Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»عرفان صدیقی کا کالم : خوبرو دوشیزہ، وزیر اعظم اور رخصتی
کالم

عرفان صدیقی کا کالم : خوبرو دوشیزہ، وزیر اعظم اور رخصتی

ایڈیٹراپریل 8, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of irfan siddiqi in girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گاؤں کی خو برو دوشیزہ، رات کے پچھلے پہر، اپنے چاہنے والے نوجوان کے ساتھ پڑوس کے گاؤں چلی گئی۔ ماں آہ و زاری کرتی پنچایت پہنچی، سرپنچ نے پوچھا۔ ”تم کیوں اسے واپس لانا چاہتی ہو۔ اس نے پسند کی شادی کر لی۔“ بوڑھی ماں نے روتے ہوئے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا۔ ”جی یہ بات نہیں۔ وہ بیشک اس سے شادی کرے۔ جگ جگ کرے، میں تو بس یہ چاہتی ہوں کہ ایک بار وہ گھر آ جائے۔ میں اس کی مہندی لگاؤں، اس کی سکھیاں سہیلیاں گیت گائیں، اسے دلہن بناؤں، اسے زیور پہناؤں، اور ڈولی میں بٹھا کر اسے دولہے کے ساتھ رخصت کر دوں۔“ پنچایت نے فیصلہ اس کے حق میں دے دیا۔
خان صاحب نے حالات کے تیور دیکھے تو یکایک رات کے اندھیرے میں ایوان اقتدار کو چھوڑ کر پتلی گلی سے بنی گالا کو نکل گئے اور قومی اسمبلی بھی زیور کی پوٹلی کی طرح باندھ کر ساتھ لے گئے۔ اپوزیشن روتی بسورتی سپریم کورٹ جا پہنچی۔ التجا کی کہ کسی طرح خان صاحب کو دوبارہ وزیراعظم بنا دو۔ عدالت نے پوچھا۔ ”تم تو ’گو گو‘ کے نعرے لگاتے تھے۔ وہ چلا گیا اب کیا چاہتے ہو؟“ اپوزیشن نے ہاتھ جوڑ کر کہا۔ ”مائی لارڈ! ہم اسے مہندی لگا کر، دلہن بنا کر، زیور سے لاد کر، ڈھولک بجاتے ہوئے، گیت گاتے ہوئے، باقاعدہ ڈولی میں بٹھا کر پیا دیس بھیجنا چاہتے ہیں۔“ عدالت نے بات مان لی۔ اب ہفتہ 9 اپریل کو رخصتی کی تقریب طے پائی ہے۔
اپنے نظریے پر پختہ یقین، استقامت روی، جبر کے نا مہرباں موسموں سے پنجہ آزمائی اور دارورسن کی آزمائشوں کے حوالے سے فیض احمد فیض نے کہا تھا۔
جو رکے تو کوہ گراں تھے ہم، جو چلے تو جاں سے گزر گئے
رہ یار ہم نے قدم قدم تجھے یاد گار بنا دیا
عصر حاضر میں جزوی ترمیم کے ساتھ دوسرا مصرع وزیراعظم عمران خان پر صادق آتا ہے، بلاشبہ حکمرانی کی ساعت اول سے دم واپسیں تک انہوں نے ”رہ اقتدار“ کے قدم قدم کو یاد گار بنا دیا ہے۔ نہ کوئی ان سا آیا، نہ آئے گا۔ پاکستان کی پچھتر ( 75 ) سالہ تاریخ میں کتنے ہی وزرائے اعظم آئے اور گئے۔ کم و بیش ہر ایک کی رخصتی کے ساتھ کوئی نہ کوئی کہانی جڑی ہے۔ لیکن خان صاحب کے طلوع و غروب کی طلسم ہوش ربا، برسوں زندہ رہے گی۔ ان کا آفتاب اقتدار آر۔ ٹی۔ ایس کی ناگہانی موت کی سیاہ رنگ قبا سے ابھرا اور تحریک عدم اعتماد کے اندھیروں میں غروب ہونے کو ہے۔ کامل ساڑھے تین برس تک یہ آفتاب، سوا نیزے پے کھڑا پوری آب و تاب سے چمکتا، دمکتا اور دہکتا رہا۔ بادل کے کسی آوارہ ٹکڑے کو بھی اس کے قریب آنے کی جرات نہ ہوئی۔ پھر دیکھتے ہی دیکھتے چاروں اور سے سرکش ہوائیں اٹھیں، بادل امڈ امڈ کر آئے، آندھیوں نے سر اٹھایا، سورج کسمسایا، اپنے بکھرتے اجزاء کو سمیٹنے کی کوشش کی لیکن اس کی اپنی شعاعیں بغاوت شعار ہواؤں اور گھٹاؤں سے جا ملیں۔ سورج بہت تلملایا، بہت پینترے بدلے، لیکن کچھ بس نہ چلا، پیہم سکڑتا اور سنولاتا چلا گیا۔ یہاں تک کہ ایک سیاہ رنگ شہاب ثاقب کی طرح زمیں پر آن گرا اور کرچیاں ہو گیا۔
