Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاوید کا تجزیہ : کورونا اور ’’ہمارے نمائندوں‘‘ کی اصل ترجیح
تجزیے

نصرت جاوید کا تجزیہ : کورونا اور ’’ہمارے نمائندوں‘‘ کی اصل ترجیح

ایڈیٹراپریل 8, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Nusrat Javaid
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بالآخر منگل 6 اپریل 2021کے روز میں نے کرونا سے تحفظ فراہم کرنے والا ٹیکہ لگوالیا ہے۔معاملہ ذاتی تھا تاہم 31مارچ سے اس کی بابت تسلسل سے لکھا۔ مقصد توجہ کا حصول نہیں تھا۔ سرکارکی خصوصی شفقت بھی درکار نہیں تھی۔ صحافیانہ تجسس کو بروئے کارلاتے ہوئے درحقیقت اس نظام کی خامیوں کی نشان دہی مقصود تھی جو حکومت نے کرونا سے تحفظ والی ویکسین کی فراہمی کے لئے اختیار کررکھا ہے۔
ایمان داری کی بات یہ بھی ہے کہ مذکورہ نظام لاہور جیسے شہروں میں بہت مؤثر نظر آیا۔ عمران حکومت کے شدید ناقد صحافیوں اور تبصرہ نگاروں نے بھی اس سے استفادہ کے بعد سوشل میڈیا پر تصویروں سمیت لگائے پیغامات کے ذریعے اسے سراہا۔ مجھے گماں تھا کہ پاکستان کے دیگر شہروں کے لئے ’’ماڈل‘‘ تصور ہوتے اسلام آباد میں یہ نظام مزید مؤثر انداز میں کارفرما ہوگا۔ ذاتی تجربے نے مایوس کیا تو ہر حوالے سے مفت ویکسین کے مستحق لاکھوں شہریوں کی بابت سوچنے کو مجبور ہوا۔ صحت عامہ سے جڑے مسائل پر توجہ دینا ’’صحافت‘‘ کے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔1980کی دہائی میں اسلام آباد سے شائع ہونے والے انگریزی روزنامہ ’’دی مسلم‘‘‘ کا جونیئر رپورٹر ہوتے ہوئے جرائم کے علاوہ اس شعبہ پر توجہ دینا بھی میری ذمہ داری تھی۔ اس ضمن میں ہوئی مشقت کی بدولت میں نے سنسنی پھیلائے بغیر ا سلام آباد میں جاپان کی مدد سے تعمیر ہوئے جدید ترین ہسپتال میں میسر کئی ’’سہولتوں‘‘ کو بے نقاب کیا۔یہ ہسپتال بنیادی طور پر بچوں کے لئے تعمیر ہوا تھا۔بعدازاں اسے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(PIMS) پکارتے ہوئے ’’جنرل ‘‘ ہسپتال بنادیا گیا۔1990کے وسط تک یہ ہر حوالے سے ایک ’’ماڈل‘‘ ہسپتال تھا۔ اس کے بعدمگر ’’چراغوں کی روشنی‘‘ مدھم ہونا شروع ہوگئی۔میں بھی بطور رپورٹر’’جونیئر‘‘ سے ’’سینئر‘‘ ہوگیا۔ پارلیمان اور خارجہ امور پر لکھتے ہوئے ’’صاحب بن گیا‘‘ ۔کاش میں ’’جونیئر‘‘ ہی رہتا اور صحت کے مسائل پر توجہ مرکوز رکھتا۔
فقط ’’صحافت‘‘ کے تقاضوں کو نگاہ میں رکھیں تو اعتراف کرنا ہوگا کہ ’’ہر پل کی خبر‘‘ دینے کے دعوے دار ہمارے میڈیا نے بہت ہی ’’آزاد اور بے باک‘‘ ہونے کے باوجود آج سے کئی ماہ قبل نمودار ہوئی کرونا کی وباء کو وہ توجہ نہیں دی جس کی وہ مستحق تھی۔ ربّ کا لاکھ بار شکر کہ پاکستان میں اس وباء کی وجہ سے ویسی قیامت برپا نہیں ہوئی جس نے امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک کو بھی بوکھلا دیا تھا۔ بھارت کی طرح ہمارے ہاں دیہاڑی دار افراد جنگ زدہ خطوں کے ممالک کی طرح مودی سرکار کی جانب سے ہوئے لاک ڈائون کے اعلان کے بعد قافلو ں کی صورت اپنے دیہات اور قصبوں کی جانب سفرکرتے بھی نظر نہیں آئے۔
