Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حسن نثار»کیسے ہوا؟ کس نے کیا؟۔۔حسن نثار
حسن نثار

کیسے ہوا؟ کس نے کیا؟۔۔حسن نثار

ایڈیٹرستمبر 30, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

خاصا جانا پہچانا لیکن بہت ہی ادھورا سا محاورہ ہے کہ سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا۔ ادھورا اس لئے ہے کہ ہماری سیاست کی آنکھ میں تو شرم حیا بھی نہیں ہوتی، اس کے دل میں تو درد بھی نہیں ہوتا، اس کی کھوپڑی میں تو مغز بھی نہیں ہوتا، اس کے خون میں تو سرخی بھی نہیں ہوتی، سفیدی ہوتی ہے اور اس کے اجزائے ترکیبی میں تو ضمیر بھی نہیں ہوتا۔ برسوں پہلے ایک بزرگ سیاستدان نے مجھے پاکستان کی سیاست سمجھاتے ہوئے بتایا تھا کہ یہ کمبخت تین قسم کی ’’ناں‘‘ کے گرد گھومتی ہے۔اول:اکیں ناں دوم:تھکیں ناں سوم:ج ھکیں ناں مختصراً یہ کہ ذلیل ہونے، مسلسل جھوٹ بولنے، وعدے شکنی، طوطا چشمی، خوشامد کرنے، لوگوں کو بار بار بے وقوف بنانے سے ’’اکتانا‘‘ نہیں۔بے شرمی، ڈھٹائی، بے حیائی سے مال بناتے ہوئے ’’تھکنا‘‘ نہیں کیونکہ ’’دولت بذریعہ سیاست اور سیاست بذریعہ دولت‘‘ ہی اس کھیل کا اکلوتا اصول، قانون اور ضابطہ ہے۔’’جھکیں ناں‘‘ کا مطلب ہے کبھی جھجکنا شرمانا نہیں۔ رنگے ہاتھوں بھی پکڑے جاؤ تو صاف مکر جاؤ۔
کمزور ہو تو پاؤں پکڑتے ہوئے نہیں جھجھکنا اور اگر طاقتور ہو تو گریبان پکڑتے ہوئے نہیں شرمانا اور یہ گریبان چاہے تمہارے کسی محسن کا ہی کیوں نہ ہو مثلاً ایوب خان بھٹو کا محسن تھا جسے بھٹو صاحب ڈیڈی کہا کرتے لیکن اس کے جنازے کو کندھا تک دینے کی زحمت بھی گوارا نہ کی۔ بھٹو مرحوم خود جنرل ضیاء الحق کے محسن تھے لیکن اسی ضیاء الحق نے پھانسی گھاٹ پر بھٹو کے سارے احسان چکا دیئے اور پھر ضیاء الحق کے ساتھ کیا ہوا؟ وہ نواز شریف جسے جنرل ضیاء نے اقتدار سے لے کر اپنی عمر تک دینے کی دعا دی، مدتوں سے اس کی قبر تک کا رستہ بھی بھول چکا کہ چند مستثنیات کو چھوڑ کر یہی اس گندے دھندے کا پہلا اور آخری اصول ہے۔
تازہ ترین سین دیکھ لیں۔ کل تک چوہدری پرویز الٰہی کی گاڑی کے آگے آگے لڈیاں ڈالنے اور پھر موسم بدلنے پر نواز شریف کے لئے کبڈیاں کھیلنے والا طلال رات گئے تنظیمی صلاحیتیں دکھاتے ہوئے ہڈیاں تڑوانے کے بعد غائب ہے اور فریقین کا کہنا ہے ’’ہوا ہی کچھ نہیں‘‘ حالانکہ پولیس کو کی گئی کالز ریکارڈ پر موجود ہیں کہ سیاست کی سمری ہی یہ ہے کہ ’’اکیں ناں‘ تھکیں ناں، جھکیں ناں‘‘اب چلتے ہیں ان کے عظیم قائدین کی طرف کہ شہباز شریف گرفتار ہو چکے کیونکہ منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہو چکی۔ بھائی جان لندن میں بیماری کے باوجود ووٹ کو عزت دے رہے ہیں اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں جناب آصف زرداری اور محترمہ فریال تالپور پر بھی فرد جرم عائد ہو چکی یعنی ہمارے پیارے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جمہوریت شدید خطروں میں گھری ہوئی ہے جس کے بارے اک شاعر نے اپنے مخصوص غیر پارلیمانی انداز میں کہا تھا۔’’گھری ہوئی ہے طوائف تماش بینوں میں‘‘لیکن یہ تو مجذوب ہیں جبکہ طوائفوں اور مجذوبوں کے گھنگھرؤں میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے۔ ’’تھیا تھیا کہ نہ کوئی ابا نہ کوئی بھیا سب سے بڑا روپیہ‘‘ روپیہ ’’روپا‘‘ سے نکلا اور ’’روپا‘‘ چاندی کو کہتے ہیں اور چاندی میلی ہو جائے تو اس کی ’’لانڈرنگ‘‘ میں کیا برائی ہے کہ صفائی تو یوں بھی نصف ایمان ہے اور ’’ہاتھ کی صفائی‘‘ تو میری جان ہے۔ جسے یقین نہ آئے، وہ ’’کورونا‘‘ سے پوچھ لے کہ ہاتھ کی صفائی کتنی ضروری ہے یعنی جان کی جان اور ایمان کا ایمان۔ ایک تیر سے دو شکار، ایک ٹکٹ میں دو دو مزے اور ’’ٹکٹ‘‘ اگر کسی مقبول سیاسی پارٹی کا ہو تو صرف دو نہیں، اتنے مزے کہ گنے نہیں جا سکتے۔
یہ ہے ہماری سیاست یہ ہے ہماری جمہوریت اور یہ ہیں ہمارے سیاستدان لیکن مجال ہے کوئی رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر بھی مان جائے کہ بنیادی فلسفہ ہی ’’اکیں ناں، تھکیں ناں، جھکیں ناں‘‘ کے گرد گھومتا ہے۔ چلو میں مان لیتا ہوں کہ ان میں سے ہر شخص معصومیت کا ’’جم غفیر‘‘ ہے، ہر فرد دیانت و امانت کا پورا ’’قافلہ‘‘ ہے تو سوال یہ اٹھتا ہے کہ اس ملک کا حشر نشر کیسے ہوا؟ کس نے کیا؟چلو اس کو بھی چھوڑو ۔مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے صرف ٹاپ ٹین لیڈرز اپنی اپنی اولادوں کے سر پر ہاتھ رکھ کر کہہ دیں کہ ہماری قیادتیں دیانتدار ہیں اور ان میں سے کسی نے کبھی دھیلے، پائی کی کرپشن بھی نہیں کی۔ میں اپنی گزشتہ تحریروں پر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لوں گا، آئندہ کے لئے توبہ کر کے اپنا قلم ان کے قصیدوں کے لئے وقف کر دوں گا اور پھر کبھی نہیں پوچھوں گا کہ اس ملک کے ساتھ جو کچھ ہوا……کیسے ہوا؟ کس نے کیا؟
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجبار مفتی کا تجزیہ : خود کش سیاست اور اداروں کی ساکھ
Next Article سیاست کے شریف۔۔مظہر عباس
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری

اپریل 21, 2026

اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے

اپریل 21, 2026

امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.