Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»ثمینہ کو شادی کی پیش کش کی تو وہ حیران رہ گئی تھیں، منظر صہبائی
اہم خبریں

ثمینہ کو شادی کی پیش کش کی تو وہ حیران رہ گئی تھیں، منظر صہبائی

ایڈیٹرنومبر 12, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
samina and manzar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی : سینیئر اداکار منظر صہبائی نے کہا ہے کہ جب انہوں نے ثمینہ احمد کو شادی کی پیش کش کی تو انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ کیا کہہ رہے ہیں؟
منظر صہبائی اور ثمینہ احمد نے زائدالعمری میں اپریل 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران لاہور میں سادگی سے نکاح کیا تھا۔بڑھاپے میں دونوں کی شادی پر جہاں کئی لوگوں نے حیرانگی کا اظہار کیا تھا، وہیں بہت سارے لوگوں نے ان کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔
شادی کے ڈیڑھ سال بعد اب دونوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ دونوں کے درمیان کس وقت تعلقات استوار ہوئے اور کیوں انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔
’بی بی سی اردو‘ کو دیے گئے انٹرویو میں دونوں نے بتایا کہ دونوں کی پہلی ملاقات ‘دھوپ کی دیوار‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔منظر صہبائی نے بتایا کہ انہوں نے شوٹنگ کے دوران ثمینہ احمد کو دیکھتے ہی ان سے پوچھا تھا کہ وہ یہاں ادھر کیا کر رہی ہیں؟ یہاں کیا ہے؟
ان کی بات کے دوران ثمینہ احمد نے ہنستے ہوئے بتایا کہ منظر صہبائی کی جانب سے ایسا کہنے پر وہ ان سے متعلق سوچنے لگیں کہ ’عجیب انسان ہیں‘۔
منظر صہبائی نے بتایا کہ اس کے بعد ہی انہوں نے ثمینہ احمد کو شادی کی پیش کش کی، جس پر وہ حیران رہ گئیں اور ان سے تعجب سے پوچھا کہ وہ کیا کہ رہے ہیں؟
ثمینہ احمد کے مطابق پہلی ملاقات کے بعد ان دونوں کا موبائل فون پر رابطہ رہا، جس کے بعد ہی انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔منظر صہبائی کا کہنا تھا کہ انہوں نے تین بار ثمینہ احمد سے شادی سے متعلق پوچھا، جس پر انہوں نے ان سے سوال کیا کہ ’کیا کہ رہے ہو؟ جس پر انہوں نے انہیں جواب دیا کہ نکاح کے لیے پوچھنا پڑتا ہے۔
منظر صہبائی نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے دنیا اور لوگوں کا نہیں بلکہ صرف اپنا سوچا اور اسی لیے ہی انہوں نے شادی کی۔ان کے مطابق انہیں اس کی کوئی پرواہ نہیں کہ دنیا اور لوگ ان سے متعلق کیا کہتے ہیں؟ساتھ ہی دونوں نے بتایا کہ ان کی شادی کے فیصلے پر نہ صرف ان کے دوست اور جاننے والے بلکہ ان کے بچے بھی خوش ہوئے۔
ایک سوال کے جواب میں ثمینہ احمد نے زائدالعمر افراد کے کرداروں سے متعلق بھی بات کی اور بتایا کہ عمر رسیدہ افراد کے لیے بنائے گئے تقریبا تمام کردار ایک جیسے ہی ہوتے ہیں۔انہوں نے شکوہ کیا کہ زائدالعمر افراد کے کرداروں کو اہمیت نہیں دی جاتی اور ایسے لوگوں کو صرف والد اور والدہ کے کردار دیے جاتے ہیں۔منظر صہبائی اور ثمینہ احمد درجنوں ڈراموں، فلموں اور ویب سیریز میں کام کر چکے ہیں۔
یہ ثمینہ احمد کی دوسری شادی ہے، انہوں نے پہلی شادی پاکستانی فلم ساز فریدالدین احمد سے کی تھی، تاہم کچھ سالوں بعد ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی، ان دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔ان کے کیریئر پر نظر ڈالی جائے تو 71 سالہ ثمینہ احمد نے 18 سال کی عمر میں پی ٹی وی کے ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ شوبز میں کیریئر کا آغاز کیا۔
ابتدا میں وہ کئی سنجیدہ ڈراموں میں جلوہ گر ہوئیں تاہم بعدازاں ان کی کامیڈی اداکاری کو بےحد پسند کیا گیا، وہ ’اکڑ بکڑ‘، ’الف نون‘ اور ’سچ گپ‘ جیسے ڈراموں میں مزاحیہ اداکاری کرچکی ہیں۔انہوں نے اپنے کیریئر میں سنو چندا، آنگن، گل رانا، فیملی فرنٹ، ڈولی کی آئے گی بارات، داستان اور سنگت جیسے ڈراموں میں کام کیا، وہ فلم ناراض، دختر اور لوڈ ویڈنگ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
دوسری جانب 71 سالہ منظر صہبائی نے اپنے کیریئر میں ’بول‘، ’ماہ میر‘ اور ’زندہ بھاگ‘ جیسی فلموں میں کام کرچکے ہیں، ڈراموں کی بات کی جائے تو ’الف‘ ڈرامے میں منظر صہبائی کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔

( بشکریہ : ڈانن نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اداکارہ ثمینہ احمد شادی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملالہ یوسف زئی کی نصر ملک کے ساتھ ملاقات کی کہانی : اپنے ہاتھوں پر مہندی بھی خود لگائی
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:میں ’’اُن‘‘ کا ایجنٹ ہوں!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محبت، مذہب اور معاشرتی تضادات : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 29, 2026

سرکاری افسر کی بیٹی کی 24 کروڑ روپے سے زیادہ کی شاہانہ شادی، صرف سجاوٹ پر 4 کروڑ خرچ

ستمبر 28, 2025

بالی وڈ اداکار گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی 38 سال بعد مشکلات کا شکار

اگست 25, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.