Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»عاصمہ جہانگیر اور ملالہ کے ملک میں مریم اور آصفہ کی مزاحمت ۔۔ وجاہت مسعود
کالم

عاصمہ جہانگیر اور ملالہ کے ملک میں مریم اور آصفہ کی مزاحمت ۔۔ وجاہت مسعود

ایڈیٹردسمبر 12, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سپین کے جنوب میں اندلس کا تاریخی خطہ واقع ہے۔ یہاں کا صدر مقام قرطبہ جزیرہ نما آئبیریا (Iberian Peninsula) سے نکلنے والے دریا Guadalquivir کے دونوں کناروں پر آباد ہے۔ 712ء سے 1492ء تک قریب آٹھ سو برس پر محیط مسلم دور حکومت میں یہ دریا وادی الکبیر کہلاتا تھا۔ سقوط غرناطہ سے کوئی پانچ سو برس بعد 1933ء میں لاہور کے صاحب جذب و فکر محمد اقبال سپین گئے تو اس تاریخی تلمیح کو ایک لافانی شعر عطا کیا۔ “آب رواں کبیر تیرے کنارے کوئی / دیکھ رہا ہے کسی اور زمانے کا خواب”۔ اردو ادب میں اقبال ایک شاعر نہیں، حرف، فکر اور معنی کا ایک بے کنار مظہر ہے۔ ابتدائی شاعری میں ’صبح کا ستارہ‘ کے عنوان سے ایک نظم ملتی ہے۔ ایک مصرع دیکھیے، ’صبح کا دامنِ صد چاک کفن ہے میرا‘۔ اور پھر کہا، ’عشق کا سوز زمانے کو دِکھاتا جاؤں‘۔ شاعر نے سوز دکھانا چاہا تھا، ہم نے سوزش غم ہائے نہانی کا انتخاب کیا۔ اس لئے کہ سوزن تدبیر سے کام نہیں لیا۔ تاریخ کے تان پلٹے کسی طے شدہ بندش کے پابند نہیں ہوتے لیکن دیکھنے والی آنکھ اشارے سمجھتی ہے۔ یہی دیکھیے کہ 1492ء میں سپین غرناطہ پر قبضہ کر رہا تھا تو عین اسی برس کولمبس کا بحری بیڑا امریکا کے ساحلوں پر اتر رہا تھا۔
زبان و بیان کی کہہ مکرنیوں میں ذوالفقار بخاری کی مہربانی کے طفیل ہمیں معلوم ہوا کہ ہمارے لشکر اجنبی زمینوں کو تاراج کریں تو اسے فتح لکھا اور بولا جائے اور اگر کہیں ہزیمت یا مراجعت کا مرحلہ درپیش ہو تو اسے سقوط کی اصطلاح دی جائے۔ صدیوں پر پھیلی طوائف الملوکی اپنے انجام کو پہنچے تو سارا الزام اندلس کے آخری حکمران ابو عبداللہ کے ناتواں کندھوں پر رکھ دیا جائے۔ 23 برس تک اسکندر مرزا، گورنر منعم خان، فیلد مارشل ایوب خان، چیف سیکرٹری عزیز احمد، میجر جنرل راؤ فرمان اور ایس پی مسعود محمود کی چیرہ دستیوں پر مقبوضہ اخبارات کے صفحات پر قادرالکلامی کی داد دی جائے اور جب رمنا ریس کورس میدان کا مرحلہ آئے تو میانوالی کے امیر عبداللہ نیازی کی گردن ناپی جائے۔ 1707ء میں اورنگ زیب کے بعد انتزاع سلطنت کی تمام تفصیل سے آنکھیں بند کر کے 1857ء کی شکست بیاسی سالہ سراج الدین بہادر شاہ ظفر کی فرد جرم میں لکھ دی جائے۔
اقبال نے جس زمانے کا خواب دیکھا تھا، وہ تو رفعت خیال، اوج کمال، دفتر عمل اور جادہ فراست کی منزلیں تھیں۔ 1938ء میں اقبال نے پردہ فرمایا تو پنجاب ہی میں مجید امجد جنم لے چکے تھے، اقبال کے خواب کا مآل بیان کرنا مجید امجد کے حصے میں آیا۔ ’یہ میرا دامن صد چاک، یہ ردائے بہار‘ اور مقطع میں حزن مسلسل کا ایزاد بھی رقم کیا، ’کٹی ہے عمر بہاروں کے سوگ میں امجد‘۔ ارے بھائی گلاب کے جاوداں پھول قبروں پر نہیں کھلتے۔ یہ غنچے تو دلوں کی کیاری میں بہار دیتے ہیں۔
