Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد چوہدری»150 ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ۔۔ ارشد چوہدری کی رپورٹ
ارشد چوہدری

150 ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ۔۔ ارشد چوہدری کی رپورٹ

ایڈیٹراپریل 15, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
teachin hospital dg khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 150 ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔پی ایم اے ملتان کے صدر ڈاکٹر مسعود ہراج کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹروں اور عملے کی زیادہ تعدادجنوبی پنجاب کے اضلاع ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہے اور اب یہ تعداد چالیس تک پہنچ چکی ہے۔
ڈاکٹروں میں کرونا پھیلنے کے محرکات:
سابق صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر اظہار چودھری نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں میں کرونا وائرس پھیلنے کی ایک وجہ حکومت کی جانب سے انہیں حفاظتی سہولیات فراہم کرنے میں تاخیر ہے۔ دوسری وجہ ان کے مطابق یہ تھی کہ ڈاکٹروں کی جانب سے خود بھی احتیاط نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کو مشورہ دیاگیاتھاکہ یہ وائرس عالمی وبا ہے اور اس کا علاج بھی موجود نہیں لہذا ہسپتالوں کے لیے جو نئے فنڈز رکھے گئے ہیں انہیں استعمال کر کے چین کی طرز پر ایک یا دوعلیحدہ ہسپتال بنا لیے جائیں تاکہ دیگر ہسپتالوں میں مریضوں اور ڈاکٹروں سمیت عملے کو اس سے محفوظ بنایاجاسکے۔ دوسرا یہ کہ قرنطینہ سینٹرز بھی پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں بنالیے جائیں تاکہ کنٹرول کرنے میں آسانی ہو اور ڈاکٹروں کو حفاظتی سامان فوری مہیاکردیاجائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی ایم اے کی کوئی تجویز نہیں مانی جس سے یہ نقصان ہوا۔ اب یہ وبا نہ صرف آبادیوں تک پھیل رہی ہے بلکہ ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کا عملہ بھی اس سے محفوظ نہیں رہا، محفوظ ہی نہیں تو وہ علاج کیاکریں گے؟
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے خود بھی احتیاط نہیں کی یہی وجہ ہے کہ ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں ایک ایک ڈاکٹر سے دیگر ڈاکٹروں اور عملے میں کرونا وائرس منتقل ہوا۔
صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر سلمان حسیب نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ حکومت ڈاکٹروں کو حفاظتی کٹوں کے بغیر کرونا کے خلاف جنگ پر مجبور کر رہی ہے جو ڈاکٹروں کی زندگیوں سے کھیلنے والی بات ہے لیکن کسی نے ہماری نہیں سنی اور اب یہ اتنا بڑا مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ پنجاب میں اب تک 70سے 80ڈاکٹروں،نرسوں اور عملے میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے، ابھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں یہ تعداد مزید بڑھنے کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال پر وائی ڈی اے آئندہ لائحہ عمل جلد بنائے گی اور منظر عام پر لائے گی۔
پی ایم اے ملتان کے صدر مسعود ہراج کے مطابق ملتان میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد26تک پہنچ گئی ہے۔ تین نرسوں اور عملے کے چار افراد میں کرونا وائرس مثبت ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔نشتر ہسپتال ملتان کے آئیسولیشن وارڈ میں علاج کرنے والا عملہ ہی وائرس سے شدید متاثر ہوچکا ہے۔
وائی ڈی اے ڈیرہ غازی خان کے صدر ڈاکٹر نعمان چودھری کے مطابق ڈی جی خان میں بھی ڈاکٹروں،نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف میں کرونا متاثرین کی تعداد سولہ ہوچکی ہے جو اب آئیسولیشن میں ہیں۔ ان کے مطابق ایران سے آئے زائرین کے لیے ڈیرہ غازی خان میں بنائے گئے قرنطینہ سینٹر میں ڈیوٹی کرنے والے ایک ڈاکٹر سے ان کے ہوسٹل اور ہسپتال میں کام کرنے والے دیگر ڈاکٹروں اور عملے کو یہ وائرس منتقل ہواتھا۔
حکومتی اقدامات اور ڈاکٹروں کی تشویش:
سیکرٹری محکمہ صحت پنجاب کیپٹن (ریٹائرڈ)محمد عثمان نے انڈپینڈنٹ اردوسے بات کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن سپاہی کاکردار ادا کر رہے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے انہیں حفاظتی سامان اور دیگر سہولیات کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا گیا تاہم بعض مقامات پر ڈاکٹروں ،نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف میں کرونا وائرس کی تشخیص پر افسوس ضرور ہواہے۔
ان کا کہنا تھا کہ محکمے نے ڈاکٹروں کو تنہا نہیں چھوڑا بلکہ ان کی سفارشات پر مکمل عمل کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں کو سہولیات فراہم کرنا ہمارافرض ہے کیونکہ اس کے بغیر عام شہریوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا ممکن نہیں۔تمام ہسپتالوں میں ان کی ضرورت کے مطابق سامان فراہم کر دیا گیاہے۔
مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے)ڈاکٹر قیصر سجاد نے اس دعوے کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کو حکومت نے بے یارومددگار چھوڑ رکھاہے۔انہیں ابتدا میں حفاظتی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں اور اپنی مدد آپ کے تحت بیشتر ڈاکٹروں نے سامان خرید کر اپنے فرائض ادا کیے۔
انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 150سے زائد ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کو کرونا وائرس لاحق ہوچکاہے جوکہ تشویش ناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی رویہ قابل افسوس ہے۔ سندھ، پنجاب، کے پی کے، بلوچستان میں ڈاکٹروں کی زندگیاں ناقص حکمت عملی کے باعث خطرے میں ڈال دی گئی ہیں۔ ڈاکٹر قیصر کے مطابق اس وبا سے نمنٹنے کے لیے ابھی تک عالمی معیار کو مد نظر نہیں رکھاگیا۔ صرف ان ڈاکٹروں جو کرونا وائرس سے متعلق مریضوں یا قرنطینہ مراکز میں ڈیوٹی کر رہے ہیں، انہیں حفاظتی سامان فراہم کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔ جب کہ دیگر ڈاکٹروں میں دوسرے امراض کے مریضوں کے چیک اپ کرنے سے کرونا وائرس منتقل ہوا۔ فرنٹ لائن سپاہی محفوظ نہیں ہوں گے تو جنگ خاک جیتیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر سب ڈاکٹروں کو حفاظتی کٹیں فراہم کر دی جاتیں تو آج ایسے حالات نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس وباء سے لڑنے والوں کو سب سے پہلے بچایاجائے تب ہی شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی۔

( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

۔پی ایم اے ڈیرہ غازی خان کورونا وائرس ملتان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleٹھیک100 سال پہلے۔۔زاہدہ حنا
Next Article کپڑے ،لکڑی کی مارکیٹیں بند ، درزی ، بڑھئی کو کام کی اجازت : بزدار حکومت کا ”سمارٹ“ لاک ڈاؤن
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیر سپاہی ، ملتان کی کہانیاں اور رضی الدین رضی کی سوانح عمری : کلثوم رفیق کا کتاب کالم

مئی 26, 2026

ارشد حسین ارشد ، مخدوم سجاد قریشی اور کھولتے دودھ کا کڑاہا : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 15, 2026

ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.