Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امتیاز عالم»امتیاز عالم کا کالم:خارجہ و سلامتی کے امور جو وبالِ جان بن گئے
امتیاز عالم

امتیاز عالم کا کالم:خارجہ و سلامتی کے امور جو وبالِ جان بن گئے

ایڈیٹرجولائی 25, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imtiaz alam
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

خارجہ و سلامتی کے جڑے ہوئے امور میں گڑ بڑ اتنی بڑھ گئی ہے کہ بدلتے ہوئے علاقائی و عالمی ماحول میں شاید اب ازسر نو غور کرنے کا وقت گزر چکا ہے۔ اب بدلتے عالمی اور خطے کے حالات کا اپنا تحرک ہے جو ہماری سمت طے کرے گا اور ہم فقط ادھر اُدھر لڑھکتے رہ جائیں گے۔ سلامتی کےدو اہم مسئلوں کشمیر اور افغانستان جنہوں نے ہماری خارجہ پالیسی کا تعین کیا، وہ اب ہمارے ہاتھ سے تقریباً نکل چکے ہیں۔ ”آزاد جموں و کشمیر“ کے انتخابات کو ہی لےلیجئے جن میں پاکستان کی تینوں بڑی جماعتوں نے کشمیری پارٹیوں کا مکمل صفایا کرتے ہوئے تین نکتوں پہ مہم چلائی ہے۔ تینوں جماعتوں کی مہم میں ہر جماعت نے دوسری جماعت اور اس کے رہنماؤں کو بھارت یا مودی کا یار ثابت کرنے میں سبقت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ وفاق اور تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن پر کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ گویا انتخابات میں دھاندلی پہ سب متفق ہیں۔ تیسرا نکتہ کشمیر کے مستقبل کے حوالے سے زیر بحث آیا۔ تینوں جماعتوں نے ایک دوسرے پر کشمیر کو بیچنے کا الزام دھرا۔ مریم نواز نے عمران خان پر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو پاکستان کا صوبہ بنانے کا الزام لگایا تو وزیراعظم نے دو ریفرنڈم کرانے کا عندیہ دے کر اس بات کی تصدیق کردی کہ مقبوضہ ہائے کشمیر کے دو ملکوں میں بٹوارے کا جو عمل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 5 اگست 2019کو کشمیر کی نام نہاد خصوصی حیثیت کو ختم کرکے اسے بھارتی صوبہ اور لداخ کو وفاقی علاقہ بنانے سے شروع کیا تھا، اب پاکستان اسے دو ریفرنڈمز کروا کر مکمل کرنے جارہا ہے۔ وزیراعظم کے بقول پہلا ریفرنڈم اس حوالے سے ہوگا کہ کشمیریوں کو پاکستان یا بھارت کے ساتھ رہنا ہے اور پاکستان سے الحاق کی صورت میں ریفرنڈم اس سوال پر ہوگا کہ کشمیری پاکستان میں رہنا چاہتے ہیں یا آزاد ہونا چاہتے ہیں۔ اب کوئی عمران خان سے پوچھے کہ ریفرنڈم اطراف کے کشمیریوں میں تو ہونے سے رہا کیونکہ پاکستان یا بھارت سے الحاق کے سوال پر بھارت تیار ہوگا نہ سارے کشمیری۔ اور اگر یہ صرف پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر ہی میں ہونا ہے تو ظاہر ہے فیصلہ پاکستان سے الحاق کی صورت میں ہوگا۔ اور الحاق کے بعد دوسرے ریفرنڈم کا مطلب پہلے ریفرنڈم کی تنسیخ ہوگا۔ دونوں صورتوں میں برآمد ہوگا تو صرف صوبہ۔ بلاول بھٹو اور مریم نواز میں اگر کوئی اتفاق کا پہلو تھا تو ان کا جھکاؤ کشمیریوں کی آزادی کی جانب تھا۔ کوئی ان دو نوجوان رہنماؤں کو کیا سمجھائے کہ برطانوی نو آباد کاروں کی وارث دو جدید نو آبادیاتی ریاستیں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو کہاں تسلیم کرنے والی ہیں۔ کشمیر تو ایک طرف فقط بھارت کے قومی جبر اور جبری الحاق کا حادثہ ہے تو دوسری جانب ہماری بھارت دشمن سلامتی کی پالیسی کا ایک مستقل مہرہ۔ دو ریاستوں کی اس کھینچا تانی میں تباہ و تقسیم ہوئے بھی تو مظلوم کشمیری۔