کرونا کی اولین لہر سے ہماری بچت نے ہمیں اس گماں میں مبتلا کردیا کہ شا ید ہم پاکستانی اپنی ترکیب میں واقعتا کچھ ’’خاص‘‘ ہیں۔ربّ کریم کی مہربانی ہمیں وباء سے محفوظ رکھتی ہے۔عمران حکومت کے اسد عمر اور مراد سعید جیسے وزراء نے نہایت رعونت سے اپنے کپتان کی ’’فراست‘‘ کے ڈھول بھی بجانا شروع کردئیے۔اصرار کیا کہ عالمی سطح کے کئی رہ نما ہمارے وزیر اعظم کی کرونا کی بابت اپنائی حکمت عملی سے رجوع کررہے ہیں۔
اندھی نفرت وعقید ت کے جنون سے مغلوب ہوئے بغیر میں نے کئی مرتبہ اس کالم کے ذریعے خبردار کرنا چاہا کہ کرونا سے کامل تحفظ اس وقت تک ممکن ہی نہیں جب تک ہمارے شہریوں کی اکثریت کو اس وباء کے مقابلے کی ویکسین میسر نہیں ہوجاتی۔دُنیا کے کئی ممالک میں اس ویکسین کی دریافت اور تیاری کے لئے جو تجربات ہورہے تھے ان کی بابت بھی اپنے قارئین کو آگاہ رکھنے کی کوشش کی۔
آبادی کے اعتبار سے دنیا کے بڑے ممالک میں شمار ہوتا پاکستان ایک ایٹمی قوت ہونے کے باوجود ان کوششوں میں لیکن حصہ لیتا نظر نہیں آیا۔عمومی طورپر یہ فرض کرلیا گیا کہ ہمارا قریب ترین دوست ہوئے عوامی جمہوریہ چین اپنی تیار کردہ ویکسین عالمی ادارہ صحت کی منظوری کے بعد ہمیں وافر مقدار میںفراہم کردے گا۔ اس کے علاوہ ایک عالمی نظام امریکہ جیسے ممالک کی نگہبانی میں تیار ہوا ہے۔ویکسین کی دوسری کھیپ وہاں سے میسر ہوجائے گی اور ہمارے ہاں ’’ستے خیراں‘‘ والی رونق برقرار رہے گی۔ کرونا کی تیسری لہر نے تاہم ہمارے امید بھرے اندازوں کو غلط ثابت کرنا شروع کردیا ہے۔
ہماری آزاد اور بے باک ’’صحافت‘‘ نے صحت عامہ سے جڑے سوالات کی اہمیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے کرونا کو مطلوبہ توجہ اس لئے بھی نہیں دی کیونکہ ہمارے جی کو بہلانے کے لئے ’’ذرائع‘‘ہیں۔یہ سیاست دانوں کا روپ دھارے ’’چوروں اور لٹیروں‘‘ کے جعلی اکائونٹس کو بے نقاب کرتے رہتے ہیں۔سکرینوں پر مزید رونق لگانے کے لئے PDMکے نام سے اپوزیشن جماعتوں کا ایک اتحاد بھی قائم ہوگیا۔ دریں اثناء سینٹ کی خالی ہوئی 48نشستوں پر انتخاب ہوا۔
یوسف رضا گیلانی طویل گوشہ نشینی کے بعد انگڑائی لے کر بیدار ہوئے اور عمران حکومت کے نامزد کردہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کو شکست سے دو چار کیا۔وزیر اعظم صاحب کو اس کی وجہ سے قومی اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنا پڑی۔تہیہ کرلیا کہ صادق سنجرانی کو ’’’ہر حربہ‘‘‘ استعمال کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ منتخب کروایا جائے گا۔وہ اس ضمن میں کامیاب رہے تو گیلانی صاحب ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف تسلیم کئے جانے کی وجہ سے مطمئن ہوگئے۔ان کے اطمینان نے اگرچہ پی ڈی ایم کے انتقال پرملال کو یقینی بنادیا۔آئندہ چند دن ہم اس انتقال کی ’’وجوہات‘‘ تلاش کرنے میں گزاردیں گے۔صحت عامہ جیسے ’’بور‘‘موضوعات پر توجہ دینے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوگی۔
