Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»رمضان ٹرانسمیشن : سری دیوی ،عرفان خان، عدنان صدیقی کا مذاق اڑانے کے بعد عامر لیاقت نے معافی مانگ لی
اہم خبریں

رمضان ٹرانسمیشن : سری دیوی ،عرفان خان، عدنان صدیقی کا مذاق اڑانے کے بعد عامر لیاقت نے معافی مانگ لی

ایڈیٹرمئی 2, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
aamir liaqat and adnan siddiqi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی : پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی اور اینکر پرسن عامر لیاقت حسین ایک مرتبہ پھر اپنے بیانات کے باعث سوشل میڈیا پر صارفین کی تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔
عامر لیاقت ماضی میں بھی تنازعات کی زد میں رہے ہیں اور اس مرتبہ انھوں نے بالی وڈ اداکاروں عرفان خان اور سری دیوی کے انتقال کے حوالے سے بھی ایک ایسا مذاق کیا جس کے بعد سے انھیں سوشل میڈیا پر ایک شدید ردِعمل کا سامنا ہے۔تاہم عامر لیاقت نے اس حوالے سے اب سے کچھ دیر قبل ایک ویڈیو پیغام میں اپنے بیان پر معافی مانگی ہے اور ان کا کہنا تھا کہ وہ انسانیت کے ناطے معافی مانگ رہے ہیں۔
پاکستان میں رمضان کے حوالے سے مقامی میڈیا پر خصوصی نشریات کا تصور کوئی نئی بات نہیں۔ اس طرز کی نشریات کا ذکر ہو اور عامر لیاقت حسین کا ذکر نہ ہو یہ ممکن نہیں۔
عامر لیاقت کو مقامی میڈیا پر بطور اینکر پرسن کام کرتے ہوئے ایک دہائی سے زیادہ وقت ہو گیا ہے۔ اس دوران وہ مختلف ٹی وی چینلز کی خصوصی رمضان نشریات کا بطور اینکر پرسن حصہ رہے ہیں۔البتہ گذشتہ روز عامر لیاقت نے ایسا کیا کہا جس پر انھیں معافی مانگنی پڑی؟
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام ’جیوے پاکستان‘ کے میزبان عامر لیاقت نے پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی کو اپنے شو میں مدعو کیا تھا۔اس شو کے دوران ایک موقع پر عامر لیاقت نے عدنان صدیقی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے باہر آپ جس کے ساتھ بھی کام کرتے ہیں ان کا انتقال ہو جاتا ہے۔ انھوں نے عدنان صدیقی کو کہا کہ آپ کی وجہ سے دو لوگوں، رانی مکھر جی اور بپاشا باسو کی زندگی بچ گئی۔
عامر لیاقت نے بتایا کہ عدنان صدیقی نے حال ہی میں ایسی دو فلموں میں کام کرنے سے انکار کیا ہے جن میں یہ دونوں اداکارائیں بطور ہیروئن کاسٹ ہوئی تھیں۔
انھوں نے اس بیان سے قبل بالی وڈ کے معروف اداکار عرفان خان اور سری دیوی کا حوالہ دیا جن کے ساتھ عدنان صدیقی نے ماضی میں کام کیا تھا۔یاد رہے کہ سری دیوی 25 فروری 2018 کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں تھی جبکہ عرفان خان کا انتقال 29 اپریل 2020 کو ہوا۔
تاہم عدنان صدیقی کا اس پر کہنا تھا کہ انھیں سری دیوی اور عرفان خان کے انتقال کا بے حد افسوس ہے اور انھوں نے عامر لیاقت کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ آپ کے لیے مذاق ہو گا مگر میرے لیے یہ مذاق نہیں۔‘
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شو کے بعد جاری ایک بیان میں عدنان صدیقی نے لکھا کہ’اس دنیا سے گزر جانے والوں کے حوالے سے مذاق کرنا نہایت نامناسب ہے، اس بیان سے صرف وہ (عامر لیاقت) اور میں ہی نہیں بلکہ ہمارا ملک غلط انداز میں پیش ہوا۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’مجھے عامر لیاقت کے شو کا حصہ بننے پر افسوس ہے۔‘
اس پروگرام کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور صارفین نے عامر لیاقت کو ان کے اس متنازع بیان کے باعث شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔
عامر لیاقت کی جانب سے معذرت کرنے پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کسے اچھا نہیں لگتا جب کوئی معافی مانگے مگر تواتر سے اسی طرز کی غلطی کرنے والے شخص کی معافی کیا کوئی معنی بھی رکھتی ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین ایک جانب جہاں عدنان صدیقی کے رویے کو سراہتے نظر آئے وہیں دیگر صارفین نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ نجی ٹی وی چینلز عامر لیاقت کی تنازعات سے بھری تاریخ جانتے ہوئے انھیں بھرتی کیوں کرتے ہیں؟

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

رمضان ٹرانسمیشن سری دیوی عامر لیاقت حسین
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا 51برس کے ہوگئے
Next Article نو برس کا ”ہٹا کٹا مزدور“ ۔۔ذرا ہٹ کے/یاسر پیرزادہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو گرفتار کر لیا گیا

دسمبر 15, 2022

عامر لیاقت کو کروڑوں روپے کی خاطر قتل کیا گیا : والدہ دانیہ شاہ

اگست 16, 2022

عامر لیاقت کی پہلی بیوی بشریٰ اقبال کا دانیہ کے خلاف مقدمہ درج کرا نے کا اعلان

جولائی 22, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.