Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»پی ٹی ایم کے عارف وزیر قاتلانہ حملے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گئے
اہم خبریں

پی ٹی ایم کے عارف وزیر قاتلانہ حملے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گئے

ایڈیٹرمئی 2, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
aarif wazir PTM
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما عارف وزیر قاتلانہ حملے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔پولیس کے مطابق عارف وزیر کو جمعے کی رات کے وقت ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ وانا نعمان وزیر نے بی بی سی کو بتایا کہ واقعہ افطار سے چند منٹ پہلے پیش آیا اور اس کے نتیجے میں عارف وزیر کو تین گولیاں لگیں۔
پشتون تحفظ موومنٹ اسلام آباد کے رہنما نایاب خان کے مطابق جو کہ پاکستان انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز میں موجود تھے عارف وزیر کا پانچ گھنٹے کا طویل آپریشن ہوا تھا۔ آپریشن کے بعد وہ زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔
عارف وزیر کے قریبی ذرائع کے مطابق عارف وزیر کی تدفیق وانا میں کی جائے گئی۔ جس کی مکمل تیاریاں کی جارہی ہیں۔
پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی محسن داوڑ نے ٹوئٹر پر پیغام میں عارف وزیر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ عارف وزیر کو ’گڈ‘ دہشت گردوں نے قتل کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’ہماری اِن کے ماسٹرز کے خلاف جدو جہد جاری رہے گی‘محسن داوڑ نے اس سے قبل کی گئی ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ ’حملہ آوروں کو ریاستی پشت پناہی حاصل تھی۔‘انھوں نے کہا کہ ’حملہ آوروں کے سرپرستوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ گولیاں، زخم اور جیلیں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتی، آپ کو شکست ہو کر رہے گی۔‘
صوبہ خیبر پختوںخواہ پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں اس وقت سخت ترین حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ پولیس اس وقت عارف وزیر کے قاتلوں کی تلاش کے لیے جگہ جگہ چھاپے ماررہی ہے۔
صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع جنوبی وزیرستان کی پولیس کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما عارف وزیر کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی جس کے بعد انھیں زخمی حالت میں ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال منتقل کیا گیا۔
عارف وزیر پشتون تحفظ موومنٹ کے سرگرم رکن اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے قریبی رشتہ دار ہیں۔پولیس کے مطابق عارف وزیر افطار سے پہلے اپنے گھر کے قریب ایک دکان پر بیٹھے تھے اور جب وہ وہاں سے روانہ ہونے لگے تو نامعلوم کار سواروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جب عارف وزیر کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی تو اس وقت موقع پر موجود لوگوں نے بھی حملہ آور کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔انھوں نے بتایا کہ کئی گولیاں حملہ آوروں گاڑی کو بھی لگی ہیں مگر وہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس چاروں طرف پھیل چکی ہے وانا اور پورے وزیرستان میں ہر گاڑی کی تلاشی لی جا رہی ہے اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور کی گاڑی پر جوابی فائرنگ ہوئی ہے جس وجہ سے ممکن نظر آتا ہے کہ پولیس اس گاڑی کو جلد ہی تلاش کر لینے میں کامیاب ہو جائے گئی۔تاہم پولیس کو یہ معلوم نہیں ہے کہ جوابی فائرنگ سے گاڑی میں موجود کوئی شخص ہلاک یا زخمی ہوا ہے۔
عارف وزیر کون ہیں؟
عارف وزیر کا شمار جنوبی وزیرستان کی اہم شخصیات میں ہوتا ہے۔ ان کو اہم مشر سمجھا جاتا تھا۔عارف وزیر جنوبی وزیرستان کی سیاست میں بھی فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ ان کا شمار پشتون تحفظ موومنٹ کے اہم اور بانی رہنماوں میں کیا جاتا ہے۔پشتون تحفظ موومنٹ کے ذرائع کے مطابق گذشتہ دو سالوں کے دوران ان پر مختلف مقدمات قائم ہوئے تھے۔ جن میں انھوں نے گذشتہ دو سالوں کے دوران کم از کم پندرہ ماہ جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل میں گزارے تھے۔ان پر دائر مقدمات تاحال مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔عارف وزیر زمانہ طالب علمی ہی سے قوم پرست سیاست میں فعال کردار ادا کرتے تھے۔ زمانہ طالب علمی میں وہ پختوںخواہ ملی سٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنما تھے۔تینوں بھائی میں سے صرف عارف وزیر ہی سیاست میں فعال کردار ادا کرتے تھے۔
پشتون تحفظ موومنٹ کا مؤقف
رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کا دعویٰ ہے کہ عارف وزیر پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم بار بار بتا رہے ہیں کہ اس وقت دہشت گرد وانا اور وزیرستان میں دندناتے پھر رہے ہیں جہاں انھوں نے اپنے دفاتر قائم کررکھے ہیں اور وہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔’محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ عارف وزیر بھی اسی دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ‘یہ حملہ ہمیں مشتعل کرنے کی سازش ہے تاکہ پرامن لوگ مشتعل ہوں۔ امن وامان کا مسئلہ پیدا ہو اور حالات سنگین ہو مگر پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکنان مشتعل نہیں ہوں گے اور پرامن طور پر اپنی تحریک کو جاری رکھیں گے۔’
محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ اس واقعہ پر پشتون تحفظ موومنٹ بھرپور احتجاج کرے گی۔عارف وزیر پر فائرنگ کا واقعہ کے بعد پاکستان اور بیرونی ملک سے بڑی تعداد میں پشتون تحفظ موومنٹ کے حامیوں نے واقعے کی مذمت کی ہے۔پی ٹی ایم کی خاتون رہنما ثنا اعجاز کا کہنا تھا کہ یہ بدترین دہشت گردی کا واقعہ ہے جس پر خاموش نہیں رہیں گے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پی ٹی ایم عارف وزیر قتل
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسہیل وڑائچ کا کالم: جنرل عاصم باجوہ سیاسی ہو گئے؟
Next Article ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا 51برس کے ہوگئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

رائیونڈ : 30 روپے کی خاطر 2 بھائیوں کو قتل کرنے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک

اگست 28, 2025

ڈکیتی یا غیرت کے نام پر دو بہنیں قتل ؟: گوجرانوالا پولیس نے والدین کو گرفتار کر لیا

جون 28, 2025

گیلے وال: مقامی صحافی کے بھانجے کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا

جون 5, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.