Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, مئی 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»گھر میں بیٹھو اور کتابیں پڑھو۔۔آئینہ/مسعوداشعر
کالم

گھر میں بیٹھو اور کتابیں پڑھو۔۔آئینہ/مسعوداشعر

ایڈیٹرمارچ 22, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج کل پیرزادہ قاسم کا یہ شعر ہمیں بہت یاد آ رہا ہے
اب کام نہیں کوئی، جز کار عزاداری
جب رو لئے جی بھر کے، پھر رونے کی تیاری
ابھی ایک آفت پر ہمارا رونا ختم نہیں ہوتا کہ دوسری آفت پر رونے کی تیاری شروع ہو جاتی ہے۔ آج کل حالت یہ ہے کہ اگر آپ کسی کے گھر جائیں تو اندر داخل ہوتے ہی صاحب خانہ ہرے رنگ کے محلول سے بھری بوتل لے کر نمودار ہوتے ہیں اور ہاتھ ملانے کے بجائے، پہلا کام یہ کرتے ہیں کہ آپ کے دونوں ہاتھوں پر وہ دوا چھڑک دیتے ہیں۔ اسے سینی ٹائزر کہا جاتا ہے۔ اور کہا جاتا ہے کہ آج کل ساری دنیا جس وبا کے ہاتھوں بلبلا رہی ہے، انسان نے ابھی اس کا کوئی علاج دریافت نہیں کیا ہے۔ اس سے بچنے کے لئے صرف احتیاط ہی کی جا سکتی ہے اور یہ سینی ٹائزر اسی احتیاط کا حصہ ہے۔ ہمیں سمجھایا جا رہا ہے کہ بار بار صابن سے اپنے ہاتھ دھوتے رہو اور کسی ایسی جگہ جانے سے گریز کرو جہاں لوگ زیادہ ہوں بلکہ بھیڑ بھاڑ سے بچو۔ کسی سے ہاتھ نہ ملاؤ۔ دور سے ہی سلام کر لو۔ بہتر یہی ہے کہ اپنے گھر کے اندر ہی بند رہو۔ اب تو دفتر اور بازار بھی بند کئے جا رہے ہیں۔ اس کے بعد کیا ہو گا؟ اس ‘کیا ہو گا‘ کا علاج ہمارے پڑھے لکھے دوست یہ بتا رہے ہیں کہ گھر میں آرام سے بیٹھ کر کتابیں پڑھو، اچھے اچھے گانے سنو اور ٹیلی وژن پر فلمیں دیکھو اور بھول جاؤکہ باہر کیا ہو رہا ہے۔ ہمارے افسانہ نگار، نقاد اور ادب کے استاد آصف فرخی نے تو ان کتابوں کے نام بھی گنوا دئیے ہیں جو مختلف زمانوں میں پھیلنے والی وباؤں کے حوالے سے دنیا بھر کی زبانوں میں لکھی گئی ہیں۔ ان میں ڈپٹی نذیر احمد کا ناول ”توبۃالنصوح ‘‘ بھی شامل ہے ۔ بلکہ اردو میں جو ہیبت ناک افسانے اور ناول لکھے گئے ہیں، انہوں نے انہیں بھی اس فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ یوں تو ہم پہلے ہی ڈاکٹر آصف فرخی کے تبحر علمی کے بہت قائل ہیں، لیکن انہوں نے ان جان لیوا وباؤں کے حوالے سے دنیا بھر میں لکھے جانے والے ناولوں اور افسانوں کا جو تعارف کرایا ہے اس نے تو ہمیں چاروں شانے چت کر دیا ہے۔ ماشا اللہ کیا علمی تبحر ہے اور کیا حافظہ ہے، ہم تو صرف ‘اللہم زد فزد‘ ہی کہہ سکتے ہیں یا پھر ”ایں کار از تو آید و مرداں چنیں کنند‘‘ کہہ سکتے ہیں۔ ناولوں کے اس تعارف سے ڈاکٹر آصف فرخی کا مقصد تو محض یہ بتانا ہے کہ مختلف زمانوں میں دنیا بھر میں جو وبائیں پھوٹتی رہی ہیں، ان پر مختلف زبانوں کے ناول اور افسانہ نگاروں نے کیا لکھا ہے اور کس طرح انہیں اپنے ناولوں اور افسانوں کا موضوع بنایا ہے‘ لیکن ہم اسے اور آگے بڑھاتے ہیں اور کورونا وائرس سے بچنے کے لئے گھروں میں بند ہو جانے والے اپنے احباب کو یہ مشورہ دیتے ہیں کہ گھر میں خالی نہ بیٹھو اور ڈاکٹر آصف فرخی کی بتائی ہوئی کتابیں پڑھو۔ اس طرح آپ اس وبأ سے بھی بچ جائیں گے اور آپ کے علم میں اضافہ بھی ہو گا۔ آپ کو یہ بھی علم ہو جائے گا کہ ہمارے اپنے اور دنیا بھر کے ادیبوں نے ان وبائوں سے کتنا عظیم ادب پیدا کیا ہے۔
