Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ڈی ایچ اے کیس : چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے سخت ریمارکس :بریگیڈیئر کی طلبی
اہم خبریں

ڈی ایچ اے کیس : چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے سخت ریمارکس :بریگیڈیئر کی طلبی

ایڈیٹراپریل 29, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
lahore high court
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے اراضی پر قبضے سے متعلق ایک مقدمے میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے ایڈمنسٹریٹر کو تمام ریکارڈ کے ساتھ جمعرات کو طلب کر لیا ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے ڈی ایچ اے کے وکیل الطاف الرحمان کو ہدایت کی کہ ’ڈی ایچ اے ایڈمنسٹریٹر بریگیڈئیر ستی‘ کو کہیں کہ وہ اپنے سٹار اور ٹوپی اتار کر آئے اگر ان کے خلاف قبضہ ثابت ہو گیا تو یہیں سے ہتھکڑی لگا کر جیل بھیجوں گا۔ جسٹس محمد قاسم خان نے سرکاری وکیل کو مخاطب کیا اور کہا کہ سی سی پی او سے کہو کہ اگر وہ اس مقدمے میں پیش ہونے سے ڈرتے ہیں تو آئی جی کو بھیج دیں۔
اس سے قبل ڈی ایچ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بریگیڈیئر ستی اسلام آباد میں سپریم کورٹ میں ایک مقدمے میں پیش ہونے کے لیے گئے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے وکیل سے کہا وہ برگیڈیئر سے کہیں کہ وہ جمعرات کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں۔
’فوج سب سے بڑی قبضہ گروپ بن چکی ہے‘
ڈی ایچ اے کے وکیل نے استدعا کی کہ آرڈر کی نقل مل جائے تو اچھا ہو گا جس پر چیف جسٹس نے باور کرایا کہ جو کہا ہے اس کو آرڈر ہی سمجھیں۔
خیال رہے کہ تین درخواست گزاروں۔۔ حافظ ذوالفقار، راحیل طفیل اور ذیشان محبوب۔۔ نے گذشتہ برس متروکہ وقف املاک سے بالترتیب 70 کنال، 50 کنال اور پانچ کنال اراضی حاصل کی تھی مگر ان کے مطابق ڈی ایچ اے نے انھیں کسی بھی قسم کی تعمیر سے یہ کہہ کر روک دیا کہ یہ زمین پہلے ہی ڈی ایچ اے کے استعمال میں ہے۔
کمرہ عدالت کی کارروائی کی کوریج کرنے والے صحافی عبادالحق کے مطابق دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ فوج تو سب سے بڑا قبضہ گروپ بن چکی ہے۔ فوج نے لاہور ہائی کورٹ کی 50 کنال زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔
چیف جسٹس نے افسوس کا اظہار کیا کہ ایسا تو کوئی بڑے رسہ گیر بھی نہیں کرتے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ وہ رجسٹرار سے کہیں گے کہ وہ آرمی چیف کو فوج کے زمین پر قبضے سے متعلق خط لکھے۔
ڈی ایچ اے کے خلاف درخواست پر آج کی سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیے کہ کیوں نہ ڈی ایچ اے کے اعلیٰ حکام کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انھوں نے آبزرویشن دی کہ ’یہ سب صرف اس لیے کیا جا رہا ہے کہ فوج طویل اقتدار پر قابض رہی ہے اور اپنی مرضی کی قانون سازی کرتی رہی ہے۔‘ دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ وردی والے جرم کریں تو وہ بچ نہیں سکتے۔
چیف جسٹس نے ڈی ایچ اے کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آرمی کی وردی پہننے کا مطلب یہ نہیں کہ لوگوں کی جائیدادوں پر آپ قابض ہو جائیں۔ جسٹس قاسم خان نے کہا کہ ملک کے ساتھ کھلواڑ چھوڑ دیں، کل ہی رجسٹرار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہو گا۔
عدالت نے ڈی ایچ اے کے وکیل کو کہا کہ ’پراپرٹیز‘ پر قبضے چھوڑ دیں۔ انھوں نے کہا کہ یہاں غریبوں کے لیے بیٹھے ہیں۔ چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ سپاہیوں کی چار پانچ گاڑیاں بھریں اور قبضہ کرنے چلے جائیں۔ ان کے مطابق ’وردی والا جرم کرے تو وہ بھی جرم ہے، چاہے وہ فوجی وردی ہو یا پولیس کی وردی۔‘
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر کو ہائی کورٹ کی اراضی کی نشاندہی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
’ڈی ایچ اے نے اندھیر نگری بنائی ہوئی، اگر ان سے ڈرنا ہی ہے تو نوکری چھوڑ دیں‘
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے لاہور پولیس کے سربراہ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کو مخاطب کیا اور کہا کہ ڈی ایچ اے نے اندھیر نگری بنائی ہوئی، اگر ان سے ڈرنا ہی ہے تو نوکری چھوڑ دیں۔ جسٹس قاسم خان نے ہدایت کی کہ جیسے ہی ڈی ایچ اے کے خلاف کوئی درخواست آئے تو فوری طور پر مقدمہ درج کریں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ’کوئی کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو، قانون سب کے لیے برابر ہے، وردی والے کرائم کر کے بچ نہیں سکتے۔‘ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ انھوں نے کسی سے ڈر کے 11 سال نوکری نہیں کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عزت کے لیے یہاں بیٹھا ہوں، نہیں تو اور بھی بہت سے ذرائع تھے۔
سماعت کی دوران چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ آرمی کے ریٹائرڈ لوگوں کے لیے زیادہ ویلفیئر ہے، کیا انھوں نے قوم کی زیادہ خدمت کی ہے؟ جسٹس قاسم خان نے سوال اٹھایا کہ سِول ملازمین کے لیے کوئی ویلفیئر کیوں نہیں؟ ریٹائرمنٹ کے بعد انھیں کالونیاں کیوں نہیں بنا کر دیتے؟چیف جسٹس قاسم خان نے سوال اٹھایا کہ کیا آرمی کے ساتھ پولیس اور دیگر اداروں کے افراد نے قربانیاں نہیں دی ہیں۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جسٹس قاسم خان ڈی ایچ اے لاہور ہائی کورٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleقلعہ عبداللہ میں پولیس وین کے قریب دھماکہ، پولیس اہلکار شہید، 3 افراد زخمی
Next Article حامد میرکا کالم:کراؤن پرنس نہیں چلے گا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لاہور ہائیکورٹ کے 2 ججوں کو سزائیں، 2 کو وراننگ، ایک کی خدمات سپریم کورٹ‌کے حوالے

مارچ 29, 2025

عمران خان کا 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

جنوری 11, 2025

عدالتوں کا احترام نہیں تو ہم سے بھی کوئی توقع نہ رکھے،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

مئی 24, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.