Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
  • میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم
  • مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ایم ایم ادیب»مٹی کا قرض اور آدھے سکریٹریٹ کا لولی پاپ ۔۔ ایم ایم ادیب
ایم ایم ادیب

مٹی کا قرض اور آدھے سکریٹریٹ کا لولی پاپ ۔۔ ایم ایم ادیب

ایڈیٹرجولائی 8, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
SERAIKI-SOUTH_PUNJAB
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مسلم لیگ ن ان کے کشکول میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ ڈال دیتی تو وہ پی ٹی آئی میں کبھی نہ جاتے۔حالانکہ وہ ریمنڈڈیوس کے معاملہ پر اصول پسندی یا مصلحت کیشی کا مظاہرہ فرماتے ہوئے وزارت خارجہ کا قلمدان تج چکے تھے ،لیکن اقتدار میں رہنا ان کی مجبوری ہے اس لئے رہ نہ سکے ۔یہ ہر وڈیرے ،گدی نشین کا وتیرہ رہا ہے ۔یوں بھی اقتدار ایک جَل ہے ،اس جَل میں ایک بار جو مچھلی آجائے وہ اس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی ،وہ کسی محراب و منبر ہی سے کیوں وابستہ نہ ہو۔
پی ٹی آئی کی میان میں دو تلواریں کیسے سما سکتی تھیں ،آخر بہاﺅالدین زکریا ؒ کی گدی کی وراثت کے ایک دعویدار جنہیں زندگی میں ایک ہی مرتبہ آمر ضیاءکے دور میں مذکورہ دربار کو غسل دینے کا موقع نصیب ہوا ،انہیں آخر کو پی ٹی آئی کی نیام سے الگ ہونا ہی پڑا ۔ان کی باقی کہانی تاریخ کا حصہ ہے ۔مگر صاف چلی کے ساتھ چلنے والے مسند نشین کا دامن ماضی و حال کے حوالے سے بدعنوانیوں سے پاک و شفاف ہے ،لیکن اس کا کیا کہئے کہ انہوں نے سرائیکی وسیب کی جھولی کانٹوں سے بھر دی ،یوں ان پر سے وسیب والوں کا اعتماد اٹھ گیا۔
پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی احمدحسین دیہڑ مستقبل مزاج سیاستدان نہیں ہیں ،انہیں مروجہ سیاست کے داﺅ پیچ سے بھی ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے گو وہ ہوا کے رُخ پر چلنے کے پہلے دن سے عادی ہیں ۔پی پی پی ،مسلم لیگ ن ،پھر پی پی پی اور اب پی ٹی آئی ۔ان کی طبیعت میں قرار نہیں ہے اور ان کی یہی بے قراری اور اضطراب جلد سیاست سے انہیں بے دخل کردیگا کہ اب عوام کا شعور بھی کروٹ لینے لگا ہے۔
سرائیکی وسیب کے آتش فشاں میں جو لاوہ کئی دہائیوں سے پک رہا تھا وہ اب دھیرے دھیرے پھٹنے لگا ہے ۔گزشتہ رات دیر گئے سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی پاکستان کے انتہائی متحرک نوجوان رہنما ،پارٹی چیئر مین احمد فراز نون کے دایاں بازو خواجہ شعیب الحسن کی کال آئی کہ ملنا چاہتے ہیں ،پھر تھوڑی ہی دیر بعد وہ ایک اور سرگرم نوجوان رہنما عامر گل خان کے ہمراہ تشریف لائے ۔غصے سے بھرے دونوں نوجوان جنوبی پنجاب سکریٹریٹ کے مسئلہ پر سیخ پا تھے ،جو آدھا ملتان اور آدھا بہاولپور میں قائم کرنے کے جتن ہورہے ہیں بلکہ سنا ہے قیام عمل میں آچکا ہے ،وہ اس کے خدوخال کے بارے شدید تحفظات کا شکار تھے اور اپنے آئیندہ لائحہ عمل کے بارے میں انتہائی کنفیوز بھی ۔جب میں نے کہا یہ لولی پاپ آپ کو عطا کر دیا گیا ہے ،تو دونوں اور بھی دلفگار و دل شکستہ ہوئے ۔
