Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام کا پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کا اعلان
اہم خبریں

سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام کا پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کا اعلان

ایڈیٹرجون 27, 202211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
zaheer ul islam
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

راول پنڈی : پاکستانی فوج کے ریٹائرڈ جنرلز گزشتہ چند مہینوں سے مسلسل خبروں اور سوشل میڈیا پر نظر آ رہے ہیں۔ اس کی وجہ ان کی سیاسی وابستگیاں یا غیر وابستگیاں اور موجودہ فوجی قیادت سے تعلق یا لاتعلقی کا اظہار ہے۔اب کل سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر الاسلام کا نام گردش کر رہا ہے۔
ان کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں وہ پاکستان تحریک انصاف کے ایک سیاسی اجتماع میں تقریر کر رہے ہیں۔ یہ ویڈیو سامنے آتے ہی اس پر تبصروں کا بھی آغاز ہو گیا کہ کیا انھوں نے پی ٹی آئی میں ’باضابطہ‘ شمولیت اختیار کر لی ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے ڈان اخبار سے بات کرتے ہوئے ظہیر الاسلام کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کی ہے۔
فواد چودھری نے کہا ہے کہ ’جنرل (ر) ظہیر الاسلام نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت میں ایک سیاسی اجتماع میں شرکت کی تھی۔ ان افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں کہ جنرل (ر) ظہیر الاسلام نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔ وہ صرف پی ٹی آئی امیدوار کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کر رہے تھے جو ریٹائرڈ جنرل کے رشتہ دار ہیں۔‘
اب تک کی اطلاعات یہ ہیں کہ یہ سیاسی تقریب پنجاب کے حلقہ پی پی 7 راولپنڈی میں ہو رہی تھی۔ پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی نے ٹویٹ کی اور کہا کہ مٹور کہوٹہ میں جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام کی رہائشگاہ پر معززین علاقہ کا ایک بڑا اجتماع ہوا جس میں پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل ریٹائرڈ شبیر اعوان کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔
اس کے باوجود اس تقریب کی ویڈیو اور تصاویر پر سوشل میڈیا پر خاصی بحث جاری ہے۔
’میں سیاستدان نہیں ہوں، میں ایکچویئلی نیوٹرل ہوں‘
اس تقریب کی ویڈیو میں جنرل (ر) ظہیر الاسلام کو تقریر کرتے سنا جا سکتا ہے اور وہ کہہ رہے ہیں کہ ’میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں سیاستدان نہیں ہوں، میں ’ایکچویئلی نیوٹرل (سچ میں نیوٹرل)‘ ہوں۔ میں بالکل غیر سیاسی ہو کر آپ سے بات کر رہا ہوں‘، جس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے تالیاں بجائیں۔
جنرل (ر) ظہیر الاسلام نے تقریر میں یہ بھی کہا کہ اب شاید وہ وقت آ گیا ہے کہ ہمیں برادریوں اور علاقوں سے باہر نکل کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے بارے میں سوچنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’ہم نے یہ نہیں دیکھنا کہ امیدوار کون ہیں، ہم نے دیکھنا ہے کہ ہم نے کس سسٹم کو ووٹ دینا ہے اور وہ سسٹم ہمیں پی ٹی آئی میں نظر آتا ہے۔‘
ایک صارف نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب جبکہ جنرل ظہیر الاسلام باقاعدہ سیاست میں آ گئے ہیں تو نواز شریف کو ان کی وہ آڈیو ریلیز کر دینی چاہیے جو انھوں نے جنرل راحیل شریف کو سنوائی تھی۔‘
اسی طرح ایک اور صارف نے طزیہ انداز میں لکھا کہ ’پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا۔۔۔ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔۔ وطن کی مٹی گواہ رہنا۔۔۔‘
علی رضا نامی اکاونٹ نے ٹویٹ کیا کہ ’لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام ایک ریٹائرڈ آرمی آفیسر ہیں۔ جنرل ریٹائرڈ قادر بلوچ اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم کی طرح انھیں بھی مکمل حق حاصل ہے کہ وہ سیاست میں شامل ہوں۔‘
خیال رہے کہ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم اور قادر بلوچ دونوں ہی سیاسی میدان میں خاصے سرگرم ہیں۔یہی بات محمد بخش رونجھو نامی ٹویٹر صارف نے لکھی اور کہا کہ انھیں فوج سے ریٹائر ہوئے دو سال سے زائد مدت گزر گئی اور اب ان کا جمہوری حق ہے کہ وہ اپنے سیاسی خیالات کا کھل کر اظہار کریں۔
اسی طرح محمد جمیل اختر نامی اکاونٹ نے ان کا پی ٹی آئی کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ظہیر الاسلام
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکورونا کیسز میں اضافہ: ملک بھر میں دورانِ سفر ماسک پہننا لازمی قرار
Next Article فیضان عارف کا کالم : برطانیہ میں اردو کی ترویج کے لئے محمود ہاشمی کی خدمات
ایڈیٹر
  • Website

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.