Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:خواہش، بارش، خارش، سازش!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:خواہش، بارش، خارش، سازش!

ایڈیٹرجولائی 3, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں نے بہت دنوں سے کار ڈرائیو کرنا چھوڑی ہوئی ہے کل ایسے ہی ہاتھوں میں ’’خارش‘‘ ہوئی اور کار ڈرائیو کرنے کو جی چاہا مگر یہ خارش بھی ایسے ہی نہیں ہوئی تھی بلکہ جب آسمان پر بادل چھاتے ہیں اور کچھ دیر بعد رم جھم شروع ہو جاتی ہے تو مجھ پر ایک وحشت سی طاری ہو جاتی ہے چنانچہ میری یہ روٹین رہی تھی کہ بارش کی بوندوں کی چھنکار کان میں پڑتے ہی میں کار پورج سے نکالتا تھا اور بغیر کسی متعین سمت کے سڑکوں پر دوڑاتا تھا کل بہت دنوں کے بعد میرا جی مچلا اور اگرچہ طویل عرصے سے کار نہ چلانے کی وجہ سے میں تقریباً اناڑی ہو چکا تھا مگر شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا ۔ خواہش ویسے بھی انسان کو بعض اوقات اندھا کر دیتی ہے چنانچہ ریورس میں باہر نکالتے ہوئے پہلے تو کار گھر کے گیٹ سے ٹکرائی جس سے میں ذرا محتاط ہو گیا اور میں نے چن کر اس سڑک کا رخ کیا جس پر بارش کے دوران پانی جمع ہو جاتا ہے پانی میں سے کار گزارنے کا اپنا ہی مزا ہے خصوصاً اگر اس کی چھینٹیں سڑک پر چلتے ہوئے یا بس اسٹاپ پر کھڑے غریب لوگوں پر پڑیں اور وہ بے بسی سے بس آپ کو دیکھتے رہیں یا دل میں گالیاں دیں ،دل میں گالیاں دینے سے نودولتیوں کو کیا فرق پڑتا ہے تاہم میں محسوس کر رہا تھا کہ اپنے اناڑی پن کی وجہ سے متعدد بار کار حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بچی چنانچہ میں نے سوچا قریب ہی ارشد تھتھے کا گھر ہے کیوں نہ اسے ساتھ لے لیا جائے، وہ بہت عرصے سے رکشا چلاتا آ رہا ہے اسے ایک دفعہ موت کے کنویں والوں نے کنویں میں موٹر سائیکل چلانے کی ملازمت آفر کی تھی مگر ارشد تھتھا اپنی موجودہ ’’ملازمت‘‘ سے مطمئن تھا چنانچہ اس نے انکار کر دیا۔
ارشد گھر پر ہی موجود تھا مجھے دیکھ کر بہت خوش ہوا اور فوراً میرے برابر والی نشست پر بیٹھ گیا یہ تو اس کے بیٹھنے کے ساتھ ہی مجھے اندازہ ہو گیا کہ وہ شدید خارش میں مبتلا ہے مگر مجھے اس سے کیا فرق پڑتا تھا ،بولا یار نہر والی سڑک پر چلو میں نے کہا لاہور میں اتنا کچھ نیا بن گیا ہے کہ مجھے لاہور کے رستے یاد نہیں رہے ویسے بھی کار ڈرائیور چلاتا ہے اور میں پچھلی سیٹ پر بیٹھا رات کی نیند پوری کرتا رہتا ہوں مجھے اب یاد نہیں نہر والی سڑک پر جانے کا رستہ کون سا ہے؟ اس نے کہا میں اسٹیئرنگ پر آتا ہوں تم میری سیٹ پر آ جائو میں نے پوچھا تم نے کبھی کار چلائی ہے !بولا اگر میں رکشا چلا سکتا ہوں تو کار کیا چیز ہے سو اس نے اسٹیئرنگ پر بیٹھتے ہی ایکسیلیٹر پر پاؤں رکھا اور میری چیخ نکل گئی کیونکہ کچھ فاصلے پر بس جا رہی تھی مگر ارشد تھتھے نے اس کے قریب پہنچ کر تیزی سے کار کا رخ دائیں طرف موڑا اور پھر رکشوں، موٹر سائیکلوں اور کاروں کے درمیان میں سے زگ زیگ بناتا ہوا کار کو ایک بار پھر سیدھےاور صاف رستے پر ڈال دیا مگر اللہ جانتا ہے کہ اس عرصے میں میری جان پر بنی رہی اوپر سے تھتھے کو خارش بھی تنگ کر رہی تھی وہ کبھی اوپر کھجلاتا، کبھی دائیں بائیں ،کبھی درمیان، کہیں ٹانگوں کو کھجلانے لگتا ظاہر ہے اس دوران اس کا ایک ہاتھ مسلسل مصروف رہتا میں دعا مانگا رہا کہ یا اللہ اس کا جو پاؤں بریک پر ہے اسے خارش سے بچائے رکھیو بلکہ میں نے اسے یہ پیشکش بھی کر دی کہ اگر پاؤں میں خارش ہو تو خود زحمت نہ کرنا میں خدمت کے لئے حاضر ہوں!
