Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امتیاز عالم»امتیاز عالم کا کالم:ریاستی سلامتی سے انسانی سلامتی کی جانب
امتیاز عالم

امتیاز عالم کا کالم:ریاستی سلامتی سے انسانی سلامتی کی جانب

ایڈیٹرجنوری 16, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imtiaz alam
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لیجئے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے کہ 74برس میں پہلی قومی سلامتی کی پالیسی (NSP) مرتب کرلی گئی ہے اور وہ بھی پارلیمنٹ سے بالا بالا۔ تو سوال اُٹھتا ہے کہ 74 برس تک قومی سلامتی کا جو نظریہ ریاستی سلامتی دے سکا نہ انسانی سلامتی ،وہ گویا موجود ہی نہ تھا؟ بھلا قومی سلامتی کے مارشل تصور کے تنقیدی جائزے سے نتائج اخذ کیے بنا کوئی نیا قومی سلامتی کا تصور کیسے اُبھر کر سامنے آسکتا ہے؟ اس پر مٹی ڈالنے کی معصومانہ چالاکی کو نظر انداز کیے بنا سوال کیا جاسکتا ہے کہ بھلا ’’پہلی‘‘ قومی سلامتی کی پالیسی میں ایسا نیا کیا ہے، جس پر اتنی داد وصول کی جارہی ہے؟ البتہ یہ اقرار قابل اعتنا ہے کہ معاشی سلامتی کے بنا ’’روایتی سلامتی‘‘ یعنی دفاع ممکن نہیں کیونکہ روایتی سلامتی کے بوجھ تلے مفلوک الحال معیشت دم توڑ بیٹھی ہے۔ مطبوعہ قومی سلامتی کی دستاویز فقط ایک مجرد تجزیاتی فریم ورک فراہم کرتی ہے گو کہ یہ روایتی سلامتی سے انسانی سلامتی کی جانب کایا پلٹ کی صفتی تھیوری ٹیکل بنیاد کو مصلحتاً چھونے سے گریزاں ہے۔ آخر اس پیراڈائم شفٹ کے حقیقی معنی کیا ہوسکتے ہیں؟ سادہ اور صاف لفظوں میں: انسانی سلامتی، ریاستوں کی سلامتی کے برعکس، لوگوں اور انسانی برادریوں کی سلامتی اور ان کے بنیادی حقوق کا تقاضا کرتی ہے لیکن اسی صفتی تبدیلی کا اگر ذکر ہے تو سرسری اور وہ بھی آخری باب (8) میں۔ سلامتی کی دستاویز کے پانچ باب فقط روایتی سلامتی اور ایک خارجہ پالیسی سے متعلق ہیں اور ایک باب (4) معاشی سلامتی پہ ہے۔ سارے کا سارا زور دفاع پر ہے جس کے لیے معیشت کی ترقی و توانائی ضروری پیشگی شرط کے طور پر تسلیم کرلی گئی ہے۔ اگر دست نگر، قرضہ خور گماشتہ معیشت کا تضاد و تقاضا بنیادی ہے تو پھر سلامتی کی تمام جہتوں کو معاشی تقاضوں کے تابع کرنا ہوگا اور خطے میں نت نئے تصادموں اور پرانے جھگڑوں کو ہوا دینے کی بجائے امن، بقائے باہم، اختلافات کے پرامن حل، باہمی تجارت اور علاقائی معیشتوں کے پھیلائو کی راہ پہ چلنا ہوگا۔ جب جیو اکنامکس بنیادی ٹھہرائی گئی ہے تو اسے جیو اسٹرٹیجک تقاضوں کے کھونٹوں سے نہیں باندھا جاسکتا۔ اس کا مطلب یہ قطعی نہیں کہ پاکستان کی جغرافیائی سلامتی اور آزادی کے تحفظ سے کسی طور پر آنکھیں بند کرلی جائیں۔ پاکستان بھی تبھی ہے، جب اس کے عوام کی انسانی سلامتی و آزادی اور تانباک مستقبل محفوظ ہو۔
قرائن و حقائق سے ظاہر ہے کہ قومی سلامتی کی ’’نئی پالیسی‘‘ کی ضرورت اس لیے پیش آئی ہے کہ ایک نحیف، دست نگر اور کم پیداواری معیشت قرضوں کے بڑھتے ہوئے ناقابلِ برداشت بوجھ اور نہ ختم ہونے والے اور آئے دن بڑھتے ہوئے دفاعی و سلامتی کے تقاضوں کا بھاری بھرکم بوجھ اپنے ناتواں کندھوں پہ نہیں اُٹھاسکتی۔ اس کے باوجود قومی سلامتی کی پالیسی کا تقاضا ہے کہ کسی بھی طرح سے معیشت کا حجم بڑھایا جائے کہ سلامتی کے جہنم کا پیٹ بھرا جاسکے۔ گزشتہ کئی برسوں سے سرعت سے بڑھتے ہوئے ریاستی اخراجات اور آمدنی میں معمولی اضافوں کے باعث خلیج اتنی بڑھ گئی ہے کہ اب قرضوں کی ادائیگی کے لیے وفاق کے ریونیو خرچ کر لینے کے بعد دفاعی اور ریاستی نظام کو چلانے کے لیے خسارے کے سوا کچھ نہیں اور ہر دو خساروں کو پورا کرنے کے لیے ہر سال 25/30 ارب ڈالرز درکار ہیں۔ ایسی بھیک منگ ریاست کی سلامتی بچتی ہے، نہ قومی خود مختاری۔ پاکستان کی دست نگر اور کرایہ خور معیشت کے کئی بنیادی مسائل ہیں جن سب کا پائیدار حل ضروری ہے۔ لیکن جو بہت بنیادی تضاد اسے درپیش ہے، وہ ہے ایک جدید نوآبادیاتی طفیلی اور خرچیلی ریاست کا بالائی ڈھانچہ اور ایک پچھڑے ہوئے سرمائے کے ارتکاز کی ایسی نحیف بنیاد جو مفت خور، کرایہ خور، ٹیکس چور اور سرکاری اہلکاروں کی لوٹ کھسوٹ کے ہاتھوں اتنی بے حال ہے کہ ایک بڑی قومی سلامتی کی ہیبت ناک ریاست کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہے۔
معاشی سلامتی جو اشد ضروری ہے اور علاقائی تصادموں کی بجائے علاقائی تعاون اور معاشی حصہ داری بھی قابل تحسین ہے۔ لیکن معاشی سلامتی جو شراکت دار ہے نہ پائیدار، کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ انسانی سلامتی اس سے یقینی ہوجائے گی۔ پاکستان کی سیاسی معیشت اور حکمران طبقات کا ایسا خوفناک شکنجہ ہے کہ محنت کش طبقات اور تمام پیشہ ور سماجی پرتوں کے لیے زندگی کی تمام تر نعمتیں معدوم ہوکر رہ گئی ہیں، اور کروڑوں خواندہ و نیم خواندہ نوجوان دھکے کھاتے پھر رہے ہیں۔ انسانی سلامتی کے پیمانوں اور اشاریوں سے متعلق سب سے پہلے ڈاکٹر محبوب الحق نے اقوام متحدہ کو آگاہ کیا تھا۔ پھر انسانی سلامتی کا نظریہ ریاستی سلامتی کے رد کے طور پر سامنے آیا اور انسانی سلامتی کے لیے ایک کلی اپروچ سامنے آئی۔ محفوظ رہنے، خوف سے آزاد رہنے، ضرورتوں سے فیض یاب ہونے اور انسانی وقار کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ نے اس کے 17 مقاصد بیان کیے ہیں: 1) ناداری کا خاتمہ، 2) بھوک کا مٹنا، 3) توانا صحت اور فلاح و بہبود، 4) اعلیٰ تعلیم، 5) صنفی مساوات، 6) صاف پانی اور صفائی، 7) سستی اور صاف توانائی، 8) مناسب کام و معاشی نمو، 9) صنعت، تخلیق اور بنیادی ڈھانچہ، 10) عدم مساوات کا خاتمہ، 11) پائیدار شہر اور انسانی برادری، 12) محتاط کھپت اور پیداوار، 13) ماحولیاتی تحفظ، 14) زیر زمین پانی زندگی کا بچاؤ، 15) زمین پر زندگی کی پائیداری، 16) امن، انصاف اور موثر ادارے، 17) مقاصد کے حصول میں عوامی شرکت۔
لیکن پاکستان پائیدار اور شراکتی ترقی کے 2030ء تک ملینیم مقاصد کو پورا کرنے میں بری طرح سے ناکام رہا ہے۔ جس بات کا سارے فسانے میں ذکر نہیں اور وہ بھی سلامتی کے مفاد میں وہ یہ ہے کہ ذرائع اور آمدنیاں کہاں سے اور کیسے بڑھائی جائیں گی اور قومی دولت کی تقسیم کون کون سے کھاتوں اور شعبوں پہ خرچ کی جائے گی۔ سول ملٹری تعلقات کی آئین سے ماورا معکوس صورت کے پس منظر میں نئی سلامتی کی پالیسی پر عملدرآمد کے لیے ایک ’’مجموعی حکومت‘‘ کی ایجنسی متعارف کروائی گئی ہے جو غالباً منتخب حکومت سے بالا اور وسیع تر ہے۔ جس بات پر قومی سلامتی کے ہونہار مشیر نے اپنی قلم توڑی ہے وہ دستاویز کے الفاظ میں واشگاف ہے: ’’معاشی سلامتی، ہمہ گیر قومی سلامتی کا مرکزہ ہے۔ معاشی وژن پہ زور اس لیے ہے کہ جیو اسٹرٹیجی (روایتی سلامتی) پر توجہ کو بڑھایا جا سکے‘‘۔ کسی نے خوب کہا ہے کہ: دنیا کبھی بھی امن سے نہیں رہ سکتی، جب تک لوگوں کو اُن کی روزمرہ زندگی میں سلامتی میسر نہیں آئے گی۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعود کا تجزیہ : کیا نیویارک میں بھی کوئی شہباز شریف گزرا ہے؟
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:پھلجھڑیاں(2)
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون

اپریل 27, 2026

اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 26, 2026

ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی

اپریل 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.