Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»خاتون افسر کے ساتھ فردوس عاشق کی بد تمیزی پر چیف سیکریٹری پنجاب کا احتجاج
اہم خبریں

خاتون افسر کے ساتھ فردوس عاشق کی بد تمیزی پر چیف سیکریٹری پنجاب کا احتجاج

ایڈیٹرمئی 3, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سیالکوٹ : وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اتوار کی شام پاکستان میں ٹوئٹر پر زیرِ بحث رہیں اور اُن کا نام ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔
وجہ اس کی رمضان بازار کے دورے کی ویڈیوز بنیں جس میں اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف اور فردوس عاشق اعوان کے درمیان پھلوں کے معیار پر بحث و تکرار ہوتے ہوئے نظر آتی ہے۔ پھر ایک اور ویڈیو میں فردوس عاشق اعوان باقاعدہ ڈانٹنے کے انداز میں سونیا صدف کو کہتی ہیں کہ آپ کی حرکتیں ہی نہیں ہیں اے سی (اسسٹنٹ کمشنر) والی۔
تقریباً 2 منٹ کی ان ویڈیوز کے بعد پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین اس حوالے سے منقسم ہیں۔ زیادہ تر کا خیال ہے کہ فردوس عاشق اعوان کا لہجہ اور طریقہ درست نہیں تھا جبکہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کے مطابق ‘افسر شاہی’ کے ساتھ ایسے ہی پیش آنا چاہیے۔
دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے سیالکوٹ کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتظامی افسر کے ساتھ غیر مہذب برتاو کی مذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے سے متعلق تحفظات وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار تک پہنچا دیے ہیں چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف اور دیگر انتظامی افسران سخت گرمی اور کورونا کی وباء کے باوجود فرنٹ لائن پر موجود ہیں، کسی بھی سرکاری افسر یا عملے کے ساتھ غیر اخلاقی زبان استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔
رفیق ملک نے کہا کہ پنجاب بھر میں انتظامی افسران دن رات عوام کی سہولت کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں جو قابل ستائش ہےجواد رفیق ملک نے کہا کہ کسی کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ سرکاری افسران کی تذلیل کرے، فیلڈ میں موجود تمام افسران کی انتھک محنت اور جرا ت کو سلام پیش کرتے ہیں
ویڈیو میں کیا تھا؟
ایک ویڈیو میں فردوس عاشق اعوان اور سونیا صدف پھلوں کے ایک سٹال پر نظر آتی ہیں جہاں فردوس عاشق اعوان مبینہ طور پر خراب پھلوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سے کہتی ہیں کہ افسرِ شاہی کی کارستانیاں حکومت بھگت رہی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انھیں خراب پھلوں کے بارے میں کہتی ہیں کہ ’یہ گرمی سے (خراب) ہوگیا ہے‘ جس پر فردوس عاشق اعوان اُن سے کہتی ہیں کہ ’اسے فوراً تبدیل کروائیں، یہ آپ کی اور آپ کے سٹاف کی ڈیوٹی ہے۔‘
وہ سونیا صدف سے غصے میں کہتی ہیں کہ ’تھرڈ کلاس فروٹ یہاں سے اٹھوائیں‘ اور جب سونیا صدف کہتی ہیں کہ وہ فردوس عاشق اعوان سے پہلے دو مرتبہ وزٹ کر چکی ہیں تو فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ ’آپ تنخواہ اس چیز کی لیتی ہیں، میں تنخواہ اس چیز کی نہیں لیتی ہوں‘ جس پر اسسٹنٹ کمشنر کہتی ہیں کہ ’میڈم آرام سے بھی تو بات کی جا سکتی ہے۔‘
پھر ایک اور ویڈیو میں فردوس عاشق اعوان اسسٹنٹ کمشنر کو بظاہر اُن سے پیچھے رہ جانے پر غصہ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ آپ کو ہم (کبھی) کہیں سے برآمد کرتے ہیں آپ وزٹ پر آئی ہوئی ہیں، جس پر سونیا صدف رش ہونے کا کہتی ہیں۔
اس پر فردوس عاشق اعوان یکطرفہ طور پر اسسٹنٹ کمشنر کو تلخ انداز میں ڈانٹتے ہوئے کہتی ہیں کہ ‘رش سب کے لیے ہے، آپ کوئی آسمان سے اتری ہوئی ہیں؟’
فردوس عاشق اعوان کے چند مزید جملوں کے بعد سونیا صدف وہاں سے چلی جاتی ہیں اور فردوس عاشق اعوان اُن کے پیچھے اپنا غصہ جاری رکھتے ہوئے کہتی ہیں کہ ‘تم وی آئی پی ڈرائنگ روموں میں بیٹھو جا کر، یہ کون سا طریقہ ہے تمہارا۔’ کس بے غیرت نے تمہیں اے سی لگایا ہے
ایک صارف حسان خاور نے لکھا کہ ’سرکاری ملازمین کو سرعام ڈانٹ دینے سے سیاسی مقبولیت تو شاید مل جائے لیکن ان لوگوں کے حوصلے پست ہو جائیں گے جنھوں نے آپ کی پالیسیوں پر عمل درآمد کروانا ہے۔‘
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

فردوس عاشق
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعابد میر کا اختصاریہ :عورت مارچ اور بلوچستان اسمبلی کی ”مردانگی“
Next Article حامد میرکا کالم:صحافیوں کیلئے خطرناک ترین شہر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لاہور:بہن کی شادی ہوئی توجہیز میں بھینسوں کوبھی سونے کےکنگن پہنا کر بھیجا تھا،فردوس عاشق

جولائی 21, 2023

فردوس عاشق اعوان صاحبہ ہماری ’’ویل‘‘ خراب نہ کریں ۔۔ نصرت جاوید

جولائی 26, 2019

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.