Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سلمان عابد»مسلم لیگ ن مفاہمت اور مزاحمت کی کشمکش :مکالمہ/سلمان عابد
سلمان عابد

مسلم لیگ ن مفاہمت اور مزاحمت کی کشمکش :مکالمہ/سلمان عابد

ایڈیٹرمارچ 30, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مسلم لیگ ن کے ساتھ جو کچھ پیپلز پارٹی نے کیا وہ یقینی تھا۔ جو لوگ بھی سیاست کا سمجھ بوجھ یاسیاسی ادراک رکھتے ہیں ان کو اندازہ تھا کہ یہ دونوں سیاسی قوتیں ایک دوسرے کو سیاسی طور پر استعمال کرکے اقتدار کی سیاست میں حصہ داری چاہتی ہیں ۔اس لیے ا ب مسلم لیگ ن اب پیپلز پارٹی کے خلاف کو سیاسی ماتم کررہی ہے وہ اس کی سیاسی ناتجربہ کاری او رجذباتیت پر مبنی سیاست یا سیاسی مجبوریاں تھیں کہ وہ پیپلز پارٹی کے سیاسی کارڈ یا سیاسی چالوں کو سمجھنے سے قاصر رہی ہے ۔مسلم لیگ ن کو ایک سیاسی دھچکہ پیپلزپارٹی سے لگا ہے او راس پر مسلم لیگ ن کا بڑا ردعمل بھی جائز،لیکن مستقبل میں کچھ ایسا ہی زخم ان کو مولانا فضل الرحمن سے بھی مل سکتا ہے ۔ کیونکہ اگر پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کو اپنے سیاسی حق میں استعمال کرسکتی ہے تو یہ ہی کام مولانا فضل الرحمن بھی کرسکتے ہیں ۔
لیکن سوال یہ ہے کہ کیا مسلم لیگ ن کی تنقید اپنی اتحادی جماعتوں پر جائز ہے ، یقینا نہیں ۔ کیونکہ خود مسلم لیگ ن بھی پس پردہ اسٹیبلیشمنٹ کو بنیاد بنا کر اپنے سیاسی معاملات کو طے کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے ، یہ عمل اب بھی کسی نہ کسی شکل میں جاری ہے ۔لیکن اسٹیبلیشمنٹ سے عملی طور پر مفاہمت نہ ہونے کی وجہ سے وہ سیاسی طور پر تنہائی کا شکار ہے۔اتحادی سیاست کا عملی تجربہ یہ ہی بتاتا ہے کہ سیاسی جماعتیں اتحادکے مقاصد سے زیادہ اپنے جماعتی یا ذاتی مفادکو اہمیت دیتے ہیں ۔برحال پیپلز پارٹی کے سیاسی کارڈ کے بعد اب کافی حد تک مسلم لیگ ن جوابی سیاسی حکمت عملی کے تحت خود کو حقیقی حزب اختلاف اور سیاسی سول بالادستی کی جنگ کے بیانیہ سے جوڑ رہی ہے ۔اس کے بقول وہ پیپلزپارٹی کے بغیر بھی یہ سیاسی جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
مسلم لیگ ن کا مسئلہ یہ ہے کہ اگر وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ پی ڈی ایم میں رہتی ہے یا اس کے ساتھ چلتی ہے تو اسے یقینی طور پر اپنی مزاحمت کی سیاست کو مفاہمت کے انداز میں تبدیل کرنا ہوگا ۔کیونکہ ایسی صورت میں پیپلز پارٹی کا مفاہمتی کارڈ زیادہ غالب ہوگا۔ لیکن اگر مسلم لیگ ن کو پیپلز پارٹی کے بغیر پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اپنی حکومت مخالف تحریک چلانی ہے تواس پر ان کا ایک بڑا انحصار مولانا فضل الرحمن پر ہوگا اور دوسرا اس کے نتیجے میں پیپلز پارٹی خود کو حقیقی حزب اختلاف کے طور پر پیش کرنے کے لیے کچھ چھوٹی جماعتوں کو ساتھ ملا کر متبادل قسم کی حزب اختلاف کے طور پر سامنے آسکتی ہے ۔یعنی مستقبل کی ایک جھلک یہ دیکھنے کو بھی مسل سکتی ہے کہ کون حقیقی حزب اختلاف ہے اور کون اسٹیبلیشمنٹ کے سہارے خود کو حزب اختلاف کے طور پر پیش کررہا ہے ۔
