Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»رضی الدین رضی کا اختصاریہ : مینار پاکستان نے کیا کیا دیکھا ؟
اختصاریئے

رضی الدین رضی کا اختصاریہ : مینار پاکستان نے کیا کیا دیکھا ؟

ایڈیٹردسمبر 12, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
lahore minar e pakistan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اٹھارہ ایکڑ پر محیط اقبال پارک میں واقع مینارپاکستان جس جگہ تعمیر ہوا ہے اس کی تاریخی اہمیت 23مارچ 1940کے آل انڈیا مسلم لیگ کے اس اجلاس کی وجہ سے ہے جس میں قراردادپاکستان منظورہوئی تھی ۔اس زمانے میں بھی یہ میدان یقیناًاتناہی بڑا ہوگالیکن اس وقت یہ مینار موجودنہیں تھا ۔قیام پاکستان سے قبل اس میدان کو منٹوپارک کہاجاتاتھابعدازاں ایوب دور یہاں ایک مینار تعمیرکیاگیااوراس پارک کی تزئین وآرائش بھی ہوئی ۔اس زمانے میں چونکہ بلندوبالاعمارتیں موجودنہیں تھیں اس لئے یہ میناردورسے ہی دکھائی دیتاتھااوراسے نام بھی یادگارپاکستان کادیاگیاتھا۔پھرکسی بھلے مانس نے سمجھایاکہ یادگارکی بجائے اس کانام کچھ اوررکھ لیں کہ یادگارتوان کی ہوتی ہے جن کا وجود نہ ہو صرف یادیں ہی باقی رہ گئی ہوں ۔اس کے بعد سے یہ مینارپاکستان کہلایا۔لیکن لاہوروالے اب بھی اسے یادگارہی کہتے ہیں اورجس چوراہے میں یہ تاریخی جگہ واقع ہے سرکاری طورپروہ آزادی چوک کہلانے کے باوجود یادگارچوک کے نام سے ہی یادکیاجاتاہے ۔
یادگارکا ذکر آیا تو ہمیں مینارپاکستان سے وا بستہ کچھ واقعات یادآگئے۔ اس گراﺅنڈنے بہت سے عظیم جلسے دیکھے ،اجتماعات دیکھے ۔یہ مینار اس لمحے کابھی عینی شاہد ہے جب بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی پاکستان کے دورے پرآئے اورخیرسگالی کے طورپرانہوں نے اس جگہ کادورہ کیاایک طرح سے پاکستان کو اٹل حقیقت کے طور پر تسلیم کیا ۔اگرچہ ان کایہ دورہ بعدازاں نواز شریف کو مہنگاپڑگیاتھالیکن وہ ایک الگ کہانی ہے ۔
ہماری یادوں میں مینارپاکستان آج بھی 10اگست 1986میں ہونے والے محترمہ بے نظیر بھٹوکے استقبالیہ جلسے کے حوالے سے محفوظ اور معتبر ہے کہ اس روز لاہورکی تمام سڑکیں مینار پاکستان کی جانب جارہی تھیں اورجلسہ گاہ میں تاحدنظرلوگوں کاہجوم تھا۔ یہ ہجوم بادشاہی مسجدکی ڈھلوانوں اورتاحدنظر شاہراہوں پربھی موجودتھااوراسی جلسے میں بے نظیر بھٹونے میں باغی ہوں والی نظم پڑھ کر آمریت کوللکاراتھا۔اور” ضیاء الحق جاوے ای جاوے “ کا نعرہ بھی لگایا تھا ۔ اس میدان نے کئی اوربھی یادگارجلسے دیکھے جن میں عمران خان کاوہ پہلاجلسہ بھی اہمیت کاحامل ہے جس کے ذریعے انہوں نے ستمبر 2014 میں اپنے سیاسی سفرکاباضابطہ آغازکیاتھااوراسی جلسے کے بعد تبدیلی کے بہاﺅکوسونامی کانام دیاگیاتھا۔
بہت سے مذہبی اجتماعات بھی اسی مقام پرہوئے ۔اسی گراﺅنڈمیں ایک جانب قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری صاحب کامزاربھی واقع ہے جنہیں ان کی وصیت کے مطابق یہاں سپردخاک کیاگیا۔اوراسی مینارنے آخری منظر تین ہفتے قبل تحریک لبیک کے رہنما خادم رضوی کی نمازجنازہ کا دیکھا جس میں ملک بھرسے ان کے عقیدت مندلاکھوں کی تعدادمیں شریک ہوئے اور جس میں پاکستان کا ایک نیا اور انتہا پسندی والا چہرہ سامنے آیا ۔
دیکھنا صرف یہ ہے کہ یہ مینار اب جو منظر دیکھنے والا ہے اس کے نتائج کیا ہوں گے کہ تبدیلی کے لئے صرف کامیاب جلسہ ہی ضروری نہیں ہوتا ۔ بے نظیر اور عمران خان کے کامیاب جلسے بھی فوری تبدیلی تو نہیں لا سکے تھے ۔تبدیلی کے لئے بہر حال اصل قوتوں کی جانب ہی دیکھنا پڑتا ہے ۔۔
( بشکریہ : روزنامہ سب نیوز اسلام آباد )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بے نظیر بھٹو لاہور مینارپاکستان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعاصمہ جہانگیر اور ملالہ کے ملک میں مریم اور آصفہ کی مزاحمت ۔۔ وجاہت مسعود
Next Article نوم چومسکی کی باتیں ۔۔ مسعود اشعر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

غلام قوم میں پیدا ہونے والے بھٹو کے افکار کو کون سولی چڑھائے گا ؟ مہتاب حیدر تھیم کا کالم

اپریل 4, 2026

سولہ دسمبر یومِ سیاہ ، چار اپریل یومِ سیاہ تر : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

اپریل 3, 2026

بھٹو ، نصراللہ اور ایک کتاب : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

فروری 20, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.