Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»صحافی لاپتا کیس: ’کیوں نہ آرٹیکل6 لگا کر تمام متعلقہ چیف ایگزیکٹوز کا ٹرائل شروع کردیں‘
اہم خبریں

صحافی لاپتا کیس: ’کیوں نہ آرٹیکل6 لگا کر تمام متعلقہ چیف ایگزیکٹوز کا ٹرائل شروع کردیں‘

ایڈیٹردسمبر 13, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
islamabad high court_
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافی مدثر نارو کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے بتایا ہے کہ متاثرہ صحافی کے اہلخانہ سے ملاقات میں رداد سن کر وزیر اعظم عمران خان سمیت ہم سب شرمندہ تھے۔
دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ کو اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے بتایا کہ مدثر نارو کی فیملی کو وزیراعظم سے ملوایا اور مدثر نارو نے ایسا کچھ نہیں کیا تھا کہ اسے لاپتا کر دیا جائے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ذمہ دار لوگ اپنا کام کریں تو کسی کو نہیں اٹھایا جا سکتا، لوگوں کے لاپتا ہوجانے کا ذمہ دار چیف ایگزیکٹو ہی ہوتا ہے۔
انہوں نے ریمارکس دیے کہ یہاں سابق چیف ایگزیکٹو لوگوں کے اٹھائے جانے کا فخر سے کتابیں لکھ کریڈٹ لیتے ہیں۔
خالد جاوید خان نے کہا کہ ریٹائر ہونے کے بعد سارے کتابیں لکھ کر دیانتدار بن جاتے ہیں، لوگوں کا لاپتا ہوجانا پاکستان پر دھبہ ہے یہ بدقسمتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لوگوں کے لاپتا ہونے کی کوئی وضاحت نہیں دے رہا لیکن یہ موجودہ حکومت کو کیسز ورثے میں ملے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ریٹائر ہونے کے بعد سب صوفی بن جاتے ہیں۔
علاوہ ازیں اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے بتایا کہ کئی لوگ جہاد کے نام پر بارڈر کراس کر کے چلے گئے اب وہ بھی لاپتا افراد کی کیٹیگری میں شامل ہیں جبکہ مدثر نارو صحافی تھے میں ان کے کیس کو اس کیٹیگری میں نہیں رکھتا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ریاست کہیں موجود ہوتی تو متاثرہ فیملی عدالت کیوں آتی؟ ہمیں کیوں کہنے کی ضروت پڑتی کہ آپ وزیراعظم کے نوٹس میں لائیں۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیےکہ یہاں تمام ادارے آکر کہتے ہیں ہمیں کچھ پتا نہیں بندہ کہاں ہے، ماورائے عدالت آپ کسی دہشت گرد کو بھی نہیں مار سکتے۔
جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا جغرافیہ ایسا ہے نیشنل سیکیورٹی کو بھی دیکھنا ہے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیےکہ ’اٹارنی جنرل صاحب نیشنل سیکیورٹی شہریوں کی حفاظت میں ہے‘، ایسا رہا تو کیا کل کوئی ایس ایچ او بھی کسی کو اٹھا لے گا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیےکہ’کیوں نہ لاپتا افراد پر سارے چیف ایگزیکٹوز پر آرٹیکل 6 نہ لگادی، آرٹیکل6 لگا کر تمام متعلقہ چیف ایگزیکٹوز کا ٹرائل شروع کرا دیتے ہیں۔
اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا کہ جس کو آرٹیکل 6 پر سزا ہوئی ہم تو اس پر عملدرآمد نہیں کرا سکے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیےکہ ایک ہال آف شیم بنا دیتے ہیں جس میں سب چیف ایگزیکٹو کی تصاویر ہوں۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ صرف چیف ایگزیکٹو کیوں باقی ذمہ داروں کی بھی ہونی چاہئیں۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیےکہ حتمی ذمہ داری چیف ایگزیکٹو کی ہی ہوتی ہے، ہمیں ایک فیصلہ تو لکھنے دیں نا، کسی کو تو ذمہ دار ٹھہرائیں۔
جس پر اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا کہ کچھ بیماریوں کا علاج فیصلوں سے نہیں، عوام کے پاس ہوتا ہے، 10 لاکھ لوگ سڑکوں پر نکلیں تو لاپتا ہونے کا سلسلہ رک جائے گا، ایران میں یہ سلسلہ ایسے ہی رکا ہے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیےکہ مدثر نارو کے بچے کو عدالت آنے سے پہلے انصاف ملنا چائیے تھا، ہمیں توقع تھی بچے سے ملاقات کے بعد وفاقی کابینہ کچھ کرے گی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیےکہ کیا اس شہر سے لوکل انتظامیہ کی مرضی کے بغیر کسی کو اٹھایا جا سکتا ہے؟ ایک بچے کو اٹھایا جاتا ہے واپس آکر کہتا ہے شمالی علاقوں کی سیر پر تھا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیےکہ ہمیں نہیں معلوم کہ میڈیا آزاد ہے یا نہیں، آزاد میڈیا ہوتا تو لاپتا افراد کے خاندان کی تصویریں روز اخبار میں ہوتی۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیےکہ عدالت تو آئین کے مطابق فیصلہ ہی دے سکتا ہے، اٹارنی جنرل آپ آئین کے مطابق معاونت کریں ہم فیصلہ دیتے ہیں، بتائیں آرٹیکل 6 کے تحت فیصلہ دے دیتے ہیں۔
اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا کہ مجھے کچھ وقت دیں، میں نے ایسا کیس زندگی میں نہیں لڑا، میں اٹارنی جنرل ہوں معاونت کروں گا، اپنے خیالات عدالت کو بتاوں گا ریٹائرمنٹ کے بعد کتاب میں نہیں لکھوں گا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیےکہ جبری گمشدگی کرپشن کی بدترین شکل ہے، اگر کوئی کرپشن کے خلاف ہے تو اس سلسلے کو بند کرائے، فیصلے کے بعد کوئی اور عدالت آیا تو فیصلے کے مطابق کارروائی ہو گی۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے 4 ہفتے کا وقت دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ لاپتا افراد پر آئین کے مطابق کیا فیصلہ دیں، 18 جنوری کو بتائیں۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

صحافت لاپتہ افراد
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان میں ’اومیکرون‘ ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق
Next Article امر جلیل کا کالم:سر میں چڑیا کا گھونسلا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026

صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 28, 2026

ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم

فروری 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.