کل دس دسمبر تھا، 72 برس قبل اسی دن اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کا اعلامیہ منظور کیا تو پاکستان کی باوقار مملکت ان 63 ممالک میں شامل تھی جو اس وقت تک آزادی کی نعمت سے ہمکنار ہو چکے تھے۔ مساوات، آزادی، حقوق اور احترام انسانیت کی اس اہم ترین دستاویز کا ہر برس جشن منایا جاتا ہے، اقوام عالم غور کرتی ہیں کہ کس تدبیر سے ایسی دنیا کی منزل قریب لائی جائے جہاں ہر انسان کو تحفظ، مساوات، آسودگی اور آزادی نصیب ہو سکے۔رواں برس ہم نے یہ دن ٹویٹر پر مغلظات کا طومار باندھنے میں صرف کیا۔ کسی نے رائےونڈ پر دریدہ دہنی کی داد دی۔ کوئی پاکپتن پر بدزبانی کے جوہر دکھاتا رہا۔ کسی نے نامعلوم کس خیال سے مہمیز پا کر راولپنڈی پر خاک ڈالی۔ اس سے غرض نہیں کہ اس طوفان بدتمیزی کا آغاز کس نے کیا، ایسا کرنے والوں کی سیاسی وابستگی کیا تھی، اور ایسا کس کے اشارے پر کیا گیا۔ دکھ یہ ہے کہ گالی کو دلیل اور مغلظات کو سیاسی مکالمہ کا متبادل سمجھا گیا۔ بےہودگی کے ہر اڈے پر ایک دو نہیں، ہزاروں افراد نے فحش گفتاری میں مکروہ حصہ ڈالا۔
درویش ایسا سادہ دل نہیں کہ اس ملک میں عورت کو آڑ بنا کر فحش گفتاری کی روایت سے واقف نہ ہو۔ ہم نے رعنا لیاقت علی کے غرارے پر خطابت کے جوہر دکھائے، مادر ملت کی شان میں گستاخی کی، بیگم نصرت بھٹو کی جعلی تصاویر پھیلائیں، بے نظیر پر گھٹیا آوازے کسے، عوامی جلسوں میں ذومعنی رکاکت کو رواج دیا۔ بیگم کلثوم کی بیماری پر سیاست کی۔ مریم نواز کی کردار کشی کی، اب بشریٰ بی بی کی توہین پر کمر باندھی ہے۔ نام نہاد غیرت بریگیڈ کی یہ نسل در نسل جہالت ہماری جمہوریت دشمن روایت کا حصہ ہے۔ صرف یاد دلانا ہے کہ جب اس ملک میں کسی چوہدری، وڈیرے اور سردار میں ایوب آمریت کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں تھی تو مادر ملت نے یہ جھنڈا اٹھایا تھا۔ حیدر آباد ٹریبونل بنا تو بیگم نسیم ولی نے جمہوری حقوق کے لئے سیاہ چادر اوڑھی تھی۔ قذافی سٹیڈیم کے دروازے پر نصرت بھٹو نے لاٹھیاں کھائی تھیں۔ سکھر جیل کی صعوبت بے نظیر بھٹو نے بھگتی تھی۔ لاہور کی سڑکوں پر کرین سے لٹکی گاڑی میں کلثوم نواز بیٹھی تھیں۔ یہ عاصمہ جہانگیر اور ملالہ یوسف زئی کا ملک ہے۔ آج بھی مریم نواز اور آصفہ بھٹو میدان میں ہیں۔
تفصیل کا موقع نہیں ورنہ لاہور کے شاہی قلعہ میں شاہدہ جبیں، ساجدہ میر اور فرخندہ بخاری کی ایذا رسانی سے لے کر شہلا رضا اور فوزیہ وہاب پر وحشیانہ تشدد تک پاکستان کی بہادر عورتوں کی فہرست طویل ہے۔ صرف یہ جان لیجئے کہ صنفی مساوات سے متعلقہ عالمی ادارے نے کل ہی اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے۔ کل 153 ممالک کی فہرست میں پاکستان کو 151 واں درجہ ملا ہے۔ صرف عراق اور یمن ہم سے پیچھے ہیں۔ ظالمو! روانڈا پہلے دس ممالک میں پہنچ گیا۔ سمجھ لیجئے کہ جو ملک اپنی نصف آبادی کو مساوات اور احترام دینے کا یارا نہیں رکھتا، اسے ٹویٹ کے غلیظ ٹرینڈ چلانے سے فرصت ملے تو اقبال کے دریائے کبیر کی روانی کو دھیان میں لائے۔ ابھی تو چلو بھر گدلے پانی کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔

( بشکریہ : ہم سب )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آصفہ بھٹو مریم نواز
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : لاہور جلسہ کےبعد مذاکرات ہوں گے یا لانگ مارچ؟
Next Article رضی الدین رضی کا اختصاریہ : مینار پاکستان نے کیا کیا دیکھا ؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ فری سندھ میں موٹر سائیکل سواروں کو 2 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے

اپریل 3, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان

فروری 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.