Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حسن نثار»بلاعنوان۔۔حسن نثار
حسن نثار

بلاعنوان۔۔حسن نثار

ایڈیٹرجون 23, 20208 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

’’ آؤٹ آف بوکس‘‘ کہہ لیں، دیوانے کی بڑ سمجھ لیں ، دور کی کوڑی یا معصوم سی بونگی قرار دے لیں آپ کی مرضی لیکن اس میں قطعاً کوئی شک نہیں کہ سلیم شہاب کے اس ’’ملین ڈالر آئیڈیا‘‘کے پیچھے نیت بہت ہی بھلی ہے ۔اک درد دل رکھنے والا پاکستانی اس سے زیادہ کیا چاہ سکتا ہے کہ اس کے ہم وطن ٹیکس کو بوجھ نہ سمجھیں ،ملک کی آمدنی میں اضافہ ہو، قرض کی دلدل سے سلامت نکل آئیں اور خلق خدا مہنگائی کی سولی سے اتر کر سکھ کا سانس لے سکے۔میں سلیم شہاب کی یہ تجویز من وعن پیش کر رہا ہوں جس کا عنوان ہے ۔’’ملک میں ٹیکس دینے والوں کی تعداد میں اضافہ کی ایک تجویز‘‘ لکھتے ہیں ۔’’ملک میں ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد کافی کم ہے سو ان حالات میں ایک غیر روایتی طریق کار اختیار کرتے ہوئے ٹیکس گزاران کی تعداد میں معقول اضافہ کیلئے یہ سکیم پیش کی جا رہی ہے جس سے بلاجبرواکراہ ٹیکس دینے والوں کی تعداد 27لاکھ سے 50لاکھ تک بڑھائی جاسکتی ہے ۔حکومتی ذہن ہے لوگوں کو ’’ٹیکس نیٹ‘‘یعنی ٹیکس کے جال میں لانا، یہ سوچ ہی منفی اور غیر فرینڈلی ہے جبکہ ہماری تجویز انتہائی فرینڈلی ہے ۔دباؤ کی بجائے اسے پرکشش بنانا ہی اس خیال کی خوبی ہے ۔اگر ہم ہر فائیلر سے روزانہ ایک روپیہ اکٹھا کریں تو 27لاکھ ٹیکس گزاران سے 27لاکھ اکٹھا ہوگا جسے انہی 27لاکھ ٹیکس گزاران میں قرعہ اندازی کے ذریعہ کسی ایک ٹیکس گزار کو دے دیا جائے یعنی روزانہ کی بنیاد پر کسی ایک ٹیکس گزار کو 27لاکھ روپیہ دیا جائے اور یہ ’’کھیل‘‘ یا سلسلہ پورا سال جاری رکھا جائے ۔اس لکی ڈرا سکیم میں حکومت کا پیسہ خرچ نہ ہو گا۔جیسے جیسے ٹیکس گزاران کی تعداد میں اضافہ ہوتا جائے گا، ظاہر ہے انعام کی رقم میں بھی اضافہ ہوتا چلا جائے گا ۔27لاکھ ٹیکس گزاران سے رقم کی وصولی (ایک روپیہ روزانہ ) نہ مشکل ہے نہ کسی پہ بوجھ ہوگا۔اس میں یہ بات بھی شامل کی جا سکتی ہے کہ اگر کوئی ٹیکس پیئر انتقال کر جاتا ہے تو اسی دن اس کا نام لکی ڈرا میں انعام کا حق دار قرار دیا جائے اور اگر ایسے افراد کی تعداد ایک سے زیادہ ہو جائے تو ان کی عمروں کے حساب سے یا رجسٹریشن میں اندراج کے دن سے ان کی سنیارٹی طے کرکے انعام ان سب میں تقسیم کر دیا جائے ۔یہ سکیم کا خلاصہ ہے جسے ری فائن اور امپرو کیا جاسکتا ہے اور یہ بات ذہن میں رہے کہ سکیم ہمارے اجتماعی مزاج سے گہری مطابقت رکھتی ہے ۔
