Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر جو میں کروں گا کیا اپوزیشن اس کے لیے تیار ہے ؟ عمران خان
اہم خبریں

تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر جو میں کروں گا کیا اپوزیشن اس کے لیے تیار ہے ؟ عمران خان

ایڈیٹرمارچ 6, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran angry
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میلسی : وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد لائے جانے کے حوالے سے کہا ہے کہ میری تیاری مکمل ہے اور یہ جو بھی کریں گے میں اس کے لیے تیار ہوں لیکن جب تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی تو کیا اپوزیشن اس کے لیے تیار ہے جو میں ان کے ساتھ کروں گا۔
جنوبی پنجاب کے شہر میلسی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم جنوبی پنجاب پر 500ارب روپے مزید خرچ کریں گے اور جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی آئینی ترمیم لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) بہت عرصے سے جنوبی پنجاب صوبے کی بات کررہی ہیں لیکن اب دیکھنا یہ ہو گا کہ وہ اس پر ہماری حمایت کریں گے یا نہیں اور ہم جلد یہ بل اسمبلی میں لائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کھاد بیچ میں کم ہوئی تھی کیونکہ پوری دنیا میں کم ہوئی ہے لیکن ہم نے اس مرتبہ کھاد کی زیادہ پیداوار کی جبکہ چین سے ایک لاکھ ٹن کھاد منگوائی ہے جو ایک ہفتے تک پہنچ رہی ہے اور ہم باہر ملکوں کے مقابلے میں پاکستان میں پانچ گنا کم قیمت پر کھاد دے رہے ہیں، ہم عوام کو 132 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں مہنگائی ہے، امریکا میں 40سال بعد بدترین مہنگائی آئی ہے، برطانیہ میں 30سال کے بعد، جرمنی میں 26سال بعد، ترکی میں 20سال بعد مہنگائی ہے، دنیا میں اتنی مہنگائی کے باوجود پیپلز پارٹی کے 2008 سے 2013 کے دور میں آج سے زیادہ مہنگائی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس مہنگائی کے باوجود ہم نے آپ پر کم بوجھ ڈالنے کی پوری کوشش کی، اللہ کے کرم سے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا گیا اور اس کی وجہ سے میں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت دس روپے کم کی اور پانچ روپے یونٹ بجلی کم کی، یہ اس لیے ممکن ہوا کہ ہماری ایف بی آر نے ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جس دن میں لندن میں بیٹھے ہوئے بھگوڑے کا پیسہ واپس لے آیا، اس دن میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت آدھی کر دوں گا، نہ آج تک عمران خان کسی کے آگے جھکا ہے اور جب تک میرے جسم میں خون ہے میں اپنی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے نہیں دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے سفیر نے خط لکھا کہ آپ روس کے خلاف بیان اور ووٹ دیں، میں یورپی یونین کے سفیر سے پوچھتا ہوں کہ کیا آپ نے ہندوستان کو بھی یہ خط لکھا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی قوم کو یاد کرانا چاہتا ہوں کہ یہ وہ پاکستان تھا جس نے نیٹو کی مدد کی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کا ساتھ دیا، میں کبھی ایسی جنگ میں ساتھ نہ دیتا لیکن اس وقت کے سربراہ نے ان کا ساتھ دیا تاہم اس کا پاکستان کو کیا صلہ ملا، 80ہزار پاکستانیوں کی جانیں گئیں، ہمارا قبائلی علاقہ اجڑ گیا، 35لاکھ لوگوں نے نقل مکانی، ہمارے ملک کو 10ارب ڈالر سے زیادہ نقصان ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں یورپی یونین سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا آپ نے اس جنگ میں مدد کرنے پر ہمیں سراہا تھا، ہمارا شکریہ ادا کیا تھا، اس جنگ میں پاکستان کے 80ہزار لوگوں کی قربانیوں کے مقابلے میں نیٹو کے 10فیصد لوگ بھی نہیں مرے لیکن ہمارا شکریہ ادا کرنے کے بجائے آپ کے لوگوں نے افغانستان میں جنگ ہارنے کا ذمے دار ہمیں ٹھہرایا۔
