Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 31 بچوں سمیت 119 افراد ہلاک : اقوام متحدہ کا اجلاس طلب
اہم خبریں

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 31 بچوں سمیت 119 افراد ہلاک : اقوام متحدہ کا اجلاس طلب

ایڈیٹرمئی 14, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
palestine woman crying
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

غزہ : غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جانب سے بمباری کا سلسلہ پانچویں دن بھی جاری ہے جبکہ جمعے کی صبح ہونے والے دھماکوں نے غزہ شہر کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق وہ غزہ میں بنی زیر زمین سرنگوں کے جال کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں تاہم ایک ترجمان کے مطابق اگرچہ بری افواج نے ایک 40 منٹ کے آپریشن میں حصہ لیا تھا، ان کے فوجی غزہ کے علاقے میں داخل نہیں ہوئے تھے۔ غزہ پر اب تک ہونے والے حملوں میں کم از کم 119 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس میں 31 بچے اور 19 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ صحت کے حکام کی جانب سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 830 بتائی گئی۔ دوسری جانب اسرائیل میں اب تک آٹھ اموات ہو چکی ہیں جن میں ایک معمر خاتون، سرحد پر تعینات ایک فوجی اور دو بچے بھی شامل ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کی فوٹیج میں شہر میں ہونے والے دھماکوں کی زور دار آواز سنی جا سکتی ہے جبکہ آسمان میں شعلوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ پیر سے شروع ہونے والی اس لڑائی میں کمی کا کوئی امکان ابھی تک دکھائی نہیں دے رہا جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم بینامن نتن یاہو نے کہا کہ اس میں ’مزید وقت لگ سکتا ہے۔‘
اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس اتوار کو طلب کیا ہے جبکہ عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فوری طور پر جنگ بندی پر زور دیا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ پہلے ہی بہت سے معصوم شہری اپنی جان گنوا چکے ہیں اور اس تنازعے کی وجہ سے پورے خطے میں انتہا پسندی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
غزہ میں اے ایف پی کے فوٹوگرافروں نے اسرائیل کے ممکنہ حملے کے پیش نظر لوگوں کو اپنے گھروں کو چھوڑتے ہوئے دیکھا ہے اور کئی خاندان سکولوں کی عمارتوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق غزہ کی جانب سے اسرائیل کے جنوب ساحلی شہر اشدود اور اشکلون پر جبکہ تل ابیب کے بین گوریون ائیرپورٹ کے اطراف میں درجنوں راکٹ داغے گئے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق اسرائیل کی فضائیہ نے حماس سے منسلک کئی مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے متعدد فضائی حملے کیے جبکہ حماس کے ’انٹیلیجنس ہیڈ کوارٹر‘ کے ایک ’فوجی کمپاؤنڈ‘ پر حملے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ میں 600 سے زیادہ بار اپنے اہداف کو نشانہ بنایا جبکہ غزہ کی جانب سے آنے والے کئی راکٹس کو اسرائیل کے وفاعی نظام آئرن ڈوم نے ناکام بنا دیا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان کے جنوبی حصے سے بھی اسرائیل کی طرف تین راکٹ فائر کیے گئے جو بحیرہ روم میں گرے ہیں تاہم اسرائیل کے حریف گروپ حزب اللہ کے ایک قریبی ذارئع نے بتایا ہے کہ لبنان کے اہل تشیع گروپ کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔
امریکی سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو ’اسرائیل کی گلیوں میں ہونے والے تشدد پر سخت تشویش ہے‘ جبکہ محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کا سفر نہ کریں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح تصادم اور خانہ جنگی کی وجہ سے اسرائیل کے سفر پر نظر ثانی کریں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’پورے اسرائیل میں مظاہروں اور تشدد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور یروشلم سمیت غزہ کے اطراف اور جنوبی اور مرکزی اسرائیل میں راکٹس گرتے رہے ہیں۔‘
دوسری جانب برٹش ائیرویز، ورجن اور لفتھانسا سمیت کئی بین الاقوامی ائیر لائنز نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں بھی منسوخ کر دیں ہیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اسرائیل غزہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر علمدار حسین بخاری کا کالم : پنجاب کی تقسیم مختلف موقف اور اتفاق رائے کی ضرورت
Next Article ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم:اپنی مسیحی دوست ریچل کے نام ایک خط!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسرائیلی میڈیا کا تہران حملے میں ایران کے انٹیلیجنس وزیر اسماعیل خطیب کی شہادت کا دعویٰ

مارچ 18, 2026

ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو شہید کرنے کا اسرائیلی دعویٰ

مارچ 17, 2026

تل ابیب میں کلسٹر بم حملوں میں متعدد افراد زخمی: اسرائیلی ایمرجنسی سروسز

مارچ 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.