Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اور برا دن : انگلینڈ کا دورہ پاکستان بھی منسوخ
اہم خبریں

پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اور برا دن : انگلینڈ کا دورہ پاکستان بھی منسوخ

ایڈیٹرستمبر 21, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
cricket bat
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لندن : انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے مردوں اور خواتین کی ٹیموں کی جانب سے اکتوبر میں ہونے والا پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انگلش ٹیم نے آئندہ ماہ ورلڈ ٹی 20 مقابلوں سے قبل دو ٹی 20 میچ کھیلنے کے لیے پاکستان آنا تھا جبکہ انگلش خواتین کی ٹیم بھی اسی ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والی تھی۔یاد رہے کہ انگلینڈ کے مردوں کی ٹیم نے سنہ 2005 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا تھا جبکہ ان کی خواتین کی ٹیم اس سے پہلے کبھی بھی پاکستان کھیلنے نہیں آئی ہے۔
انگلش بورڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’ہم سمجھ سکتے ہیں کہ یہ فیصلہ پی سی بی کے لیے انتہائی مایوس کن ہو گا، جنھوں نے اپنے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی میزبانی کے لیے انتھک محنت کی ہے۔ گذشتہ دو موسم گرما کے دوران ان کی انگلش اور ویلش کرکٹ کے لیے حمایت دوستی کا مظاہرہ کرتی ہے۔ پاکستانی کرکٹ پر اس فیصلے کے اثرات کے لیے ہم خلوص دل سے معذرت خواہ ہیں اور سنہ 2022 میں اپنے اہم دوروں کے منصوبوں پر زود دیتے ہیں۔‘یاد رہے کہ پاکستان نے 2020 اور 2021 میں وبا کے دوران انگلینڈ کے دورے کیے تھے۔ 2020 میں تو خاص طور پر پاکستان نے میچوں کے لیے بائیو سکیور ببل کی کڑی شرائط پر اتفاق کیا تھا۔
انگلش بورڈ کے فیصلے کے ردِ عمل میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے نومنتخب چیئرمین رمیز راجہ نے بی بی سی ورلڈ سروس سے بات کرتے ہوئے کہا: ’میں بہت زیادہ مایوس ہوں اور اتنے ہی شائقین بھی۔ اس وقت ہمیں انگلینڈ کی ضرورت تھی۔’جب پاکستان کو مغربی بلاک کی ضرورت تھی تو انھوں نے ہماری مدد نہیں کی‘۔
انھوں نے مزید کہا ’سکیورٹی دنیا میں کسی جگہ بھی مسئلہ ہو سکتا ہے۔ جس طرح مغربی بلاک نے مسئلے کو ہینڈل کیا ہے، اس سے (ہمیں) لگتا ہے کہ ہمیں غیر اہم سمجھا گیا ہے۔‘
پاکستان کی طرف سے 57 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے رمیز راجہ نے مزید کہا کہ ’وہ ذہنی تھکاوٹ کا کہہ سکتے ہیں، لیکن یہ ناکافی ہے۔‘اس سے پہلے رمیز راجہ نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’اپنے وعدے سے دستبردار اور اپنی کرکٹ کی برادری کے ایک ایسے رکن کو اس وقت چھوڑ دینے سے جب اسے اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، انگلینڈ سے مایوسی ہوئی ہے۔ ہم انشااللہ یہ وقت بھی گزار لیں گے۔ یہ پاکستان ٹیم کے لیے ایک ویک اپ کال ہے کہ وہ دنیا کی بہترین ٹیم بن جائے تاکہ ٹیمیں اس کے ساتھ کھیلنے کے لیے قطار میں لگیں، بغیر کسی عذر کے۔‘
انگلش بورڈ نے دورہ منسوخ کرنے کی وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہمارے کھلاڑیوں اور سٹاف کی ذہنی اور جسمانی بہبود ہماری اولین ترجیح ہے اور آج ہم جس وقت میں رہ رہے ہیں اس میں یہ اور بھی ضروری ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ اس خطے میں سفر کے بارے میں خدشات ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ایسی صورتحال میں آگے بڑھنے سے کھلاڑیوں پر دباؤ میں اضافہ ہو گا، جو پہلے ہی محدود کووڈ ماحول میں طویل عرصے تک رہنے کے بعد اس سے نمٹ رہے ہیں۔
‘ہمارے ٹی 20 مینز سکواڈ کے لیے اس میں ایک اضافی پیچیدگی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے حالات میں دورہ کرنا آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے مثالی تیاری نہیں ہو گی، جہاں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ ہماری 2021 کی اولین ترجیح ہے۔’
واضح رہے کہ اس سے پہلے گذشتہ ہفتے راولپنڈی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 17 ستمبر کو کھیلے جانے والا پہلا ایک روزہ میچ آغاز سے صرف چند گھنٹے قبل منسوخ کر دیا گیا تھا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستان کا دورہ جاری رکھنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔
اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جمعے کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین ہونے والی ون ڈے اور ٹی 20 سیریز ملتوی کر دی گئی ہے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیریز نہ کھیلنے کا ’یکطرفہ‘ فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب اتوار کے روز نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے کہا تھا کہ جمعے کے روز نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو حکومت کی جانب سے ’مخصوص اور مصدقہ‘ خطرے کی اطلاع کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا جس کی تصدیق نیوزی لینڈ کرکٹ کے سکیورٹی کنسلٹنٹس کے علاوہ آزادانہ طور پر بھی کی گئی تھی۔
ڈیوڈ وائٹ نے بتایا کہ ’اس خطرے کی بنیادی نوعیت کے بارے میں تو پی سی بی کو آگاہ کر دیا گیا تھا لیکن اس کی مخصوص تفصیلات نہ بتائی جا سکتی تھیں، نہ بتائی جائیں گی۔۔۔ نہ ہی نجی حیثیت میں اور نہ ہی عوامی طور پر۔‘
یہاں یہ بات بڑی اہمیت کی حامل ہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو آئندہ سال دوبارہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے جس میں اسے تین ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ کھیلنے ہیں۔ یہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی یہ کوشش ہوگی کہ وہ موجودہ دورے کی منسوخی کے نتیجے میں متاثر ہونے والے میچز آئندہ سال نیوزی لینڈ ٹیم کے پاکستان کے دورے میں ایڈجسٹ کروا کر انھیں ممکن بنائے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

انگلینڈ کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعبدالرشید شکورکا کالم:عمران خان نے ون ڈے کی پہلی ہیٹ ٹرک کرنے والے جلال الدین کا کیرئیر کیسے ختم کیا ؟
Next Article وجاہت مسعود کا کالم:باور آیا ہمیں خاکی کا ہوا ہو جانا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

فاسٹ بولر سلمان مرزا پر ہراسانی کے الزامات اور جرمانہ : حقیقت کیا ہے ؟

مارچ 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی اپریل 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.