Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»مظہر عباس کا کالم : اقتدار میں واپسی کا راستہ
کالم

مظہر عباس کا کالم : اقتدار میں واپسی کا راستہ

ایڈیٹرجون 1, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan address
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سابق وزیر اعظم عمران خان نہ تو ٹیپو سلطان ہیں نہ ہی محمود غزنوی وہ پاکستان کی ایک سیاسی حقیقت ہیں اور اس وقت مقبول ترین لیڈر۔ باقی فیصلہ عوام پر چھوڑ دیں۔ اقتدار میں آنے کا راستہ خاصہ کٹھن ہوتا ہے سمجھوتہ تو بہرحال کرنا پڑتا ہے کوئی ڈر کے کرتا ہے توکوئی لڑ کر کوئی اصول پر جان دے دیتا ہے تو کوئی اصولوں پر سمجھوتہ کر لیتا ہے۔ لہٰذا سیاست کو اگر ’’سیاسی ٹچ‘‘ تک ہی محدود رکھا جائے تو بہتر ہے۔
پاکستان تحریک انصاف اس وقت شاید واحد سیاسی جماعت ہے جس کے بارے میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ عام انتخابات میں اس کو چاروں صوبوں سے سیٹیں مل سکتی ہیں۔ مگر کیا وہ دو تہائی اکثریت حاصل کر سکتی ہے۔ شاید یہ اب کسی بھی جماعت کے لیے ناممکن سا ہوتا جا رہا ہے۔خان صاحب بہرحال ہمیشہ پر اعتماد رہتے ہیں مگر بعض فیصلے جلد بازی میں بغیر کسی حکمت کو سامنے رکھ کر کرجاتے ہیں جیسا کو قومی اسمبلی سے 150کے قریب MNAs کے استعفے۔ یہ منطق سے بالاتر فیصلہ تھا خاص طور پر اگر آپ سینٹ میں اور صوبائی اسمبلیوں میں موجود ہیں اور ایک صوبہ میں حکومت بھی ہے۔ یہی غلطی 2014میں ہوئی تھی۔
اگر امپورٹڈ حکومت کی تھیوری درست بھی ہے تب بھی اعتراض یا احتجاج حکومت کی تبدیلی پر اسمبلی پر نہیں کیونکہ اسی اسمبلی نے آپ کو بھی وزیر اعظم منتخب کیا تھا۔
سیاسی تحریکوں میں حکمت عملی تبدیل کرنا کوئی تعجب کی بات نہیں مگر جس طرح اچانک 26 مئی کو اسلام آباد پہنچنے کے بعدمارچ 6دن کے لیے مؤخر کیا گیا اس سے بہت سے کارکنوں میں مایوسی اور سوالات نے جنم لیا۔ ایسا ہی کچھ 20مئی کو ملتان کے جلسے میں بھی ہوا جب تاریخ دیتے دیتے دو دن کے لیے تاریخ ملتوی کر دی گئی۔ اب پھر ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ایک نئی تاریخ۔ شاید وہ اب بھی پنڈی اور عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
کسی کےساتھ اگر عوام کا سمندر ہو تو اسے ادھر یا ادھر دیکھنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے شاید یہی غلطی 1988 میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے کی تھی جب لاکھوں افراد ان کے ساتھ تھے وہ اگر مشروط حکومت لینے کے بجائے اپوزیشن میں بیٹھ جاتیں۔ صدارتی الیکشن میں غلام اسحاق خان کے بجائے MRD کے امیدوار نواب زادہ نصر اللہ خان کی حمایت کرتیں تو آج سیاست مختلف ہوتی۔
یہ بھی ہماری سیاست کی حقیقتیں ہیں کہ 2007میں بے نظیر نے جب NRO کے بر خلاف پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا تو یہ پیغام واضح تھا کہ انہیں قتل کیا جا سکتا ہے اور پھر ایسا ہی ہوا پہلے 18؍اکتوبر کو خود کش حملہ جس میں وہ محفوظ رہیں تو 27دسمبر کو لیاقت باغ میں نشانہ بنایا گیا اور وہ شہید ہو گئیں اور یوں سیاست کا ایک اہم باب بند کر دیا گیا۔
سیاست کے ایک ادنیٰ طالب علم کے طور پر میں نے 50سال کی سیاست کو بہت قریب سے دیکھا ہے اور یہ بات پورے اعتماد سے کہہ رہا ہوں کہ ہمارے کچھ لوگوں کو نہ ضرورت سے زیادہ مقبول جماعتیں پسند ہیں اور نہ ہی مقبول ترین لیڈر۔ ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، نواز شریف، الطاف حسین اور عمران خان ان سب کے پیچھے کروڑوں افراد رہے ہیں اور اب بھی شاید ہیں مگر پھر بھی کوئی دنیا سے رخصت ہوا تو کوئی سیاست سے بے دخل، اس میں خود ان کی بھی بڑی سیاسی غلطیاں اور کمزور حکمت عملی رہی کسی حد تک اقتدار کا نشہ بھی مگر محلاتی سازشوں کا بھی عمل دخل رہا۔
