Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حسن نثار»طالبات کا تحفظ اور وزارت قانون۔۔حسن نثار
حسن نثار

طالبات کا تحفظ اور وزارت قانون۔۔حسن نثار

ایڈیٹرجولائی 26, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسکول کی بہت ہی ابتدائی کلاسوں سے ہی بہترین اساتذہ نصیب ہوئے جن میں صوفی عبدالرحمٰن صاحب مرحوم و مغفور ہمیں انگریزی پڑھاتے لیکن حلیہ انتہائی غیر انگریزی، وجاہت میں اضافہ کرتی ہوئی داڑھی، سردیاں گرمیاں شیروانی، شلوار اور کھسہ ،ان کی تصویر آج بھی میرے کمرے میں آویزاں اور ان کی بہت سی باتیں آج بھی یاد ہیں جن میں سے ایک بات میں کئی بار لکھ بھی چکا ہوں اور وہ یہ کہ ’’ہر ٹیچر کو لیڈر اور ہر لیڈر کو ٹیچر ہونا چاہئے‘‘۔
واقعی ہر جینوئن استاد اور قابل ذکر قائد سکھاتا بھی ہے، موٹی ویٹ، موبلائز اور انسپائر بھی کرتا ہے۔کبھی ہمارے ہاں بھی ایسے اساتذہ ہوتے جو لیجنڈز کا سا مقام رکھتے تھے لیکن پھر جیسے جیسے زوال و انحطاط کی رات پھیلتی اور گہری ہوتی گئی یہ اتم اور اعلیٰ ترین پیشہ بھی اس کی لپیٹ میں آ گیا۔عدیم ہاشمی صحیح کہتا ہے۔
گرو تو ساتھ گرے شان شہسواری بھیزوال آئے تو پورے کمال میں آئےزوال کی زد میں آئے معاشروں میں سبھی کچھ متاثر ہوتا ہے کیونکہ انسانی معاشرہ بھی انسانی جسم کی مانند ہے جس کے ایک دو اعضاء بھی ’’بیمار‘‘ ہو جائیں تو بتدریج پورے جسم کو ہی لے بیٹھتے ہیں۔معاشرہ عروج کی طرف مائل پرواز ہو تو پورے کا پورا ہوتا ہے، اس کے برعکس ہو تو اس میں بھی کوئی کسر باقی نہیں رہتی سو یہ کیسے ممکن تھا کہ تعلیم و تدریس کی دنیا کینسر، زنگ اور دیمک سے بچی رہتی۔
اسی کا نتیجہ تھا کہ پچھلے دنوں اک ہائی پروفائل تعلیمی ادارے بارے شرمناک خبریں سننے پڑھنے کو ملیں۔یقین نہیں آتا کہ ’’اساتذہ‘‘ کے روپ میں انسان نما گٹر اپنی طالبات، اپنی بیٹیوں، اپنی بہنوں کو انتہائی قابل اعتراض پیغامات، ویڈیوز اور تصاویر بھیجتے رہے۔ سمجھ نہیں آتی کہ ان کی رگوں، شریانوں، ریشوں میں کس قسم کا خون اور دودھ رواں دواں ہو گا اور ان لوگوں کی کس قسم کے ماحول میں پرورش ہوئی ہوگی۔
ہماری بیشمار بدصورتیوں اور کجیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ہم اکثر و بیشتر سلوموشن میں ری ایکٹ کرتے ہیں لیکن میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان کی توجہ کے نتیجہ میں تعلیمی اداروں کے اندر طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے حوالہ سے قانون سازی کا ڈرافٹ فائنل ہو چکا جو آئندہ ہفتہ وزارت قانون میں پیش کر دیا جائے گا۔
اک اخباری خبر کے مطابق طالبات کو ہراساں یا بلیک میل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ’’اساتذہ‘‘ کو بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ تاحیات پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے، جیل بھی ہو سکتی ہے۔ ڈرافٹ میں ٹیچر لائسنسنگ کے حوالہ سے بھی متعدد سفارشات بھجوائی جا رہی ہیں۔ وزارت قانون سے منظوری کے بعد یہ ڈرافٹ قانون کا حصہ بن جائے گا۔
یاد رہے کہ لاہور کے ایک اسکول میں طالبات کی ہراسگی کے واقعات کی خبریں عام ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے معاملہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے ملزمان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیئے ہیں۔ اس غلیظ اور مکروہ حرکت میں ملوث ٹیچر سمیت چار دیگر افراد کو بھی برطرف کر دیا گیا ہے ۔
تحقیقات پر انکشاف ہوا کہ یہ سلسلہ عرصہ دراز سے جاری تھا جس کے نتیجہ میں بہت سی طالبات اسکول چھوڑنے پر بھی مجبور ہوئیں۔ یہ قابل نفرت دھندا تادیر اس لئے چلتا رہا کہ بچیوں نے انتظامیہ کو صورتحال بتانے سے گریز کیا۔
ہر اسکول کی انتظامیہ کو پابند کیا جائے کہ وہ طالبات میں اس بات کا شعور ، ادر اک اور جرأت پیدا کرے کہ ایسی کسی بھی حرکت پر فوری طور پر اس سے رابطہ کریں تاکہ انتظامیہ ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کرسکے تو دوسری طرف ایسے شیطان صفت لوگوں کیلئے سخت ترین سزاؤں کےساتھ ساتھ انہیں ان کے کرتوتوں سمیت سوشل میڈیا پر بھی ایکسپوز کیا جانا چاہئے تاکہ ایک ادارہ سے فارغ ہونے کے بعد نجاست و غلاظت کے یہ چلتے پھرتے نمونے کسی اور ادارے میں جاکر بدبو کا سبب نہ بن سکیں کیونکہ چند مخصوص جرائم مکمل طور پر مردہ ضمیر میں ہی زندہ ہوتے ہیں۔ RICNARD ARMOURکی اک نظم سے اقتباس جو بات کو بہتر طو رپر بیان کر رہا ہے۔
"THE CONSCIENCE IS A BUILT IN FEATURETHAT HAUNTS THE SINNER, HELPS THE PREACNER, SOME SINS IT MAKES US TURN AND RUN FROM,BUT MOST IT SIMPLY TAKES THE FUN FROM”
کیا ہماری وزارت قانون تعلیمی اداروں میں طالبات کے تحفظ کو سو فیصد یقینی اور فول پروف بنا سکتی ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبابائے قنوطیت۔۔ذرا ہٹ کے/یاسر پیرزادہ
Next Article سوشل میڈیا سے خوف کیوں؟۔۔محمود شام
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی

جون 1, 2026

ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی

جون 1, 2026

لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.