ملتان : کورونا وائرس سے ملک بھر میں خوف و ہراس بڑھتا جا رہا ہے اور اس وباء سے نجات کے لئے پورے ملک میں اذانیں شروع ہو گئی ہیں ۔ منگل کی شب پورا ملک اذانوں سے گونج اٹھا ۔
ملک بھر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مساجد سے اذانوں کا سلسلہ رات دس بجے کے بعد شروع ہوا اور رات گئے تک وقفے وقفے سے اذانیں جاری رہیں ۔ علماء کرام کے مطابق کسی آفت سے نجات کے لئے یہ اذانیں فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس اذان کو اذانِ رد البلا ء کہا جاتا ہے ۔
ملتان کے علاوہ ، لاہور ، کراچی ، پشاور اور دیگر شہروں سے بھی اذانوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں ۔پشاور میں کورونا وبا سے اللہ کی پناہ حاصل کرنے شہری چھتوں پر چڑھ گئے۔ شہر کی مسجدوں سے رات 10 بجے سے اذانوں کا سلسلہ شروع ہے اور شہر بھر میں اللہ اکبر اللہ اکبر کی صدائیں گونج رہی ہیں شہر کے معروف سید گھرانے سے لوگوں کو ا ذان دینے کی اپیل کی گئی تھی۔ لوگوں نے نم آنکھوں سے اللہ کے حضور دعاوں کے لئے ہاتھ اٹھا لیے اور استغفار کرنے لگے۔ لوگ اپنے گھروں کی چھتوں سے بھی اذانیں دے رہے ہیں
فیس بک کمینٹ