لیجئے، ابھی یاد آیا کہ لندن کے اخبار ”گارڈین‘‘ نے بھی وہی کام کر دیا ہے جس کا مشورہ ہم اپنے احباب کو دے رہے ہیں۔ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے گھروں میں بند ہو جانے والے لوگوں کے لئے اس اخبار نے بھی ان کتابوں کی فہرست شائع کی ہے جو اس کے خیال میں انہیں پڑھنا چاہئیں۔ اس اخبار نے بھی صرف ان ناولوں کی فہرست ہی شائع نہیں کی بلکہ اپنے آصف فرخی کی طرح اس نے ان کتابوں کا تفصیل کے ساتھ تعارف بھی کرایا ہے۔ ظاہر ہے یہ ناول انگریزی کے ہیں اور ان ناولوں سے بالکل مختلف ہیں جن کی فہرست ڈاکٹر آصف فرخی نے شائع کی ہے۔ اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ یہ جو چین سے کورونا وائرس وبا کی شکل میں نازل ہوا ہے، اس نے ہمیں اپنے علم میں اضافہ کرنے کا موقع بھی فراہم کر دیا ہے۔ تو کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ ”عدو شرے بر انگیزد کہ خیر ما در آں باشد‘‘ یعنی دشمن نے ہمارے لئے جو شر پیدا کیا ہے اس میں ہماری بھلائی بھی چھپی ہوئی ہے؟
اس وبا نے ہمارے لئے جہاں خوف و دہشت کی فضا پیدا کی ہے وہاں کہیں کہیں تفنن طبع کا سامان بھی مہیا کر دیا ہے۔ اس کی مثال ایک واقعہ ہے‘ جو انگریزی کے نہایت ہی مؤقر اخبار کے اتنے ہی معتبر ریذیڈنٹ ایڈیٹر نے اپنے کالم میں بیان کیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ ہمارے پنجاب کے وزیر اعلیٰ اس وبا کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت فر ما رہے تھے۔ اجلاس کے شروع میں ہی انہوں نے نہایت بھولپن اور اتنی ہی معصومیت سے اس اجلاس میں مو جود افسروں سے سوال کیا ” یہ کورونا کاٹتا کیسے ہے؟‘‘ یہ سوال سن کر ان افسروں پر کیا گزری ہو گی؟ یہ تو وہی جانتے ہوں گے۔ ہم تو صرف یہ عرض کرنا چاہ رہے ہیں کہ دیکھ لیجے، یہ ہیں پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے سب سے بڑے اور عمران خان کے چہیتے وزیر اعلیٰ۔ ہم نے عرض کیا ناں کہ یہ ہم اپنی طرف سے نہیں کہہ رہے ہیں بلکہ وہ نقل کر رہے ہیں جو اس اخبار میں چھپا ہے اور جو ہم نے پڑھا ہے۔ اس کا گناہ و ثواب لکھنے والے کے سر۔ ہم تو صرف نقل کر رہے ہیں۔
