Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»عارف وقار کا اختصاریہ : علی اعجاز اور ” دبئی چلو“
اختصاریئے

عارف وقار کا اختصاریہ : علی اعجاز اور ” دبئی چلو“

ایڈیٹرجنوری 27, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ali ejaz
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مجھے اپنے کھیل ’دوبئی چلو‘ کے لیے ایک بھولی بھالی شکل والے دیہاتی کردار کی تلاش تھی۔ اس تلاش میں ایک روز آرٹس کونسل گیا تو دیکھا کہ بالکل میرے تصوراتی کردار جیسا ایک شخص دھوپ میں بیٹھا آہستہ آہستہ اپنی ٹنڈ کھجا رہا ہے مجھے دیکھ کر اس نے ہیلو کے انداز میں اپنا ہاتھ ہوا میں لہرایا تو مجھے مزید تجسس ہوا۔ قریب پہنچا تو پتہ چلا کہ یہ تو علی اعجاز ہے۔
میں نے پوچھا کہ بالوں کا کیا ہوا تو کہنے لگا کہ میرے سر میں سکری پڑگئی تھی اور کسی صورت دور نہ ہوتی تھی۔ اب ٹنڈ کرادی ہے اور روغن کدو کی مالش کر رہا ہوں۔ کافی فرق پڑا ہے۔ میں نے پوچھا اسی حالت میں ایک پلے کرسکتے ہو؟ بولا ’کیوں نہیں‘۔ میں نے کہا کل ٹی وی آجانا۔ اگلے روز علی اعجاز ٹی وی آیا تو میں نے ’دوبئی چلو‘ کا سکرپٹ اسے تھما دیا۔ کردار اسے اتنا پسند آیا کہ اس نے وہیں پر ریہرسل شروع کردی۔ ’دوبئی چلو‘ کے بارے میں بہت کم لوگوں کو علم ہے کہ نشر ہونے سے چار گھنٹے قبل اس پر پابندی لگ گئی تھی۔ لاہور سٹیشن کے پروگرامز منیجر نے اس کے تین مناظر پر اعتراض کیا جن میں ان کے بقول سرکاری محکموں پر تنقید کی گئی تھی۔ انہیں خاص طور پر پاسپورٹ آفس کے مناظر پر اعتراض تھا جہاں بھولے بھالے لوگوں کو پھانسنے والے ٹاؤٹ پھرتے ہوئے دکھائے گئے تھے۔ رات نو بجے ڈرامہ چلنا تھا لیکن آٹھ بجے تک سینسر نے اسے پاس نہیں کیا تھا۔ مجھ سے کہا گیا کہ پاسپورٹ آفس کے مناظر خارج کردو لیکن میں اس کے لیے تیار نہ تھا اس پر دھمکی ملی کہ پھر ڈرامے کی نمائش نہیں ہوسکتی۔ میں نے کہا مجھے یہ منظور ہے لیکن میں کوئی منظر ڈرامے سے خارج نہیں کروں گا۔ آخر ساڑھے آٹھ بجے کے قریب مجھ سے ایک بیان پر دستخط کرائے گئے کہ اگر حکومت کو اس کھیل کے کسی منظر پر اعتراض ہوا تو میں ذاتی طور پر اس کی ذمہ داری قبول کروں گا۔۔۔اور یوں رات نو بجے اپنے مقررہ وقت پر ’دوبئی چلو‘ کی نمائش ممکن ہوئی۔
اگلی صبح پروگرامز منیجر کے فون پر ہیڈکوارٹرز سے کال پر کال آنے لگی، لیکن ان کے شکوک و شبہات اور خوف و خدشات کے برعکس یہ سب مبارک باد کی کالز تھیں۔ ڈائریکٹر پروگرامز آغا ناصر نے اسلام آباد سے ذاتی طور پر مجھے بھی مبارک باد کا فون کیا اور علی اعجاز کو بھی۔ چند ماہ بعد سید نور نے میرے ڈرامے میں چند گانے اور فائٹ سیکوئنس ڈال کر اسی نام کی ایک فلم ریلیز کردی جس نے ریکارڈ بزنس کیا اور علی اعجاز راتوں رات فلموں کا سپر سٹار بن گیا۔
( بشکریہ : ہم سب ۔ ۔ لاہور )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پی ٹی وی فلمی صنعت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخالد مسعود خان کا کالم:دائرے کا سفر
Next Article کراچی: پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آج کراچی میں آغاز ہوگا : افتتاحی میچ ۔ ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آسکرز، پی ٹی وی ایوارڈز اور شجاعت ہاشمی : یاسر پیرزادہ کا کالم

مارچ 18, 2026

کلاسیقی موسیقی ’’ مقدس آمریت اور استاد بڑے غلام علی خان : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی یاد نگاری

مارچ 5, 2026

توجہ کا باعث بنا عشرت فاطمہ کا پیغام :حقیقت کیا ہے ؟ ۔۔ ۔ نصرت جاوید کا کالم

جنوری 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.