Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»حسن نثار نے پیپلز پارٹی کے فنڈز کیسے ہضم کئے ؟ نام ور صحافی حیدر جاوید سید کے انکشافات
تجزیے

حسن نثار نے پیپلز پارٹی کے فنڈز کیسے ہضم کئے ؟ نام ور صحافی حیدر جاوید سید کے انکشافات

ایڈیٹراپریل 19, 202021 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بینظیر بھٹو 1988 میں وزیر اعظم بنیں تو رجعت پسندوں کے پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان کے خلاف غلیظ ترین پروپیگنڈہ کا جواب دینے کے لیے پیپلز میڈیا سیل بنایا گیا۔ شیخ رفیق احمد، جہانگیر بدر ، اور سلمان تاثیر کی تجویز پر حسن نثار کو پیپلز میڈیا سیل کا سربراہ بنایا گیا
سیل کے اخراجات کا ماہانہ تخمینہ 18 لاکھ روپے تھا بی بی نے فیصلہ کیا کہ یہ اخراجات کسی حکومتی وزارت کے فنڈ یا وزیراعظم کے خصوصی فنڈز سے نہیں پیپلز پارٹی کے اپنے وسائل سے پورے کیے جائیں گے۔
یوں 20 ماہ تک محترمہ بینظیر بھٹو کی ہدایت پر پارٹی فنڈ سے سلمان تاثیر ہر ماہ حسن نثار کو 18 لاکھ روپے فراہم کرتے رہے ۔ پیپلز میڈیا سیل کے معاونین میں ان صحافیوں کو شامل کیا گیا جو ضیا رجیم اور رجعت پسند ٹولے کے مقابلہ میں عوام دوست صحافی کی شناخت رکھتے تھے ۔ حسن نثار 1988 سے 1990 کے درمیان ماہنامہ زنجیر لاہور کے ایڈیٹر رہے ۔
اگست 1990 میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے خاتمے پر محترمہ بینظیر بھٹو لاہور آئیں سینیٹر گلزار خان کے گھر پر ان کی صحافیوں سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا معمول کی پریس بریفنگ ختم ہونے کے بعد کھانے کی میز پر محترمہ بینظیر بھٹو نے منو بھائی اور مجھے مخاطب کرتے ہوئے کہا
” ہم نے حسن نثار کی سربراہی میں جو میڈیا سیل بنایا تھا ان بھائیوں اور ساتھیوں کی خدمت بھی کی لیکن آپ لوگوں نے پیپلز پارٹی کی مخالف قوتوں کے بیہودہ الزامات کا اس طور جواب نہیں دیا جو پیپلز میڈیا سیل کے ارکان کا فرض بنتا تھا ”
محترمہ کی اس بات پر ہم نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا
اور پھر میں نے پہل کرتے ہوئے کہا ” بی بی اولاً تو ہم نے کسی سے پچھلے بیس ماہ کے دوران کوئی پیسہ نہیں لیا جو بھی شخص ایسی ادائیگی کا دعویدار ہے اسے سامنے بٹھا کر بات کی جائے ۔ ثانیاً یہ کہ ہم کارکن صحافی ہیں ضیاالحق رجیم اور رجعت پسند سیاسی قوتوں کے مقابلہ میں ترقی پسند عوام دوست پیپلز پارٹی کی حمایت کرتے رہے اور کریں گے اس موقع پر میں نے انہیں یاد دلایا کہ
“اپریل 1989 میں جب انہوں نے ایم آر ڈی کی جماعتوں کے کچھ کارکنوں اور ضیا مارشل لاء دور میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے صحافیوں کو اسلام آباد بلایا اور ان کی معاونت کی تب بھی میں نے آپ کی خدمت میں عرض کیا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم آر ڈی کی مارشل لاء مخالف جدوجہد کی اپنی بساط کے مطابق حمایت کسی منفعت کےلیے نہیں جمہوریت کی بحالی کے لیے کی تھی اس لیے آپ اس وقت جو معاونت کرنا چاہتی ہیں میں خود کو اس کا حقدار نہیں سمجھتا ”