مسلم لیگ ن نے اگر اپنی جماعتی سیاسی طاقت کی بنیاد پر ” بیانیہ کی جنگ “ لڑنی ہے تو اس کا ایک بڑا مسئلہ اس کا اپنا جماعتی داخلی بحران ہے ۔ اگرچہ مسلم لیگ ن متحد ہے او راس میں کوئی بڑی تقسیم نہیں۔لیکن یہ بات بھی واضح ہے کہ مسلم لیگ ن سے جڑے اہم راہنماوں میں حکمت عملی کی بنیاد پر ایک بڑی تقسیم اسٹیبلیشمنٹ سے ٹکراو یا مفاہمت کے درمیان موجود ہے ۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ہمیں پارٹی میں نواز شریف اور شہباز شریف کے حامیوں کے درمیان سیاسی حکمت عملی یا مزاحمت او رمفاہمت کے درمیان واضح فرق دیکھنے کو ملتا ہے ۔شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز شریف واضح طور پر او رکھل کر نواز شریف اور مریم نواز کی سیاسی حکمت عملی جو ان کے بقول ٹکراو پر مبنی ہے سے اختلاف رکھتے ہیں ۔فی الحال ہمیں نواز شریف او رمریم نواز پیپلزپارٹی کی جانب سے استعفوں کے نہ دینے پر کافی سیاسی برہم نظر آتے ہیں ۔لیکن اول تو یہ بات کافی حد تک یقینی ہے کہ مسلم لیگ ن اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا کارڈ کھیل کر سیاسی خود کشی نہیں کرے گی، لیکن اگر اس نے اس کارڈ کو کھیلنے کی عملی کوشش کی تو اسے خود اپنی جماعت کے اندر سے مزاحمت دیکھنے کو ملے گی ۔کیونکہ مسلم لیگ ن میں ایک بڑا دھڑا استعفوں کی کسی بھی صورت حمایت نہیں کرے گا ۔
اصل میں اسٹیبلیشمنٹ کے خلاف اگر واقعی سیاسی جماعتوں بشمول مسلم لیگ ن نے کوئی بڑی سیاسی تحریک چلانی ہے تو اس کے لیے پہلے ان کو اپنے داخلی نظام کی کمزوریوں کا ضرور تجریہ کرنا چاہیے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں ۔ ایک کمزور سیاسی و جماعتی ڈھانچہ اور مختلف سطحوں پر تضادات کی موجودگی میں کسی بڑی تحریک کے امکانات کم ہوتے ہیں ۔ایسی صورت میں جب نواز شریف او رمریم نواز کھل کر اسٹیبلیشمنٹ سے ٹکراو اور پارٹی کے صدر شہباز شریف مفاہمت کی سیاست کو بنیاد بنانا چاہتے ہیں تو پھر ان کی تحریک میں سیاسی حکمت عملی کا یہ تضاد خود ان کی سیاسی ناکامی کے لیے کافی ہے ۔مریم نواز نواز شریف کے متبادل کے طور پر خود کو پیش کرتی ہیں او ران کی مقبولیت بھی کافی بہتر ہے ۔ ان کے بقول اگر کسی نے نواز شریف کے بعد پارٹی سے بات کرنی ہے تو اسے مجھ سے ہی بات کرنا ہوگی او رمیں ہی فیصلہ کا اختیار رکھتی ہوں ۔یہ سوچ یقینی طور پر شہباز شریف کو قبول نہیں ہوگی ۔