کرونا کے حوالے سے ہمیں یہ حقیقت ہر صورت نگاہ میں رکھنا ہوگی کہ ہم پاکستانیوں کی اکثریت اس وباء سے فقط اس وقت ’’محفوظ تصور کی جاسکتی ہے جب ہماری آبادی کے کم از کم 75 فی صد افراد کو ویکسین لگانے کا عمل اپنی تکمیل کو پہنچے۔ ہم 22 کروڑ آبادی والا ملک ہیں۔ کرونا کی تیسری لہر نمودار ہونے سے قبل یہ فرض کرلیا گیا تھا کہ محض ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد ہی اس کی زد میں آکر مایوس کن حالات سے دو چار ہوتے ہیں۔تیسری لہر نے مگر نوجوانوں ہی کو نہیں کم سن بچوں کو بھی بدحال بنانا شروع کردیا ہے۔
ہماری پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن بھاری بھر کم تعداد میں موجود ہے۔حال ہی میں قومی اسمبلی کا جو چند روزہ اجلاس ہوا اس کے دوران سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے ایک سے زیادہ مرتبہ انتہائی دردمندی سے حکومت سے دریافت کرنا چاہا کہ اس نے پاکستانی شہریوں کو ویکسین فراہم کرنے کا کیا منصوبہ بنارکھا ہے۔حکومت نے انہیں جواب فراہم کرنے کا تردد ہی نہیں کیا۔اپوزیشن بنچوں پر بیٹھے ان کے دیگر ساتھی بھی اس ضمن میں خاموش ہی رہے۔
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ جس روز راجہ پرویز اشرف نے ویکسین کی بابت سوالات اٹھائے اسی دن وقفہ سوالات کے کم از کم 20منٹ ’’ہمارے نمائندوں‘‘ نے یہ جاننے میں صرف کردئیے کہ پاکستان میں جو گاڑیاں تیار ہوتی ہیں ان کے سپیئر پارٹس ابھی تک دیگر ممالک سے درآمد کیوں ہوتے ہیں۔ انڈسٹری کی پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ ملک صاحبہ نسبتاََ کم عمر ہونے کے باوجود بہت تیاری کے بعد سوالات کے جواب دیتی ہیں۔ٹھوس اعدادوشمار کے ذریعے انہوں نے ثابت کیا کہ عمران حکومت کی پالیسیو ں کی بدولت کاریں تیار کرنے والی سات عالمی کمپنیاں اب پاکستان میں نئے کارخانے لگانے کو تیار ہیں۔اس حوالے سے حیران کن تعداد میں نئی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔جلد ہی پاکستان کی سڑکوں پر ایسی گاڑیوں کی ریل پیل ہوگی جو نہ صرف ابھی تک معروف ہوئے Brands کے مقابلے میں سستی ہوں گی بلکہ وہ ماحول کومحفوظ رکھنے کے علاوہ حادثات سے تحفظ بھی یقینی بنائیں گی۔
سستی اور محفوظ گاڑیوں کا حصول ’’ہمارے نمائندوں‘‘ کی اصل ترجیح تھی۔کرونا سے تحفظ کو یقینی بنانے والی ویکسین کی فراہمی نہیں۔ایسے ’’نمائندوں‘‘ کے ہوتے ہوئے عمران حکومت کرونا سے تحفظ کو یقینی بنانے والی ویکسین کی وسیع تربنیادوں پر فراہمی کے منصوبے تیار کرنے کی ضرورت محسوس کیوں کرے؟!

( بشکریہ روزنامہ نوائے وقت )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کورونا ویکسین
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : پردہ سے ریپ اور خیرات سے بیمار معیشت کا علاج
Next Article تہمینہ بشیر کا اختصاریہ : کورونا کی آڑ میں تعلیم کے ساتھ کھلواڑ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جعلسازی عروج پر : مرحومہ کلثوم نواز کی میلسی اور اسحاق ڈار کی ملتان میں ویکسینیشن

اکتوبر 6, 2021

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کل سے پابندیوں کی زد میں آجائیں گے

ستمبر 30, 2021

نواز شریف کو لاہور میں کورونا ویکسین لگا دی گئی : جعلی اعداد وشمار کا بھانڈا پھوٹ گیا

ستمبر 23, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.