اب ان کہانیوں کی الف لیلیٰ کھلے گی جن کا آغاز ایک عالی مرتبت خاتون کے تذکرے سے ہوا۔ معروف انگریزی اخبار ”دی نیوز“ کی ایک جامع رپورٹ کے مطابق اس خوش بخت خاتون کے اثاثے، پی ٹی آئی کے تین سالہ دور میں تئیس ( 23 ) کروڑ روپے سے ترانوے ( 93 ) کروڑ تک پہنچ گئے۔ اس نے کالا دھن سفید کرنے والی سکیموں سے بھی فائدہ اٹھایا۔ یہ وہ اثاثے ہیں جو مقدر کی دھنی خاتون نے اپنے گوشواروں میں (اپنی جائیدادوں کی قیمت کا تعین خود کرتے ہوئے ) ظاہر کیے۔ ان کی اصل قدرو قیمت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ ”آمدن سے زیادہ اثاثوں“ پر آہنی ہاتھ ڈالنے والی ”ریاست مدینہ“ کے ”امیرالمومنین“ اسی لئے اسمبلی توڑ کر براہ راست انتخابات کی طرف جانا چاہتے تھے کہ اس کرپشن پر پردہ پڑا رہے جو ساڑھے تین برس تک نقاب اوڑھے، کنج عافیت میں بیٹھی رہی۔
یہ بیانیہ بھی زور و شور سے ابھرے گا کہ واقعی خان صاحب کے نامہ اعمال میں کوئی کار خیر ہے یا ان کا دور ہمہ جہتی زوال و انحطاط کا دور تھا۔ معیشت کی زبوں حالی، ڈالر کی اونچی اڑان، روپے کی مسلسل ناقدری، تاریخ کی سب سے خوں آشام مہنگائی، اعصاب کش بیروزگاری، تیزی کے ساتھ غربت کی لکیر سے نیچے لڑھکتے عوام، پستا ہوا متوسط طبقہ، ہچکولے کھاتی سٹاک ایکسچینج، ملمع کاری کے باوجود سست رو معاشی نمو، ماہرین کی فیشن پریڈ کے باوجود جامد محصولات، نا اہلیت اور بدانتظامی کے باعث کبھی گندم، کبھی چینی، کبھی ادویات، کبھی کھاد، کبھی ایل این جی سکینڈل، مفلوج ہو جانے والی بیرونی سرمایہ کاری، بروقت اقدامات نہ ہونے کے باعث بجلی کی پیداوار میں کمی، اذیت ناک لوڈ شیڈنگ کی واپسی، غیر جانبدار عالمی اداروں کے مطابق کرپشن میں اضافہ، ٹھپ کر دیے جانے والے سی۔ پیک منصوبے، باون ( 52 ) نابغوں کی جہازی کابینہ، بے تکی درجنوں ٹاسک فورسز، اقربا پروری اور دوست نوازی کا چلن، رفقاء کے سنگین جرائم سے چشم پوشی، سرکاری اداروں کو اپنی خوئے انتقام کی بھٹی میں جھونکنا، چودہ ارب بیس کروڑ روزانہ کے حساب سے (مسلم لیگ (ن) دور میں یہ شرح پانچ ارب ساٹھ کروڑ روزانہ تھی) قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح، باون ہزار ارب روپے تک پہنچا دینا، خارجہ پالیسی کو بازیچہ اطفال بنا دینا، میڈیا کی مشکیں کسنا، مخالفین کی پگڑیاں اچھالنا، من چاہے الزامات تھوپنا، ان کے گھروں، قیام گاہوں اور دفتروں پر حملے کرنا، شائستگی کی ساری حدود توڑ کر ہر ”دہن“ کو ”دہانہ“ بنا دینا، معاشرے میں بدکلامی اور بدزبانی کا تعفن پھیلانا، قوم و ملک کی قسمت سنوارنے کے لئے دماغ سوزی کے بجائے ساری توانائیاں حریفوں پر مقدمات، ریفرنسز، سزاؤں، جیلوں، کھولیوں کے پنکھوں اور فرش پر بچھی دریوں پر مرکوز رکھتے ہوئے عوام کے مسائل کو نظر انداز کر دینا ان کے ساڑھے تین سالہ فرد عمل کے کارنامے ہیں۔ اس عرصے کے دوران انتہا درجے کی نرگسیت خان صاحب کے دل و دماغ پر آکاش بیل کی طرح چھا گئی۔ وہ خود کو ”ریاست مدینہ“ کا خلیفۃ المسلمین خیال کرنے لگے۔
