Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کھیل»کراچی: پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آج کراچی میں آغاز ہوگا : افتتاحی میچ ۔ ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز
کھیل

کراچی: پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آج کراچی میں آغاز ہوگا : افتتاحی میچ ۔ ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز

ایڈیٹرجنوری 27, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
PSL 5
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی : ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا،تسلسل سے کورونا کیسز سامنے آنے کے باوجود ہر حال میں میلہ سجانے اور چوکوں، چھکوں سے خوف اڑانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مختصر افتتاحی تقریب میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی پرفارمنس کے بعد دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور میزبان کراچی کنگز کی ٹیمیں مقابل ہوں گی،آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے اور حریف کپتان بابر اعظم کے ساتھ کئی یادگار شراکتیں نبھانے والے محمد رضوان دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی قیادت کریں گے،ان کو گذشتہ سیزن کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ صہیب مقصود، خوشدل شاہ، رائیلی روسو جیسے جارح مزاج بیٹرز کی خدمات حاصل ہیں،ٹم ڈیوڈ بیٹ اور بال دونوں سے کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔
تجربہ کار بولرز عمران طاہر اور عمران خان سینئر کے ساتھ گذشتہ ایونٹ کے کامیاب ترین پیسر شاہنواز دھانی بھی ایک بار پھر دھوم مچانے کیلیے بے تاب ہوں گے۔میزبان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کے سپرد ہے،نوجوان بیٹر کوکیریئر میں پہلی بار فرنچائز کرکٹ میں کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی قیادت کیلیے نامزد ہونے والے بابر اعظم اس نئے تجربے کو بھی کامیابی سے ہمکنار کرنے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے،کپتان کو جارح مزاج اوپنر شرجیل خان کا ساتھ میسر ہے،جوکلارک بھی چھکے چھڑانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ٹام لیمن بائی،محمد نبی،لوئیس گریگوری آل راؤنڈ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔
2 اہم کھلاڑیوں عماد وسیم اور کرس جورڈن کے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاعات ہیں،پیس پاور کی کمان محمد عامر سنبھالیں گے،عمید آصف،محمد الیاس اور محمد عمران بھی سلیکشن کیلیے دستیاب ہوں گے۔ میچ کے حوالے سے محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز پی ایس ایل میں اعزاز کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، ہم افتتاحی میچ سے ہی مہم کا کامیاب آغاز کرنے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔
ان کی قیادت میں کراچی کنگز بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں، امیدہے کہ ایک کانٹے دار میچ سے لیگ کا آغاز ہوگا۔ بابر اعظم نے کہا کہ مجھے پہلی مرتبہ فرنچائز کرکٹ میں کپتانی کا موقع مل رہا ہے، میں اس اہم ذمہ داری کو بھرپور انداز میں ادا کرنے کی کوشش کروں گا، ملتان سلطانز دفاعی چیمپئن اور ایک سخت جان حریف ہیں، ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں شائقین کی بہت دلچسپی ہوتی ہے۔
امید ہے سنسنی خیز مقابلہ ہوگا،انھوں نے کہا کہ پیٹر موریس ایک منجھے ہو ئے کوچ ہیں، پلاننگ کے حوالے سے ان کے ساتھ اچھی بات چیت ہوئی ہے، اس سیزن میں کراچی کنگزکی ٹیم بہتر کھیل پیش کرے گی۔یاد رہے کہ این سی او سی کی ہدایات کے مطابق کراچی میں کھیلے جانے والے میچز میں گنجائش کے25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریوں کو حتمی شکل دی جا چکی ہے،میدان کی وسطی پچز تیار کرلی گئی ہیں، چیئرمین پی سی بی کی خصوصی ہدایت پر ٹریکس کو اسپورٹنگ رکھنے کی کوشش ہوئی ہے، شائقین بڑی بے تابی سے چوکوں، چھکوں کی برسات کے منتظر ہوں گے،وینیو کی تزیئن و آرائش میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی، اسٹیڈیم روشنیوں میں نہا رہا ہے،اطراف کی سڑکیں بھی فلڈ لائٹس سے روشن ہیں۔
اسٹیڈیم کے گرد حفاظتی حصار تو کئی روز قبل ہی قائم کردیا گیا تھا،اب کو مزید مضبوط بنا دیا گیا ہے،رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد ڈیوٹی پر معمور ہے،ہوٹل سے اسٹیڈیم تک روٹس کی بھی کڑی نگرانی ہو رہی ہے،شائقین کو بھی سیکیورٹی مراحل اور کورونا کلیئرنس کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
( بشکریہ : ایکسپریس نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پی ایس ایل 7 کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعارف وقار کا اختصاریہ : علی اعجاز اور ” دبئی چلو“
Next Article پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ذریعے آغاز
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم

اپریل 28, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری جون 28, 2026
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.