ادھر یار دوستوں نے اس ہولناک وبا میں تفریح کے پہلو بھی نکال لئے ہیں۔ کسی نے ایک بہت ہی پرانی ہندوستانی فلم کے ایک منظر کی ویڈیو بھیجی ہے۔ اس منظر میں اپنے زمانے کی مشہور فلمی رقاصہ ککو چند اور لڑکیوں کے ساتھ ناچ رہی ہے اور بیک گرائونڈ میں گانا چل رہا ہے ”کیجیے نظارہ دور دور سے‘‘۔ ثابت ہوا کہ ہم منہ بسورنے والی قوم نہیں ہیں بلکہ خوف ناک سے خوف ناک صورت حال میں بھی ہماری حس مزاح برقرار رہتی ہے۔ اب یہاں ہم ان تماشوں کا ذکر نہیں کریں گے جو ہندوستان میں ہو رہے ہیں۔ انتہا یہ ہے کہ وہاں کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لئے گائے کا پیشاب پیا جا رہا ہے اور ٹویٹر پر ان محفلوں کی تصویریں بھیجی جا رہی ہیں‘ جہاں موجود سب لوگ مٹی کے کوزوں میں بھر کر پی رہے ہیں۔ وہاں با قاعدہ اشتہار دئیے جاتے ہیں کہ فلاں تاریخ کو فلاں جگہ یہ چیز پینے کی محفل ہو گی اور وہاں جوق در جوق لوگ اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ کہتے ہیں وہاں گائے کا گوبر بھی کھایا جا رہا ہے لیکن اس کی ہم تصدیق نہیں کر سکتے کیونکہ اس کی تصویریں ہمیں نہیں ملی ہیں اور ہم ان کا مذاق بھی نہیں اڑا سکتے کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ جب ان کا ایک وزیر اعظم خود اپنا پیشاب ہی پیتا تھا تو اس سلسلے میں اور کیا کہا جا سکتا ہے۔ وہاں گائے کا بول بازار میں فروخت بھی ہو رہا ہے۔
اب آخر میں عمر رسیدہ بزرگوں کے لئے ایک حوصلہ افزا خبر۔ لندن میں ایک سو سال کے ایک صاحب نے ساٹھ پینسٹھ سال کی ایک خاتون سے شادی کی ہے۔ یہ صاحب ہیں یاور عباس، جو کسی زمانے میں بی بی سی پر اردو میں خبریں پڑھا کرتے تھے اور ان کی دلہن ہیں ہماری جانی پہچانی نور ظہیر جو سید سجاد ظہیر کی صاحب زادی ہیں۔ ظاہر ہے سجاد ظہیر کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے۔ کمیونسٹ پارٹی کے رہنما اور اردو کے ممتاز ادیب۔ نور ظہیر پاکستان بھی آتی رہی ہیں۔ کئی کتابوں کی مصنف ہیں۔ یہ شادی کورونا وائرس کی وبا کے دنوں میں ہی ہوئی ہے اور جلدی جلدی اس لئے ہوئی ہے کہ کہیں لندن میں بھی گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی نہ لگا دی جائے؛ تاہم خبر میں یہ تو بتایا گیا ہے کہ یاور عباس ایک سو سال کے ہیں لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ انہوں نے پہلے بھی کوئی شادی کی تھی؟َ اور اگر شادی کی تھی تو کیا ان کے بچے بھی ہیں؟ اگر بچے ہیں تو ظاہر ہے کافی بڑے بڑے ہوں گے۔ اس سوال کا جواب ہمیں اپنے افتخار عارف صاحب سے مل سکتا ہے۔ یاور عباس صاحب کا تعلق بھی لکھنئو سے ہے اور افتخار عارف نے لندن میں بھی کافی وقت گزارا ہے۔ ظاہر ہے وہ یاور عباس کو اچھی طرح جانتے ہوں گے۔
(بشکریہ: روزنامہ دنیا)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآنکھ میں موتیا اُتر آیا۔۔خالد مسعودخان
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ۔۔افواہوں سے بچنے اور عقل کے ناخن لینے کا وقت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک

مئی 5, 2026

جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک

مئی 5, 2026

کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم

مئی 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک مئی 5, 2026
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.