”امر بالمعروف“ کے تازیانے لہراتے ہوئے اپوزیشن کو ”منکرین“ گردانا اور ٹوٹ پڑے۔ ان کے خطبات ”میں، مجھے، میرا، میرے اور عمران خان“ جیسے الفاظ سے چھلکنے لگے۔ پیغمبرانہ جلال و جمال کی ایسی ہی خود پرست رو میں انہوں نے خود کو ایک ”برانڈ“ قرار دے دیا۔ تحریک عدم اعتماد جیسی آئینی جمہوری مشق ان کے نزدیک حق و باطل کا معرکہ بن گئی۔ خان صاحب عملاً اپنے دعوے سے دست کش ہو گئے کہ ”مجھے اقتدار کا کوئی لالچ نہیں۔ میرے پاس اللہ کا دیا سب کچھ ہے۔“ ناکہ بندی کرنے کے باوجود منہ زور آندھی نہ تھمی۔ تحریک عدم اعتماد پھن پھیلا کر پھنکارنے لگی تو وزیراعظم کے اعصاب پر رعشہ طاری ہو گیا۔
پختہ اصولوں کا علمبردار، کسی سے بلیک میل نہ ہونے کا دعویدار، ”ریاست مدینہ“ کے خلفاء کی طرح اقتدار سے بے نیاز اور ہرگز کسی کے دباؤ میں نہ آنے والا ”برانڈ“ گرداب میں ہچکولے کھاتی کشتی کو سنبھالا دینے کے لئے، دور افتادہ گاؤں کی یونین کونسل کے چیئرمین کی سطح پر اتر آیا۔ اسے پنجاب اسمبلی میں اپنے 183 ارکان میں سے کوئی ایک بھی عثمان بزدار کا متبادل نظر نہ آیا۔ بیس سال تک دشت نوردی کرتا، اس کا قافلہ سخت جاں، اصول پسندی اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کے پھریرے لہراتا ہوا، چوہدری پرویزالہٰی کی حویلی میں آن اترا۔ اس لئے کہ چوہدری صاحب کے پاس قومی اسمبلی میں پانچ قیمتی ووٹ تھے اور ووٹ، ہر نظریے اور اصول سے ماورا ہوتے ہیں کیونکہ انہی سے اقتدار کی غوطہ زن کشتی کو سنبھالا جا سکتا ہے۔
غیر ملکی سازش کا ڈراما بھی دھرا رہ گیا۔ دس لاکھ کا مجمع بھی نہ لگا۔ ایک لاکھ افراد نے اسمبلی کا گھیراؤ بھی نہ کیا۔ ایف۔ نائن پارک کے احتجاجی مجمعے بھی خیالوں میں دھرے رہ گئے۔ بنی گالا کے سبزہ زار میں جھومر ڈالتے مور بھی غائب ہو گئے۔ طوطی ہزار بیاں، شیخ رشید احمد بھی لال حویلی میں طویل اعتکاف بیٹھ گئے۔
ہمیشہ شاداب کھرلیوں میں منہ مارنے والے ایسے ہی ہوتے ہیں۔ خان صاحب، کسی کے چھوڑنے کا غم دل سے نہ لگائیں، فرصت ملے تو یہ ضرور سوچیں کہ جاتے جاتے انہوں نے اپنی پوری سیاست کو رسوائی کی بھٹی میں کیوں جھونک دیا؟
شاید آر۔ ٹی۔ ایس کی تاریکیوں سے طلوع ہونے والے اسی طرح غروب ہوتے ہیں۔
( بشکریہ : ہم سب ۔۔ لاہور )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

وزیر اعظم عمران خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرضی الدین رضی کا کالم : نظریہ ضرورت اور جسٹس منیروں کی کہانی
Next Article اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا آرڈیننس غیر آئینی قرار دے دیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان کی گرفتاری پر شوبز شخصیات سیخ پا، عوام سے احتجاج کی اپیل

مئی 9, 2023

توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار: فرد جرم عائد کرنے کیلئے عمران خان 10 مئی کو طلب

مئی 5, 2023

جاوید چوہدری کا کالم : ساڑھے دس بجے کیا ہوا تھا ؟

اپریل 12, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.