قارئین !ٹیکس والا مسئلہ تو ’’حل‘‘ ہو گیا ۔’’ڈاکئیے‘‘ نے ڈاک آگے پہنچا دی لیکن ڈیڑھ سلپ بھی پوری نہیں ہوئی جبکہ میرا کالم تین سلپ پلس ہوتا ہے یعنی میں نہ ادھر کا رہا نہ ادھر کا اس لئے ’’کالے قول‘‘ سے یہ کمی پوری کرنے کی کوشش کروں گا لیکن اس سے پہلے فادرز ڈے کیلئے WILLIAM WALLALEکی ایک نظم جو دنیا کے ہر باپ کیلئے حسین ترین خراج تحسین ہے۔THEY SAY THAT MAN IS MIGHTY,HE GOVERNS LAND AND SEAʼHE WIELDS A MIGHTY SLEPTERʼOʼ ER LESSER POWERS THAN HEʼBUT A MIGHTY POWER & STRONGERʼMAN FROM HIS THRONE HAS HURLEDʼFOR THE HAND THAT ROCKS THE CRADLEʼIS THE HAND THAT RULES THE WORLDʼاور اب کچھ ’’کالے قول‘‘جو بہت کچھ جانتا ہے اسے بہت کچھ جاننے کی ضرورت ہے۔٭٭ ٭ ٭ ٭جسے اپنا ’’بلڈ گروپ‘‘ جاننے کیلئے بھی کسی کا تعاون درکار ہے وہ ’’قابل‘‘ نہیں قابل رحم ہے ۔٭٭ ٭ ٭ ٭جہاں محبت، محنت اور مہارت یک جا ہو جائے وہاں معجزے جنم لیتے ہیں۔٭٭ ٭ ٭ ٭محبت کا ’’بارٹر ‘‘ دنیا کی قدیم ترین تجارت ہے۔٭٭ ٭ ٭ ٭کہیں اور جھکنے سے پہلے اپنے گھٹنوں پرجھک جاؤ۔٭٭ ٭ ٭ ٭پہاڑوں کو ہلانے سے پہلے پتھروں سے سیکھو۔٭٭ ٭ ٭ ٭سورج بلب کی طرح یکدم روشن نہیں ہو جاتا ۔٭٭ ٭ ٭ ٭دولت اور سخاوت بدترین سوکنیں ہیں۔٭٭ ٭ ٭ ٭خود سے محبت کرنے والے کا کوئی رقیب نہیں ہوتا۔٭٭ ٭ ٭ ٭آنکھوں میں آنکھیں ڈالو نہ ڈالو لیکن بانہوں میں بانہیں ڈالے بغیر ہم کہیں نہ پہنچ پائیں گے۔٭٭ ٭ ٭ ٭اگر ہم دونوں نے ہر بات پر متفق ہی ہونا ہےتو میں اکیلا ہی کافی ہوں۔٭٭ ٭ ٭ ٭بھروسے کے قابل صرف وہی ہے جو اپنے خالق پر بھروسہ کرتا ہے ۔٭٭ ٭ ٭ ٭جو خطرہ بھانپ لیا گیا، سمجھو آدھا بھی نہیں رہ گیا۔٭٭ ٭ ٭ ٭عورتیں عموماًمردوں جتنی کامیاب نہیں ہوتیں کیونکہ انہیں مشورہ دینے کیلئے ان کی بیویاں نہیں ہوتیں۔٭٭ ٭ ٭ ٭خدا کی طرف دیکھنے والے کبھی کسی اور طرف دیکھ ہی نہیں سکتے ۔٭٭ ٭ ٭ ٭خون اور پسینے میں صرف رنگ کا فرق ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ۔۔قاضی فائز عیسیٰ کیس
Next Article چمچ اور کانٹا۔۔سہیل وڑائچ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا

مئی 1, 2026

مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ

مئی 1, 2026

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ مئی 1, 2026
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.