موسم گرما کی ملتان کی دوزخ برابر رات آدھی سے زیادہ ڈھل گئی تھی ،مگر ان کا غصہ نہیں ٹل رہاتھا ،سرائیکی صوبہ محاذ کے کردار اور اپنے اس عمل پر کبیدہ خاطر کہ ملتان والوں نے پی ٹی آئی کو فقط شہر ہی میں نہیں پورے سرائیکی وسیب بھر میں بہت بڑی کامیابی سے ہمکنار کیا ،اس پر مستزاد حکومت بنانے میں سرائیکی صوبہ محاذ کی حمایت ،یہ سب طاقِ نسیاں پر رکھ دیا گیا ،سرائیکی وسیب کے واسیوں کے بنیادی مطالبات کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔ملتان سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کے چھ ممبر قومی اسمبلی اور بارہ پنجاب اسمبلی کے ممبرز صفحہ ہستی ہی سے غائب ،سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی پاکستان کے چیئرمین احمد فراز نون اپنی جدوجہد پر سراپا احتجاج کہ ” صوبہ محاذ کا تحریک انصاف میں ضم ہونے کے موقع پر عمران خان سے جو تحریری معاہدہ ہوا وہ سول سکریٹریٹ کا نہیں الگ صوبے کے قیام کا ہوا تھا ،جبکہ صورت حال یہ پیدا کی جارہی ہے کہ ملتان اور بہاولپور کے عوام کو آپس میں لڑادیاجائے“۔
سرائیکی شطرنج ِ سیاست پر مہرے اپنی اپنی چال چل رہے ہیں ،پی ٹی آئی کے ممبر پنجاب اسمبلی ندیم قریشی وپارلیمانی سیکٹری اطلاعات پنجاب وترجمان حکومت پنجاب اپنی جدوجہد پر نازاں کہ ان کے قائد عمران خان نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام کی صورت میں سرائیکی صوبے کے قیام کی بنیاد رکھ دی ہے ،مگر پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی احمدحسین دیہڑ نے یہ کہہ کر سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے موقف پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے کہ” شاہ محمود نے حق ادا نہیں کیا ، لہٰذا وسیب کے ارکان اسمبلی ملتان میں سیکریٹریٹ کے لئے متحد ہوں “۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ”صوبے کیلئے قائم فیڈرل کمیٹی میں شاہ محمود خود شامل ہیں مگر باقی ایم این ایز کو دور رکھا گیا ہے،مزید یہ کہ اسی فیصد ضلعی کارپوریشن فنڈز بھی ان کے حلقے میں خرچ کئے جارہے ہیں “۔
ان اعترافات و منکرات کی صورت حال میں وسیب کے نوجوانوں میں بے چینی اور اضطراب کا پیدا ہونا ایک فطری عمل ہے،پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ نے پارٹی موقف کے خلاف بیان جاری کر کے وزیر اعظم کو یہ پیغام دیا ہے کہ سرائیکی صوبے اور دو سیکریٹریٹس کے حوالے سے پیدا ہونے والے تحفظات پی ٹی آئی کے لئے مستقبل میں جنوبی پنجاب کے مرکزی شہر ملتان میں نمایاں کامیابی کے حوالے سے نوشتہ دیوار ہیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعاصمہ شیرازی کا کالم: نقالوں سے ہوشیار، جعلسازوں سے خبردار
Next Article مودی نے ‌تیل اسرائیل دوستی میں مہنگا کیا ۔۔ عادل فراز ( لکھنؤ)
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان

جون 30, 2026

میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جون 30, 2026

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم

جون 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان جون 30, 2026
  • میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 30, 2026
  • جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم جون 29, 2026
  • مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 29, 2026
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم جون 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.