25 مئی کو اگر موجود حکومت اور ا سکے اتحادی فسطائی انداز نہ اپناتے اور ریاستی انداز کے برعکس مارچ کو ڈی چوک پر آنے دیتے تو شاید آج عمران خان زیادہ مشکل صورتحال میں ہوتے۔
رکاوٹیں، لاٹھی چارج، آنسو گیس، خواتین پر تشدد بے جا چھاپےاور گرفتاریوں نے لانگ مارچ کو خود ہی کامیاب کر دیا، پہلے صرف دھرنے کی تصویریں اور ویڈیو چلتیں تو حکومت کا امیج بہتر جاتا مگر کیا کریں جبر کے ذریعہ مخالفین کو دبانا ہماری روایت سی بن گئی ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ساتھ ماضی میں جو ہوا وہ آج بھی PTI حکومت کے لیے شرم کا مقام ہے لیکن اس کا بدلہ جس انداز میں جسٹس (ر) ناصرہ اقبال، ڈاکٹر یاسمین راشد یا شیریں مزاری سے لیا گیا اس نے آمرانہ دور کی یاد تازہ کر دی۔
موجودہ حکومت اس وقت PTI سے زیادہ مہنگائی کے دبائو میں ہے، اسی طرح جیسے 8 مارچ 2022 سے پہلے خان صاحب کی حکومت تھی اسی لیے عدم اعتماد کی تحریک، اس وقت کی اپوزیشن کی بڑی سیاسی غلطی تھی۔ اور خان صاحب بھی جلد اقتدار میں آنے کے لیے وہی راستہ اختیار کر رہے ہیں۔آنے والے تین ماہ اہم ترین ہیں حکمران اتحاد کے سامنے مہنگائی کا پہاڑ ہے جس کا بوجھ بہرحال عوام پر ہی گرنا ہے ایسے میں اگر فوری الیکشن ہو بھی جائیں تو معاشی صورتحال میں بہتری کی گنجائش کم ہی ہے۔
اب اگر یہ حکومت الیکشن آئندہ سال کرانا چاہتی ہے تو وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے فرزند حمزہ شہباز اور مریم نواز کو اپنے خلاف بنائے گئے مقدمات کی بجائے توجہ اس طرف دینی چاہئے۔ اس وقت FIA، NAB میں افسران کی تبدیلی یا قوانین میں تبدیلی اہم ہے یا لوگوں کو ریلیف دینے کی ضرورت ہے۔دوسری طرف خان صاحب کے لیے بہتر ہو گا اگر وہ مارچ اور دھرنوں کے بجائے پارٹی کی تنظیم نواور الیکشن کی حکمت عملی بنائیں کیونکہ انتخابات محض جلسے جلوسوں یادھرنوں سے نہیں بلکہ مضبوط امیدواروں اور تنظیم سے جیتے جاتے ہیں جس کی PTI میں ہمیشہ سے کمی رہی ہے۔
ان تین ماہ میں کئی الیکشن ہونے ہیں۔ ایک قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب غالباً 16جون کو ہونا ہے پھر 17؍جولائی کو اہم ترین الیکشن پنجاب میں 20 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر جس کے بعد یا اسی دوران پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن۔ کراچی میں مقابلہ اس نشست پر ایم کیو ایم (پاکستان) اور تحریک لبیک میں لگتا ہے۔رہ گئی بات اعلیٰ عدلیہ اور نیوٹرل ایمپائر کی تو بہتر ہے اگر یہ دو اہم ترین ادارے سیاسی معاملات سے اپنے آپ کو دور رکھیں، جھکائو ایک طرف نظر آئے یادوسری طرف، اچھا تاثر قائم نہیں کرتا۔انتہائی ادب اور معذرت کے ساتھ پچھلے 75 برسوں میں نظریہ ضرورت اور ملکی قومی مفاد کے نام پر بہت نقصان ہو چکا ہے۔ رہی سہی کسر بعض میڈیا والوں نے پوری کر دی جو خود بھی دو مختلف کیمپوں میں تقسیم نظر آتے ہیں۔
جانبدارتبصرے اور تجزیہ ہماری کامیابی کی سند قرار دیے جا رہے ہیں ایسے میں پتا نہیں کیوں صحافت کہیں کھو سی گئی ہے۔ اس طرز صحافت کو اگر نہ روکا گیا تو نقصان زیادہ نہ ہو جائے۔ بس بات کو یہیں ختم کرتا ہوں۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشیریں مزاری اور جنرل باجوہ میں دو بار تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ، ذہنی دباؤ میں تھی: ایمان مزاری
Next Article انگور اڈ ہ چیک پوسٹ افغانستان کے حوالے کرنے کے خلاف جنرل راحیل شریف کے خلاف رٹ غیر مؤثر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا

اپریل 18, 2026

نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے

اپریل 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.