45 برس سے ہم افغانستان میں تزویراتی جہاد میں مصروف رہے، اس بنیادی نکتہ کو نظر انداز کرتے ہوئے کہ اس سے خود پاکستان کس طرح کے خوفناک حالات سے دوچار ہوگا۔ ہم افغانستان کی دلدل میں تزویراتی گہرائی پانے کی خوش فہمی میں خود ایک ایسے بھنور میں پھنستے چلے گئے ہیں کہ ہر نئے مرحلے میں دوسرے مرحلے کی تباہ کاریوں کو گلے سے لگاتے چلے جا رہے ہیں۔ افغانستان کے انقلابِ ثو ر اور سوویت فوجوں کی آمد سے جنرل ضیاالحق کی آمریت کو افغان جہاد سے جو تقویت ملی اس کے نتیجےمیں پاکستانی معاشرہ مذہبی انتہا پسندی، فرقہ واریت اور جہادی کلچر کی لپیٹ میں آگیااور ترقی کا پہیہ اُلٹا چلنے لگا۔ روس روانہ ہوا تو افغان مجاہدین کی خانہ جنگی میں ہم فریق بن گئے اور جہاد کے ملبہ میں دبتے چلے گئے۔ پھر طالبان کو لایا گیا اور قرون اولیٰ کا زمانہ واپس آگیا اور ہم دہشت گردوں کے سہولت کار قرار پائے۔ پھرنائن الیون ہوگیا اور امریکی و نیٹو افواج افغانستان پر حملہ آور ہوگئیں اور جنرل مشرف کی آمریت نے خوب دوغلا کھیل کھیلا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ بھی اور افغان طالبان کی پشت پناہی بھی۔ اس دوران 70 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں اور 5ہزار فوجی جوانوں کی شہادت کو بطور کولیٹرل ڈیمیج قبول کیا گیا کہ دو دہائیوں کی خون آشام استعماری جنگ کے بعد پھر سے طالبان کا بھوت افغانستان پہ چھا جائے۔ اب دوسرے افغان جہاد کی کامیابی اور چوتھے افغان ملبے کو اٹھانے کی تیاری ہے جس میں افغان طالبان کی فتح کے جلو میں پاکستان میں آنے والی ایک اور مذہبی انتہا پسند لہر بھی شامل ہوگی۔ کوئی ارباب اختیار سے پوچھے کہ اس بے اختیار قوم کو اتنا تو بتا دو کہ اس 42 سالہ جہاد در جہاد سے کیا حاصل ہوا اور کیا تباہی مچی؟
اب دنیا ایک بڑی کروٹ بدل رہی ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے چین کے خلاف باقاعدہ سرد جنگ کا اعلان کردیا ہے جو سوویت یونین کے خلاف ہونے والی سرد جنگ سے کہیں زیادہ خطرناک ہوگی اور جس میں فریق ثانی یعنی چین کی شکست کا دور دور تک امکان نہیں۔ اس سرد جنگ میں ترقی یافتہ مغربی ممالک اور خاص طور پر امریکہ اپنے عالمی سرمایہ دارانہ نظام اور مالیاتی غلبے کو برقرار رکھنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگانے پہ تلے بیٹھے ہیں۔ امریکہ کا خاص نشانہ صدر ژی جن پنگ کا روڈ اینڈ بیلٹ کا عظیم الشان منصوبہ ہے جس کا ابتدائی ماڈل سی پیک (CPEC) ہے۔ اب اس ناممکن امید میں کہ کسی طرح امریکہ ہماری انگلی پکڑ لے ، حکمران چین سے ”مساوی فاصلہ“ پیدا کرنے پر تیار لگتے ہیں اگر امریکہ بھارت کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی اپنے گروپ میں لے۔ تین برس سے سی پیک سرد خانے میں پڑا ہے، جو منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ سکتے تھے وہ ابھی شروع بھی نہیں کیے جاسکے۔ یہ سب کچھ روایتی امریکہ نواز حلقے اس کے باوجود کرنے کی لا ینحل کوشش کررہے ہیں کہ امریکہ واقعی پہلے والا تعلق بحال کرے گا، اور یہ بھولتے ہوئے کہ انڈو پیسفک ریجن میں چار کے بڑے ٹولے (QUAD)میں بھارت امریکہ کے ساتھ مل کر چین مخالف محاذ میں سرگرم ہوچکا ہے۔ سوال یہ ہے کہ امریکہ ”پہلے والا تعلق“ آخر کس کے خلاف بحال کرے گا۔ سوویت یونین تو رہا نہیں، اب چین اس کا بڑا ہدف اور حریف ہے۔ بہتر ہوگا کہ پارلیمنٹ کا ایک طویل خصوصی اجلاس پاکستان کو نئی راہ سجھانے میں اپنا کردار ادا کرے اور پاکستان کو نئی گمراہیوں اور تباہیوں سے بچانے کے لئے فوری اور اہم فیصلے کرے! لیکن، یادش بخیر، پارلیمنٹ تین میں ہے نہ تیرہ میں!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : نواز شریف کی افغان حکام سے ملاقات اور حکومت کی بوکھلاہٹ
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:اِنا للہ وَاِنا اِلیہ رَاجعون
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 26, 2026

اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

اپریل 25, 2026

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.