ملتان :ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز برائن لارا 51برس کے ہوگئے ۔ برائن لارا2مئی 1969ءکو پیداہوئے۔انہوں نے ٹیسٹ اور ون ڈے کیریئر کاآغاز پاکستان کے ساتھ میچز کے دو ران کیا۔ برائن لارا نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 131ٹیسٹ میچوں میں نمائندگی کی۔ انہوں نے 11953رنز بنائے جن میں 34سنچریاں اور48نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ ٹیسٹ میں 400رنز ناٹ آؤٹ کی ناقابل شکست اننگز بھی شامل ہے۔اسی طرح 299ون ڈے میچز میں 10405رنز بنائے جن میں 19سنچریاں اور63نصف سنچریاں شامل ہیں۔
جنوری2012ءمیں برائن لارا کو آئی سی سی کی جانب سے ہال آف فیم ایوارڈ سے بھی نوازاگیا۔
فیس بک کمینٹ