اس دوران بارش بہت تیز ہوگئی تھی، مگر اب مجھے اس سہانے موسم سے کیا لینا دینا تھا، میں تو مسلسل دونوں ہاتھ اٹھائے دعا کر رہا تھا کہ یا رب کریم میں بہت قیمتی انسان ہوں، ملک و قوم کو میری خدمات کی شدید ضرورت ہے میری حفاظت فرمانا۔ارشد کو اندازہ ہو گیا تھا کہ میں بہت خوفزدہ ہوںچنانچہ اس نے میری طرف منہ کرکے ابھی اتنا ہی کہا تھا کہ اس کے ہوتے ہوئے ڈرنے کی ضرورت نہیں، تم بے خوف ہو کر بیٹھو کہ ساتھ ہی کار کی چیخیں سنائی دیں اور اس کے ساتھ ہی کار اگلی کار کے بمپر سے ٹچ ہوگئی۔ کار کا مالک نیچے اترا، اس نے ایک نظر بمپر پر ڈالی جس پر معمولی سا ڈینٹ پڑا تھا چنانچہ اس نے ارشد تھتھے کو چند معمولی سی گالیاں دیں اور دوبارہ اپنی کار میں بیٹھ گیا۔
اب میرا پیمانہ صبر لبریز ہوگیا، میری جان بھی خطرے میں تھی اور ہمارے ہمسائے یعنی ارد گرد کی گاڑیوں والے بھی اب محتاط ہوگئے تھے۔ میں نے ارشد سے کہا ’’تمہیںاللہ کا واسطہ ہے اب واپس گھر چلو‘‘مگر اسٹیرنگ سے جدائی اس کے لئے ناقابلِ برداشت تھی کہ زندگی میں پہلی بار اسے گاڑی چلانے کا موقع ملا تھا۔ اس سے پہلے روزی کمانے کیلئے ایک ورکشاپ میں کام کرنے کے دوران اپنے استاد کے کہنے پر اس نے دو بار ایک گاڑی ریورس کی تھی، اب وہ اسٹیرنگ کی جان چھوڑنے کو تیار نہ تھا کہ اسے پہلی بار کھل کھیلنے کا موقع ملا تھا۔ جب اس نے دیکھا کہ میں اسے واپس جانے کیلئے کہہ رہا ہوں تو اس نے پہلے سے بھی زیادہ خطرناک ڈرائیونگ شروع کردی۔ چنانچہ اس بار کار کا پیمانہ صبر لبریز ہوگیا۔ وہ سامنے سے آنے والے ایک ٹرک سے ٹکرائی، میں اور ارشد تھتھا معجزانہ طور پر بچ گئے، مگر کار کا انجر پنجر ہل گیا۔ ارشد نے دائیں ہاتھ سے جسم کے ایک حصےاور بائیں ہاتھ سے جسم کے دوسرے حصے کو بہت بری طرح کھجلاتے ہوئے کہا ’’اب تم مجھ پر الزام دھرو گے، تمہاری خواہش پر میں نے اسٹیرنگ سنبھالا، اس دوران بارش نے بھی ٹریفک میں خلل ڈالا، ڈرائیونگ کے دوران شدید کھجلی پر تھوڑی بہت کھجلی ہی سے کام چلایا، چنانچہ اس حادثہ میں قصور نہ تمہاری خارش کا ہے نہ تمہاری موسم سے لطف لینے کی خواہش کا ہے، نہ بارش کا ہے، نہ میری خارش کا ہے۔ قصور ٹرک ڈرائیور کا ہے ہم تو سیدھا جا رہے تھےوہ سازش کے تحت ہماری کار سے ٹکرایا‘‘۔
میں نے اس سے بحث کرنا مناسب نہ سمجھا اب کار کا انجر پنجر ایک ورکشاپ میں پڑا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیاسر پیر زادہ کاکالم:تین اصول جو مسلم دنیا کو اپنا لینے چاہئیں
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:ایاز امیر پر حملہ کے بعد کیا ہوگا: قافلہ چلتا رہے گا اور ۔۔۔
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری

اپریل 21, 2026

اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے

اپریل 21, 2026

امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.