Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»دو بھائیوں کی المشہور دکان اور جی ٹی روڈ تے بریکاں‌ ۔۔ رضی الدین رضی
اختصاریئے

دو بھائیوں کی المشہور دکان اور جی ٹی روڈ تے بریکاں‌ ۔۔ رضی الدین رضی

ایڈیٹراگست 9, 20173 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nawaz shahbaz
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دو بھائیوں کی دکان ضروری تو نہیں کہ مشہور بھی ہو لیکن اسے دو بھائیوں کی مشہور دکان ہی کہا جاتا ہے بلکہ سعودی عرب سے محبت میں ہم تو ہر مشہور کو المشہور کہتے ہیں ۔ یہ دکان پہلے پہل ہم نے اپنے شہر ملتان میں ہی دیکھی تھی اور ہم سمجھتے تھے کہ یہ خاص دکان صرف ہمارے شہر میں ہی موجود ہے ۔ پھر پتہ یہ چلا کہ دو بھائیوں کی دکانیں تو دیگر شہروں میں بھی موجود ہیں‌۔ ہم نے ایک دوست سے دریافت کیا تھا کہ دو بھائیوں کی دکانوں کی وجہ شہرت کیا ہے ۔ کہنے لگے ان کی وجہ شہرت دو بھائی ہی ہوتے ہیں ۔
اس نے یہ بھی کہا کہ دو بھائیوں کی دکانیں اپنے مصنوعات یا معیار کی وجہ سے مشہور نہیں ہوتیں‌۔ بسا اوقات تو ان دکانوں پر مال بھی ناقص ہی ملتا ہے لیکن یہ پھر بھی مشہور ہو جاتی ہیں‌۔ اور شہرت کی وجہ بھائیوں کا اتفاق ہوتا ہے اور اسے اتفاق میں برکت کی عملی تصویر بھی سمجھا جاتا ہے ۔ اس پر اگر آپ کو اتفاق فونڈری یاد آ گئی ہو تو س میں ہمارا کوئی قصور نہیں‌کہ یہ فونڈری تو محض اتفاق و اتحاد کی ابتدا تھی۔
ہمیں یہ دکانیں آج اس لئے یاد آئیں کہ آج کل سیاست میں بھی دو بھائیوں کی دکان کا تذکرہ جاری ہے اور یہ دکان ہے مسلم لیگ ن ۔خبر یہ ہے کہ نواز شریف کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد الیکشن کمشن نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم اب پارٹی کی صدارت کے لئے بھی نا اہل قرار پا چکے ہیں ۔ ن لیگ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے نئے صدر کا انتخاب عمل میں لائے ۔ الیکشن کمشن سے یہ سوال کسی نے نہیں کیا کہ اگر نا اہل وزیر اعظم نئے کابینہ کی تشکیل کے عمل میں شریک ہو سکتے ہیں اور انہی کے مشورے سے حکومت بھی چلائی جا سکتی ہے تو بھلا وہ پارٹی کیوں نہیں چلا سکتے ؟
خیر الیکشن کمیشن کی ہدایت پر مسلم لیگ نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی کی قیادت اب شہباز شریف کے حوالے کر دی جائے گی اور جب تک انہیں نا اہل قرار نہیں دیا جاتا وہ پارٹی کی قیادت کرتے رہیں گے۔
اس بارے میں ابھی تک بہر حال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ شہباز شریف کے پارٹی صدر بن جانے کے بعد کیا پارٹی مسلم لیگ ن ہی کہلائے گی یا اسے مسلم لیگ ش کا نام دے دیا جائے گا ؟
یہ فیصلہ ان لمحوں میں سامنے آیا کہ جب نواز شریف آج جی ٹی روڈ کے ذریعے لاہور کی جانب روانہ ہونے والے ہیں‌اور جی ٹی روڈ پر ان کی بریکیں لگوانے کے لئے طاہر القادری بھی میدان میں آ چکے ہیں‌۔ سب مہرے حرکت میں ہیں اور اگر نواز شریف کسی سازش کی بو سونگھنے کے بعد آج خود ہی ملک کے وسیع تر مفاد میں بریکیں لگا دیں‌تو ہم سب ان کی’ سیاسی بصیرت‘ کے مزید قائل ہو جائیں‌گے ۔لاہوراور اسلام آباد کے دانشور تو ’’ بلا وجہ ‘‘ کبھی کسی کی حمایت نہیں کرتے لیکن ہم ملتان والے تو پھر مفت میں ہی نواز شریف اور ش لیگ کے اسیر ہو جائیں‌گے ۔۔ برا وقت تو کسی پر کسی بھی وقت آ سکتا ہے ۔ بس ہمارے حق میں‌دعا کیجئے ۔۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعائشہ گلا لئی اور ملتانی ایس ایچ او ۔۔ دیکھی سنی / سجاد جہانیہ
Next Article شطرنج کی بساط پر پیادوں کا انجام : سخن ور کی باتیں / رضی الدین رضی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

مئی 1, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.