Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عمران عثمانی»کپتانی کیلئے اہل اسٹیون اسمتھ کا آئی پی ایل کو انکار،ایک ہیرو کو 13 برس بعد خراج تحسین ۔۔عمران عثمانی کا ون ڈے راؤنڈ اپ
عمران عثمانی

کپتانی کیلئے اہل اسٹیون اسمتھ کا آئی پی ایل کو انکار،ایک ہیرو کو 13 برس بعد خراج تحسین ۔۔عمران عثمانی کا ون ڈے راؤنڈ اپ

ایڈیٹرمارچ 30, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
IPL 2020
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وقت پر اسٹروکس کھیلنا ہو تو سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ سے سیکھ لیں ،باؤلرز اور حریف ٹیموں کو اپنے جاندار اسٹروکس سے نشانہ بنانے والے جارح مزاج بلے باز نے گھر بیٹھے ایک ایسا شاٹ کھیلا ہے جسکی ہمسایہ ملک بھارت میں گونج بہت زور سے سنی گئ ہے. اتوار 29مارچ کو جب وہ اپنے ملک کی قیادت کے ایک با ر پھر اہل ہوئے تو انہوں نے آنے والی آئی پی ایل میں ٹیم کی قیادت کو شاٹ کیا بلکہ لات ماردی. یہی نہیں بلکہ انہوں نے اس سال لیگ کھیلنے سے بھی انکار کر دیا. راجستھان رائلز کیلئے کپتان مقرر ہونے والے سمتھ بال ٹیمپرنگ کی وجہ سے ایک سالہ معطلی کی سزا سال قبل پوری کرچکے تھے جبکہ قیادت کی معطلی کی 2سالہ سزا 29 مارچ 2020 کو ختم ہوئی. ملکی قیادت کی اہلیت ملتے ہی انہوں نے بھارتی لیگ کی نہ صرف کپتانی کو خدا حافظ کہا بلکہ اڑھائی ملین ڈالرز کے بڑے معاوضے سے لاپرواہی ظاہر کرتے ہوئے کھیلنے سے ہی انکار کردیا. سمتھ کے نزدیک کورونا کے گلوبل حالات کی وجہ سے کھیلنا مناسب نہیں ہے اور ساتھ ہی انکو لیگ منسوخ ہونے کا یقین ہے.
29 مارچ سے ہی شروع ہونے والی لیگ 15 اپریل تک موخر ہے. بھارتی بورڈ پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ اگر لیگ منسوخ ہو ئی تو کرکٹر ز کو معاوضے نہیں ملیں گے.
*کرکٹرز کو بغیر کھیلے پیسے ملیں گے*
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ملکی ڈومیسٹک پلیئرز کا ہاتھ پکڑ لیا ہے. لیگز کی منسوخی سے نان کنٹریکٹ یا فتہ پلیئرز کے بے روزگار ہونے کے شور کے بعد بورڈ نے اتوار کو اعلان کیا کہ کرکٹرز پریشان مت ہوں .بورڈ نے مالی مدد کے تحت فی پلیئر کیلئے 30 ہزار ٹکہ مختص کیا ہے. کرکٹرز میں اس خوشخبری سے اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے.
*بنا کھیلے ہی 86000تماشائیوں کا نشہ *
انگلش کپتان ہیتھر نائٹ پر یقین ہیں کہ ورلڈ ٹی 20 کے فائنل سےخواتین کرکٹ کو بھر پور موقع ملے گا.انہوں نے 3 ہفتے قبل کھیلے گئے میلبورن کے اس فائنل کو بطور مثال پیش کیا جسے دیکھنے کیلئے 86000تماشا ئی میدان میں آئے .لگتا ہے اسکا نشہ دور بیٹھے ہی انہیں ہوگیا کیونکہ انگلش ٹیم ایونٹ کے فائنل سے باہر ہوگئ تھی. ہیتھر نائٹ کیلئے اس سے اہم بات کورونا بھی ہے جسکے لئے وہ ان دنوں ایچ این ایس سے منسلک ہوکر انسانیت کی خدمت کر رہی ہیں.
*ورلڈ ٹی کپ ہیروکو 13 برس بعد آئی سی سی کا خراج تحسین*
ورلڈ ٹی 20 کپ کا پہلا ایڈیشن کسے بھولا ہوگا. زیادہ پرانی بات نہیں ہے. 2007کے اولین ورلڈ ٹی 20 کا فائنل تھا. میدان جوہانسبرگ کا اور مقابلہ پاکستان اور بھارت کا جبکہ میچ بھی فائنل تھا. مصباح الحق نے آخری اوورمیں میچ بنادیا تھا .فتح کیلئے 13 رنز درکار تھے. بھارتی باؤلر جوگیندر شرما نے پہلی بال وائیڈ پھینکی اور دوسری بال پر چھکا کھالیا. اب پاکستان کو فتح کیلئے 4 بالز پر 6 رنز درکار تھے .مصباح بیٹنگ کر رہے تھے. پاکستان کے 9 کھلاڑی آؤٹ تھے .مصباح کو نہایت سمجھداری سے 4 بالز میں سے کسی ایک غیر معیاری بال کو اٹھا کر باہر پھینکنا تھا لیکن انہوں نے اگلی ہی بال پر پر وکٹ کے پیچھے غلط شاٹ کھیل دی.نتیجہ میں مارکھانے والے باؤلر جوگیندر ہیرو بن گئے.بھارت چیمپئن بنا اور وہ بھی پاکستان کو ہرا کر تو آپ انداز ا کرسکتے ہیں کہ جوگیندر اپنے ملک میں کتنا بڑا ہیرو بن گیا .13 سال بعد وہ پھر ہیرو بنے ہیں. 36 سالہ جوگیندر نے کورونا کیخلاف اپنی عوام کی خدمت کیلئے بھارت میں پولیس فورس جوائن کرلی ہے. آئی سی سی نے اس جذبہ پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے.
*آئی پی ایل منسوخ،اعلان باقی*
بھارتی آئی پی ایل منسوخ کی جاچکی ہے. اس بات کا دعوی بھارتی میڈیا نے کیا ہے. اس سال اسکے انعقاد کا کوئی سوال ہی نہیں ہے. حکومت کی جانب سے اگلی ٹریول ایڈ وائزری جاری ہوتے ہی بورڈ فوری منسوخی کا اعلان کرےگا جبکہ فرنچائزز نے اس سال جو ٹیمیں فائنل کی ہیں وہ اتنے ہی معاوضے میں اگلے سال کیلئے برقرار رکھی جائیں گی.
*کرکٹر ز پر پاؤنڈ زکی بارش*
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کورونا کی وجہ سے متاثر ہونے والے کرکٹ سیزن کے باوجود کرکٹرز پر پاؤنڈز کی بارش جاری رکھنے کا اعلان کردیا. بورڈ نے واضح کیا کہ کرکٹ سیزن متاثر ہونے یا منسوخ ہونے کے باوجود کنٹریکٹ پلیئرز کے معاوضے کم نہیں کئے جائیں گے.بورڈ اس ہفتے کاؤنٹیز کیلئے بیل آؤٹ پیکج بھی جاری کرےگا کاؤنٹیز کے پلیئر زکا معاوضہ کم ہو جائے.

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ خان کا کالم ۔۔ خبردار کسی نے ٹرمپ یا عمران کو کچھ کہا!
Next Article نصرت جاوید کا تجزیہ : لاک ڈاؤن ،امداد کی منتظر خلق خدا اور ٹائیگرفورس
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل

جون 28, 2026

صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 28, 2026

کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری

جون 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری جون 28, 2026
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.