محترمہ بینظیر بھٹو نے اس وقت موجود افراد کے سامنے میری بات کی تائید کی اور انہوں نے منو بھائی کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے جہانگیر بدر سے کہا حسن نثار کو بلاؤ لگ بھگ ایک گھنٹہ بعد حسن نثار سینیٹر گلزار خان کی اقامت گاہ پر پہنچے اور جیسے ہی وہ ڈرائنگ روم میں داخل ہوئے ہم سب کو وہاں دیکھ کر حیران ہوئے ۔
اس کے آتے ہی محترمہ نے اپنے بیگ ( پرس) سے دو کاغذ نکال کر میز پر رکھے ایک پر پیپلز میڈیا سیل کے معاونین کے نام لکھے تھے دوسرے پر بیس ماہ کی ماہانہ ادائیگی کی تفصیل ۔ پھر انہوں نے حسن نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا
“آپ ہمیں یہ فہرست دیے تھے کہ یہ ساتھی پیپلز میڈیا سیل میں معاونت کررہے ہیں اور انہیں ماہانہ بنیاد پر یہ اعزازیہ دیا جارہا ہے ۔ لیکن منو بھائی اور حیدر سید تو تردید کررہے ہیں کسی قسم کی کوئی رقم پیپلز میڈیا سیل سے لینے کی دوسرے لوگ بھی تردید کرتے ہیں آپ نے پیسہ لیا تو کہاں گیا اگر ان دوستوں کو نہیں دیا گیا ؟ ”
محترمہ نے جہانگیر بدر اور شیخ رفیق احمد سے شکوہ کیا کہ آپ لوگوں نے کس آدمی کو پیپلز میڈیا سیل کا انچارج بنوایا اور یہ سب کیا ہے ؟
حسن نثار سے ہم نے کہا کہ آپ نے کیوں اس فہرست میں ہمارا نام لکھا کیوں بدنام کیا بہر طور ایک بدمزگی کے ساتھ وہ نشست اختتام کو پہنچی محترمہ بینظیر بھٹو جو کہہ سکتی تھیں انہوں نے ان تینوں افراد سے کہا اور اس بات کی معذرت کی کہ چونکہ انہیں غلط معلومات دی گئیں اس لیے وہ شکوہ کر بیٹھیں
اب سنیں حسن نثار نے پیپلز میڈیا سیل والی رقم سے اپنا رسالہ ( زنجیر سے وہ الگ ہوچکے تھے ان کی جگہ بابا مقبول احمد مرحوم نے مجھے زنجیر کا ایڈیٹر مقرر کیا تھا ) ہفت روزہ وعدہ نکالا کچھ پراپرٹی خریدی اور لاہور میں اقبال ٹاون الفیصل ٹاون اور ماڈل ٹاون سی بلاک میں
” دی رینگلرز ” کے نام تین عالی شان بیوٹی سیلون بنائے جو سال بھر بعد فروخت کردیے گیے
یہ بھی عرض کردوں کہ بیلی پور والی اراضی حسن نثار کو کوڑیوں کے دام میاں شہباز شریف نے دلوائی تھی
یہ قصہ قبل ازیں مختصراً اور تفصیل کے ساتھ اپنے کالموں میں تحریر کرچکا ہوں اس وقت اسے تحریر کرنے کی وجہ برادر عزیز محمد عامر حسینی اور محترم رانا شرافت علی کا حکم ہے جسے نظر انداز کرنا میرے لیے ممکن نہیں ہر دواحباب کے حکم اور ریکارڈ کی درستی کے لیے تحریر لکھ دی ہے تاکہ سند رہے
نوٹ
تیس سال بعد ممکن ہے کہ تحریر لکھتے وقت الفاظ آگے پیچھے ہوگیے ہوں لیکن ہوا یہی سب کچھ جو تحریر کیا ہے۔
( بشکریہ : سماچار )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بے نظیر بھٹو حسن نثار
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکرتارپور : پانچ ماہ قبل تعمیر ہونے والےدربار صاحب کے تمام گنبد آندھی سے تباہ
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم : پاکستان عالمِ اسلام پر پھر بازی لے گیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

غلام قوم میں پیدا ہونے والے بھٹو کے افکار کو کون سولی چڑھائے گا ؟ مہتاب حیدر تھیم کا کالم

اپریل 4, 2026

سولہ دسمبر یومِ سیاہ ، چار اپریل یومِ سیاہ تر : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

اپریل 3, 2026

بھٹو ، نصراللہ اور ایک کتاب : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

فروری 20, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.