور راستہ ہے تو وہ بتایا جائے۔
اور جب تک ہمارا کمینا پن، منافقت اور گھٹیاپا برقرار تب تک سرجن سعادت حسن منٹو زندہ باد۔
’چھری پیٹ چاک کرتی ہوئی ناف کے نیچے تک چلی گئی۔ ازار بند کٹ گیا۔ چھری مارنے والے کے منہ سے دفعتاً کلمہِ تاسف نکلا ‘چ چ چ چ۔۔۔۔مشٹیک ہوگیا۔‘

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسب سے زیادہ پڑھے جانے والے مصنف ،مستنصر حسین تارڑ 81 برس کے ہو گئے ۔۔ اسلم ملک
Next Article کورونا وائرس : سعودی حکومت کی طرف سے عمرہ زائرین کی فیسیں واپس کر نے کا اعلان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم

جون 5, 2026

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.