مریم نواز کی مقبولیت کے باوجود ان کی جذباتیت پر مبنی سیاست اور فوری ردعمل دینے کی حکمت عملی نے ان کو فائدہ کم او رنقصان زیادہ پہنچایا ہے ۔اسی طرح نواز شریف او رمریم نواز کی اداروں او ران کے سربراہان پر براہ راست تنقید پر ان کی اپنی پارٹی سمیت پی ڈی ایم میں شامل کئی جماعتوں کے تحفظات ہیں ۔ ان کے بقول مریم نواز کا یہ انداز پاپولر کارڈ رتو ہوسکتا ہے لیکن اس سے سیاسی طو رپر ان کو بھی او ران کے اہم اتحادیوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔اب اگر پیپلزپارٹی سے مسلم لیگ ن فاصلے رکھتی ہے یا اسے پی ڈی ایم سے علیحدہ کرنا چاہتی ہے تو ایسی صورت میں حکومت گرانا یا عمران خان کو گھر بھیجنا کم از کم پارلیمنٹ سے تو ممکن نہیں ہوگا ۔ جہاں تک عوامی جدوجہد یا ایسی سیاسی تحریک کا عملی منظر پیش کرنا جو حکومت کی رخصتی کا سبب بن سکے ، اس کا امکان بھی سولو فلایٹ میںممکن نہیں ۔ایسی صورت میںحکومت کا جانا اسی صورت ہی ممکن ہوگا جب اسٹیبلیشمنٹ کچھ تبدیل کرنا چاہتی ہے ۔
مسلم لیگ ن اگر یہ سمجھتی ہے کہ وہ پوری پی ڈی ایم کو اپنی سیاسی ڈکٹیشن کی بنیاد پر چلاسکتی ہے تو یہ بھی ممکن نہیں ۔پہلے ہی مولانا فضل الرحمن کو گلہ ہے کہ وہ پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں لیکن بڑے فیصلے یا اس اتحادکی سیاسی اجارہ داری میں پیپلز پارٹی او رمسلم لیگ ن پیش پیش ہے اور ان کو بہت سے امور میں سیاسی طور پر تنہا رکھا جاتا ہے ۔اس لیے پیپلز پارٹی کو باہر نکال کر بھی پی ڈی ایم کو اپنے ایجنڈے پر چلانا مسلم لیگ ن کے لیے کوئی آسان کام نہیں ہوگا ۔ کیونکہ جو لب ولہجہ نواز شریف او رمریم نواز کا ہے اس پر ماسوائے فضل الرحمن کے باقی ساری پی ڈی ایم کی قیادت کافی فاصلے پر ہے ۔یہ ہی وجہ ہے کہ پی ڈی ایم میں دس جماعتی اتحاد میں شامل جماعتیں اس ٹکراو کے بیانیہ کو مسلم لیگ ن میں نواز شریف ، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن کا بیانیہ کہتے ہیں ۔
عملی طور پر مسلم لیگ ن مفاہمت او رمزاحمت کے درمیان پھنس کر رہ گئی ہے ۔ پی ڈی ایم کی تحریک کی ایک بڑی کامیابی دو بڑی سیاسی سطح پر موجود مضبوط جماعتوں کا باہمی اشترا ک تھا ۔ لیکن اب پیپلز پارٹی کے بعد یہ باہمی اشتراک کمزور بھی ہوا ہے اور اپنی اہمیت بھی کھورہا ہے ۔ ایسے میں مسلم لیگ ن کے سیاسی آپشن محدود ہیں اور اس تن تنہا کوئی بڑی جنگ لڑنی ہوگی ، لیکن یہ جنگ داخلی تضاد کو ختم کیے بغیر جیتنا ممکن نہیں ہوگا او رآنے والے دنوں میں جماعتی سطح پر مزاحمت او رمفاہمت کے درمیان خود مسلم لیگ ن میں ٹکراو ہوگا ۔
(بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ خان کا کالم:افضل گرو ، مولانا روم اور انصاف
Next Article ظہور دھریجہ کا کالم:آم کے باغات کا قتل عام
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی

جون 1, 2026

ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی

جون 1, 2026

لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.