انہوں نے کہا کہ جب کشمیر میں بھارت نے عالمی قانون توڑا، جب اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہاں کا خصوصی درجہ ختم کیا تھا تو کیا آپ میں سے کسی نے ہندوستان سے رابطہ توڑا تھا، کیا ان پر تنقید کی، تجارت بند کی، تو ہم آپ کے سامنے کیا ہیں، کیا ہم غلام ہیں، کہ جو آپ کہیں گے ہم کر لیں؟۔
ان کا کہنا تھا کہ 2008 سے 2018 کے درمیان پاکستان میں 400ڈرن حملے ہوئے، دنیا کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ایک ملک کسی کی جنگ لڑ رہا ہو اور وہ ملک اسی پر بمباری کررہا تھا، ان ڈرون حملوں میں بے قصور لوگ مارے جاتے تھے، نواز شریف اور زرداری اس کے خلاف کیوں نہیں بول رہے تھے، یہ اس لیے نہیں بول رہے تھے کہ اگر ایسا کرتے تو وہ ان کی بیرون ملک چوری کے پیسوں سے خریدی گئی جائیداد ضبط کر لیں گے، جیسے آج روس کے اثاثے مغرب میں ضبط کیے جا رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ جن کے خاندان کے لوگ ڈرون میں مرتے تھے وہ بدلہ ہم سے لیتے تھے کیونکہ انہیں پتہ تھا کہ یہ ڈرون حملے ہماری اجازت سے ہورہے تھے، آج تک عمران خان کے دور حکومت میں کوئی ڈرون حملہ نہیں ہوا اور اگر کبھی ڈرون حملہ ہوا تو پاکستان کی ایئرفورس کو کہوں گا کہ وہ ڈرون کو گرا دیں کیونکہ یہ قانون کی خلاف ورزی ہے
ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی سے دشمنی نہیں چاہتے، ہم سب سے دوستی چاہتے ہیں، ہماری روس سے بھی دوستی ہے، امریکا سے بھی دوستی ہے، چین سے بھی دوستی ہے اور یورپ سے بھی ہے، ہم کسی کیمپ میں نہیں ہیں، ہم نیوٹرل ہیں اور ان ملکوں کے ساتھ مل کر کوشش کریں گے کہ یوکرین میں جاری جنگ بند ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہم جنگ میں کسی کا ساتھ نہیں دیں گے لیکن امن میں سب کا ساتھ دیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ فضل الرحمٰن آپ اور آپ کے ڈاکوؤں کے ٹولے کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کرنے کی ضرورت کیوں ہے؟، 2008 سے 2018 تک پاکستان کا قرضہ چار گنا بڑھا ہے، انہوں نے قرضہ 6ہزار سے 30ہزار ارب تک پہنچا دیا، آپ نے ملک کو مقروض کردیا تو یہودیوں کو سازش کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے۔
اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف، آصف زرداری اور فضل الرحمٰن اپنی سیاست چمکانے کے لیے مل کر تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 25سال پہلے میں سیاست میں ان کا مقابلہ کرنے کے لیے آیا تھا، جب تک میرے جسم میں خون ہے میں ان کا مقابلہ کروں گا، میری تیاری مکمل ہے اور یہ جو بھی کریں گے میں اس کے لیے تیار ہوں۔
وزیر اعظم نے تقریر کے اختتام پر اپوزیشن جماعتوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی تو کیا آپ اس کے لیے تیار ہیں جو میں آپ کے ساتھ کروں گا۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران خان میلسی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآمنہ مفتی کا کالم: ’دنیا تمھارے لیے ہی نہیں ہمارے لیے بھی تو بنی ہے‘
Next Article شاہد عزیز انجم کا مضمون : پروین شاکر کی نظم نگاری اور ان کا آشوبِ آگہی ( آخری حصہ )
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.