Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ : نوٹیفیکیشن جاری
اہم خبریں

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ : نوٹیفیکیشن جاری

ایڈیٹرفروری 11, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
govt employees
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو عبوری ریلیف دیتے ہوئے ان کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس سے پہلے حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان تنخواہوں اور دیگر مراعات میں اضافے سے متعلق معاملات طے پائے تھے لیکن مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا اس وقت تک وہ دھرنا ختم نہیں کریں گے۔
یہ معاملات وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں قائم تین رکنی ٹیم اور مظاہرین کے نمائندہ وفد کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوران طے پائے تھے۔ اس معاہدے کی روشنی میں وفاقی حکومت اپنے ماتحت کام کرنے والے گریڈ ایک سے 19 گریڈ تک کے سرکاری ملازمین کو 25 فیصد ایڈہاک ریلیف دے گی۔ حکومتی نوٹیفیکیشن کے مطابق اگلے مالی سال کے بجٹ میں یکم جولائی سے اس عبوری ریلیف کو بنیادی تنخواہ کا حصہ بنانے پر غور کیا جائے گا۔
حکومت نے اس ضمن میں جمعرات کو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کو اپنے وسائل سے اسی قسم کے اقدامات کرنے کی تجویز دے گی۔ اس سے پہلے سرکاری ملازمین اور حکومتی مذ اکراتی ٹیم کے درمیان جو مذاکرات ہوئے تھے ان میں گریڈ ایک سے گریڈ سولہ تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے بارے میں بات چیت ہوتی رہی ہے۔
بدھ کے روز ہونے والے مظاہرے کے دوران سرکاری ملازمین گریڈ ایک سے 22 گریڈ تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر رہے تھے، جس پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے الزام عائد کیا تھا کہ کچھ اعلیٰ افسران اپنے فائدے کے لیے مظاہرین کو اکسا رہے ہیں۔
ملازمین کی ترقی کا طریقہ کار وضع کرنے کے لیے کمشین کے قیام پر اتفاق
حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم میں شامل رخسانہ انور نے بی بی سی کو بتایا کہ ان مذاکرات کے دوران ملازمین کے تین مطالبات تھے، جن میں ایک تنخواہوں میں اضافہ، مختلف سرکاری محکموں میں تنخواہوں کا جو فرق ہے اس کو دور کرنا اور تیسرا یہ کہ اگلے گریڈ میں ترقی کے لیے طریقہ کار کو وضح کرنا ’کیونکہ دس، دس سال تک لوگوں کو اگلے گریڈ میں ترقی نہیں ملتی۔‘ اُنھوں نے کہا کہ اگلے گریڈ میں ترقی کا طریقہ کار وضح کرنے کے لیے ایک کمیشن بنانے کی تجویز منظور کی گئی ہے، جس کی سفارشات کی روشنی میں طریقہ کار بنایا جائے گا۔
رخسانہ انور کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ ریلیف ان ملازمین کو دیا جائے گا جو وفاقی حکومت کے زیر انتظام ہیں جبکہ حکومتی نمائندوں کی طرف سے بھی یہ یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ وہ صوبوں کو بھی ہدایات جاری کریں گے اور صوبے اس پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہوں گے۔
اُنھوں نے کہا کہ حکومتی نمائندوں سے مذاکرات اس وقت تک شروع نہیں ہوئے تھے جب تک بدھ کے روز حراست میں لیے گئے درجنوں سرکاری ملازمین کو رہا نہیں کیا گیا۔اُنھوں نے کہا کہ رہائی کے بعد سرکاری ملازمین کے رہنما رحمان باجوہ دیگر دو نمائندوں کے ہمراہ مذاکراتی ٹیم میں شامل ہوئے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات کے بارے میں رخسانہ انور کا کہنا تھا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم نے یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ صوبائی حکومتوں کو ان کے ’سکیل کی اپ گریڈشن‘ کے لیے ہدایات جاری کریں گے۔
اسلام آباد میں مظاہرہ
تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان گذشتہ چند ماہ سے چل رہا تھا تاہم سرکاری ملازمین کا کہنا تھا کہ حکومت ان کے ساتھ وعدے کرتی تھی لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا ہے۔ ان سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس صمن میں ’غیر سنجیدہ رویے‘ کی وجہ سے وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے۔ سرکاری ملازمین کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مظاہرین کے خلاف درج ہونے والے مقدمات کو فوری طور پر واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے ایک اہلکار کے مطابق بدھ کے روز جن مظاہرین کو گرفتار کیا گیا تھا ان میں سے کچھ مظاہرین کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا تھا تاہم اب ان کی رہائی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے جاری ہونے والے احکامات کی روشنی میں ہی عمل میں لائی جائے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ مظاہرین کے خلاف مقدمات سرکار کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں اس لیے ان مقدمات کو ختم کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو ایک حکم نامہ جاری کرنا پڑے گا۔
مذاکرات کے کامیاب ہونے کے بعد مظاہرین نے اگرچہ ڈی چوک کو تو خالی کردیا تھا لیکن وہ اس کے بعد بھی نیشنل پریس کلب کے سامنے سینکٹروں کی تعداد میں موجود تھے اور ان کا کہنا تھا کہ جب تک تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا اس وقت تک وہ اپنے گھروں کو نہیں جائیں گے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سرکاری ملازمین
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوزیراعظم کا جواب تسلی بخش قرار، سپریم کورٹ نے ترقیاتی فنڈز کیس نمٹا دیا
Next Article لکھنؤ سے عادل فراز کا تجزیہ : کیا بائیڈن کے فیصلے امریکی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوں گے ؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

وفاقی کابینہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے نئی اعزازیہ پالیسی کی منظوری دیدی

جون 16, 2025

حکومت کا جاتے جاتے سرکاری ملازمین کو الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کا تحفہ

اگست 9, 2023

کے پی: عید سے قبل ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن دینے کیلئے پیسے نہیں، ذرائع

اپریل 13, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.