Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»جہان نسواں / فنون لطیفہ»پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث تین شوٹرز گرفتار
جہان نسواں / فنون لطیفہ

پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث تین شوٹرز گرفتار

ایڈیٹرجون 21, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
siddhu mossay wala singer
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نئی دہلی : پنجاب کے مشہور گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کے قتل میں جاری تفتیش کی روشنی میں دہلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ موسے والا پر فائرنگ کی ابتدا مبینہ شوٹر منپریت مانو نے کی تھی جس کے بعد پانچ مزید شوٹرز نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ان کی ہلاکت ہو گئی۔
دہلی پولیس کے سپیشل سیل کے سینیئر اہلکار ایچ جی ایس دھالیوال نے پیر کو ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سدھو موسے والا کے قتل میں دو گروہ ملوث تھے جن کا کناڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار سے براہ راست رابطہ تھا۔پولیس کا کہنا ہے اس معاملے میں انھوں نے چھ شوٹرز کی شناخت کی ہے۔ پولیس کے مطابق اب تک اس کیس میں مجموعی طور پر تین گرفتاریاں ہوئی ہیں اور گرفتار ہونے والوں میں دو مبینہ شوٹرز بھی شامل ہیں۔
پولیس افسر ایچ جی ایس دھالیوال نے بتایا کہ حملہ آوروں نے حملہ کرنے سے پہلے کئی بار اس علاقے کا دورہ کیا تھا تاکہ اس جگہ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات اکٹھی کی جا سکیں۔
دہلی پولیس کے مطابق پیر تک گرفتار ہونے والے تین افراد سے آٹھ دستی بم، نو الیکٹرک ڈیٹونیٹر، تین پستول (50 راؤنڈ) اور ایک اسالٹ رائفل برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پریورت فوجی نامی 26 سالہ شخص اس واقعے میں ملوث ایک ماڈیول (گروپ) کا سربراہ تھا اور گولڈی برار سے براہ راست رابطے میں تھا۔ واردات کے وقت وہ ایک حملہ آور ٹیم کی قیادت کر رہا تھا۔
پولیس کے مطابق پریورت کے خلاف قتل کے دو مقدمات پہلے سے موجود ہیں۔ اُن میں سے ایک کیس سنہ 2015 کا ہے جس میں پریورت کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ اسی طرح سنہ 2021 کے ایک اور مقدمہ قتل میں بھی پریاورت کا نام لیا گیا تھا۔ پریاورت اس وقت مفرور ہیں اور پولیس ان کی تلاش میں ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پریاورت کو فتح پور کے ایک پٹرول پمپ کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں آخری مرتبہ دیکھا گیا تھا۔گرفتار ہونے والے دوسرے شوٹر کا نام کیلاش (24 سال) ہے۔ وہ فتح پور کے ایک پٹرول پمپ کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی نظر آئے تھے۔ وہ 2021 میں ہریانہ کے جھجر نامی علاقے میں ایک قتل کیس میں بھی مطلوب تھے۔
گرفتار ہونے والا تیسرا شخص 29 سالہ کیشو کمار ہے جس نے سدھو موسے والا کو قتل کرنے والوں کی مدد کی تھی۔ قتل کے واقعے سے قبل وہ شوٹرز کو کار میں بٹھا کر مانسہ لے گیا تھا، قتل کے بعد بھی وہ شوٹرز کو کار میں بٹھا کر وہاں سے لے گیا تھا۔
سنہ 2020 کیشو کمار کو پنجاب کے علاقے بھٹنڈہ میں ہونے والے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ایچ جی ایس دھالیوال نے بتایا کہ سدھو موسے والا کے قتل میں دو علیحدہ علیحدہ گروپ ملوث تھے۔ پہلے گروہ کے ارکان بولیرو گاڑی میں تھے جس کی قیادت پریاورت فوجی کر رہے تھے۔ گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ انکت سرسا اور دیپک منڈے بھی موجود تھے۔دوسرا گروپ کرولا گاڑی کا تھا جس میں منپریت مانو ڈرائیور کے قریب بیٹھا تھا۔
پنجاب پولیس نے بتایا تھا کہ سدھو موسے والا کے گھر سے نکلنے کے بعد سندیپ نامی شخص نے حملہ آوروں کو موسے والا کے گھر سے نکلنے کی اطلاع دی۔ اس وقت موسے والا کے ساتھ ان کے دو دوست تو موجود تھے مگر کوئی سکیورٹی نہیں تھی۔
اس کے بعد ان کی گاڑی کا پیچھا کیا گیا اور تھوڑے فاصلے کے بعد کرولا گاڑی نے سدھو کی گاڑی کو کراس کیا جس کے دوران من پریت مانو نے ایک ‘اے کے 47’ سے اُن پر فائرنگ کی۔ یہ گولیاں سدھو کو لگیں۔
اس کے بعد کرولا میں سوار دونوں افراد نیچے اترے، تب تک پیچھے سے آنے والی بولیرو ان کے قریب آ چکی تھی۔ بولیرو سے بھی چار شوٹرز اتُرے اور مجموعی طور پر ان چھ لوگوں نے سدھو کی گاڑی پر حملہ کیا۔
واردات کو انجام دینے کے بعد یہ لوگ دونوں گاڑیوں میں بیٹھ کر وہاں سے فرار ہو گئے۔ جائے واردات سے کچھ فاصلے پر بولیرو گاڑی میں سوار شوٹرز اپنی گاڑی کو چھوڑ کر دوسری گاڑی میں سوار ہو گئے جس کے بعد کیشو چھوڑی گئی گاڑی کو وہاں سے فتح پور لے گیا۔ یہ مبینہ شوٹر چند دن فتح پور میں ہی ٹھہر۔اور بعد ازاں اسے 19 جون کو گرفتار کر لیا گیا۔
سدھو موسے والا پر 29 مئی کو پنجاب کے مانسہ نامی علاقے میں ان کے گھر کے قریب حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں ان کی موت ہو گئی تھی۔اس قتل کی ذمہ داری کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار نے قبول کی تھی۔ اس نے فیس بک پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے گینگ نے یہ کام کیا ہے۔
گولڈی برار سدھو موسے والا قتل کیس میں لارنس بشنوئی کے گینگ کے ساتھ مل کر کام کر رہا تھا۔15 جون کو پولیس نے لارنس بشنوئی کو گرفتار کر کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔ اسے سات روزہ ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سدھو موسے والا گلوکار
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمونس الٰہی نے رحیم یار خان میں 72 کروڑ کی شوگر مل خریدلی : وزیر داخلہ نے منی ٹریل مانگ لی
Next Article نصرت جاوید کا تجزیہ : پیاز کی کم یابی اور” نحوست“ کی ذمہ دار شہباز حکومت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نام ور گلوکار شوکت علی کی آج پانچویں برسی ہے

اپریل 2, 2026

گلوکارنعیم الحسن ببلو کی دوسری برسی 6جون کو منائی جائے گی

جون 6, 2023

ایک مسیحی گلوکار جس نے تنویر نقوی کی نعت امر کر دی : سلیم رضا کی 39ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

نومبر 25, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.