Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد چوہدری»ن لیگ کے اجلاسوں میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عدم شرکت کی وجہ کیا ہے ؟ ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ
ارشد چوہدری

ن لیگ کے اجلاسوں میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عدم شرکت کی وجہ کیا ہے ؟ ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ

ایڈیٹرستمبر 18, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shahbaz-sharif girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان میں حزب مخالف کی جماعت مسلم لیگ ن میں گذشتہ کئی سالوں سے پارٹی قائد نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف میں مختلف سیاسی نظریہ رکھنے کی بازگشت سنائی دیتی آرہی ہے۔
موجودہ دور میں بھی جب ن لیگ سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہے اس میں دو بیانیوں کو فروغ ملتا دکھائی دیتا ہے۔ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ملکی اسٹیبلشمنٹ پر تنقید جب کہ شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے اس سے اجتناب کرتے نظر آتے ہیں۔تاہم اس معاملہ میں دونوں کے درمیان واضح اختلافات یا علیحدگی کی کوئی صورتحال نہیں بنی ہے۔
لیکن پارٹی میں ان دو بیانیوں کے تناظر میں ابہام ضرور پایا جاتا ہے۔ اب ن لیگ نے نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کے نو ڈویژنز کے عہدیداروں سے اجلاسوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس سلسلے کے دو اجلاس ہو چکے لیکن شہباز شریف اور حمزہ شہباز ان اجلاسوں میں شریک ہی نہیں ہوئے ہیں۔
بدھ کے روز ڈیرہ غازی خان جب کہ جمعرات کو بہاولپور ڈویژن کے عہدیداروں کو لاہور بلایا گیا تھا۔ اجلاسوں کی صدارت نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔ ان اجلاسوں میں پارٹی کی نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر عہدیدار بھی شریک ہوئے۔لیکن مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز دونوں اجلاس میں غیر حاضر رہے حالانکہ وہ دونوں لاہور میں ن لیگ کے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ سے کچھ ہی فاصلہ پر اپنی رہائش گاہ پرموجود تھے۔
شہباز شریف کے ترجمان اور ن لیگ پنجاب کی ترجمان نے بھی اس معاملہ پر خاموشی اختیار کی جب کہ بعض اس غیر حاضری کو معمول کی بات قرار دے رہے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق ن لیگ کے دوبیانیوں سے پارٹی میں سوچ کا ابہام تو پایا جاتاہے لیکن شریف برادران کی پالیسی ابتدا سے ہی کامیاب رہی ہے۔ تاہم دونوں بھائیوں میں اتفاق موجود ہے ان میں اختلافات کی کوششیں ضرور ہوتی رہی ہیں اور اب بھی جاری ہیں لیکن یہ اندر سے ایک ہی ہیں۔
اجلاسوں میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریک کیوں نہیں ہو رہے؟
اس سوال کے جواب میں مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’پارٹی نے صوبے کے نو ڈویژنز کے عہدیداروں کے اجلاس کرنے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے اجلاس ہوچکے ہیں۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز لاہور میں موجودگی کے باوجود پیش کیوں نہیں ہوئے اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔‘
حال ہی میں شہباز شریف کے مقرر کیے گئے ترجمان ملک احمد خان سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما عمران نذید نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’شہباز شریف اور حمزہ شہباز کسی اختلاف کی وجہ سے غیر حاضر نہیں ہوئے۔ شاید یہ قیادت کی پالیسی ہے کہ کس طرح سیاست کو لے کر چلنا ہے۔‘
’پارٹی رہنما میاں جاوید لطیف کے خطاب پر انہیں نوٹس جاری کرنے پر اختلاف سے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا ابھی تک پارٹی کی سطح پر یہ معاملہ زیر بحث نہیں آسکا۔‘عمران نذیر کے بقول پارٹی قیادت کے فیصلے ہیں کہ کس نے کہاں شریک ہونا ہے کہاں نہیں۔
حمزہ شہباز جنوبی پنجاب کے دوروں کا شیڈول بنا رہے ہیں لیکن وہاں میاں نواز شریف یا مریم نواز نہیں ہوں گی تو اسے کیا اختلاف سمجھا جائے گا؟
واضح رہے کہ میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز گزشتہ روز (جمعرات) کو نیب کیسوں میں احتساب عدالت پیش ہوئے تھے اور وہ لاہور میں ہی موجود ہیں۔ ان کی رہائش گاہ بھی پارٹی سیکرٹریٹ سے کچھ فاصلے پر ہی واقع ہے۔
ن لیگ کی حکمت عملی کی کامیابی کا کتنا امکان؟
مسلم لیگ ن میں جاری مزاحمت اور مفاہمت کے دو بیانیوں کے باعث پارٹی میں جاری بے چینی کو ختم کرنے اورآئندہ انتخابات کی تیاریوں کے لیے نواز شریف خود متحرک ہوئے ہیں۔
سیاسی تجزیہ کار سلمان غنی نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئےکہا کہ ’مسلم لیگ ن کی کنٹونمنٹ انتخابات میں کارکردگی سے پارٹی میں دوبارہ جان ڈالی ہے۔‘
’نواز شریف اور مریم نواز مزاحمت جب کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز مفاہمت کی سیاست کے حامی ہیں لیکن پارٹی میں بیانیہ نواز شریف کا ہی چلنا ہے۔‘انہوں نے کہاکہ ’ن لیگ نے ڈویژنز کے اجلاس اسی لیے شروع کیے کہ نچلی سطح پر پارٹی کو منظم اور فعال کر کے مخالف قوتوں کی ن لیگ کے خلاف حکمت عملی کا توڑ ممکن بنایا جائے۔‘
سلمان غنی کے مطابق مسلم لیگ ن اس بار یونین کونسلز کی بجائے پولنگ اسٹیشنز پر پارٹی ورکروں کو متحرک کرنے کی حکمت عملی بنارہی ہے تاکہ ممکنہ دھاندلی کو روکا جائے۔ نواز شریف کی قیادت میں ہونے والے اجلاسوں سے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے غیر حاضر ہونے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ مزاحمت کی سیاست سے دور اور بات چیت کے ذریعے ہی مسائل حل کرنے پر قائم ہیں لیکن انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ نواز شریف کا ہی ووٹ بینک ہے اور بیانیہ بھی انہیں کا چلنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات کے لیے پنجاب میں اپنی نشستیں بچانے کی بھر پور حکمت عملی بنا رہی۔‘
( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

شہباز شریف نواز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرابی پیرزادہ حادثے کے بعد روبصحت : ہر شہری کو تعلیم یافتہ بنانے کا عزم
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : پاکستان اور امریکہ کے درمیان سرد مہری کا نیا دور
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

شدید بحران میں وزیر اعظم کی تسلیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 6, 2026

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنےکا اعلان : اضافے کا امکان مسترد نہیں کر سکتے : شہباز شریف

مارچ 21, 2026

نی مائے سانوں کھیڈن دے : وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 17, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.