Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاویدکا تجزیہ:سیلاب کے مابعد اثرات پر فکرمند ہوں
تجزیے

نصرت جاویدکا تجزیہ:سیلاب کے مابعد اثرات پر فکرمند ہوں

ایڈیٹراگست 25, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
fazil pur
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بخدا بطور صحافی ہم پاکستانیوں کی اکثریت کو یہ بتانے میں قطعاََ ناکام ہورہے ہیں کہ حالیہ ریکارڈ ساز بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے سندھ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں جو تباہی آئی ہے اس کے دور رس اثرات ہم سب کے لئے کس قدر ناقابلِ برداشت ہوں گے۔اپنی اجتماعی کوتاہی کی بابت گزشتہ کئی دنوں سے بہت فکر مند ہوں۔معاملات سنبھالنا مگر میرے بس میں نہیں۔عملی صحافت سے عرصہ ہوا ریٹائرہوچکا ہوں۔ٹی وی سکرینوں سے بھی غائب رہا۔ محض یہ کالم لکھتا ہوں اور چند مہربان اینکر اپنے ٹی وی شوز میں بلالیتے ہیں۔ان کا مہمان ہوتے ہوئے مجھے فقط ان ہی موضوعات تک محدود رہنا ہوتا ہے جن کے بارے میں وہ سوالات اٹھائیں۔
میڈیا کی محدودات کا ذکر کرتے ہوئے اس کالم میں اکثر کینیڈا کے ایک محقق کا حوالہ بھی دیتا رہا ہوں۔مارشل میک لوہان اس کا نام ہے۔جب ٹیلی وژن متعارف ہوا تو اس نے مذکورہ صنف کے انسانی رویوں پر اثرات سمجھنے کی کوشش شروع کردی۔بہت غور کے بعد ٹی وی کو "Idiot Box”پکارنے کو مجبور ہوا۔اس کی دانست میں ٹی وی سکرین سنجیدہ موضوعات کی بابت کماحقہ آگاہی فراہم کرنے کے قابل ہی نہیں۔اس کا ذمہ داراس نے مگر ٹی وی سے وابستہ افراد کو نہیں ٹھہرایا۔ مصر رہا کہ ہر ذریعہ ابلاغ کی اپنی محدودات ہوتی ہیں۔ٹی وی کو ٹی وی کی گرائمر کے مطابق ہی چلاناہوگا۔اس کے ذ ریعے ان موضوعات کی بابت ”علم“کی توقع باندھنا خوش گمانی ہے جنہیں زیر بحث لانا ٹی وی کے بس میں نہیں۔
میک لوہان نے ٹیلی وژن صحافت کی محدودات کی بابت جو دعویٰ کیا تھا مجھے بطور صحافی اس کا حقیقی احساس 2010میں ہوا۔اس برس بھی پاکستان میں بدترین سیلاب آیا تھا۔پہلے سے بپھراہوا دریائے کابل ہمارے سندھ کے پانی سے ملا تو نوشہرہ ڈوب گیا۔اس کی بدولت نوشہرہ اور چارسدہ میں جو تباہی نمودار ہوئی وہ ٹی وی کے لئے ”نئی“ تھی۔اس سے قبل ٹی وی ہی کی بدولت ہم آزادکشمیر اور بالاکوٹ وغیرہ میں زلزلہ کے تباہ کن اثرات لوگوں کے روبرو لاکر انسانی ہمدردی کے اجتماعی جذبات ابھارنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
2010کے سیلاب کی تباہ کاریوں پر چند روز توجہ مرکوز کرنے کے بعد مگر ٹی وی صحافت اس سے تقریباََ اُکتا گئی۔سیلابی پانی اگرچہ مزید تباہی پھیلانے جنوبی پنجاب تک پہنچ چکا تھا۔میں نے فیصلہ کیا کہ اپنے ساتھی مشتاق منہاس کے ہمراہ سیلاب کا ”تعاقب“ کیا جائے۔اپنا فرض نہایت لگن سے نبھایا۔ چند دنوں بعد مگر احساس ہواکہ سیلاب کا تعاقب ہمارے شو کی Ratingsکو متاثر کررہا ہے۔ٹی وی چینل اپنا وجود برقرار رکھنے کے لئے Eye Ballsکے محتاج ہوتے ہیں۔ اشتہارات فقط اس ٹی وی شو کو ملتے ہیں جسے زیادہ سے زیادہ لوگ دیکھیں۔ اشتہارات دینے والے اپنی مصنوعات شہری متوسط طبقے کے نسبتاََ خوش حال لوگوں سے متعارف کروانا چاہتے ہیں۔ان کے مطلوبہ صارف ”دیہی“ مسائل سے تقریباََ غافل ہوتے ہیں۔
ٹی وی پروگرام تیار کرنے کی مبادیات پر غور کریں تو سیلابی پانی مظفر گڑھ پہنچ کر وہاں کے دیہات میں ویسے ہی تباہی پھیلاتا ہے جو مثال کے طورپر 2010میں آپ کئی دنوں تک نوشہرہ اور چارسدہ میں دیکھ چکے ہیں۔سیلابی پانی کا ”تعاقب“لہٰذا ٹی وی سکرینوں پر ”یکسانیت“ کا تاثر دینا شروع ہوجاتا ہے۔شہری متوسط طبقے کے ناظرین اسے مزید دیکھنانہیں چاہتے۔
اس تناظر میں فقط اخبارات ہی کچھ ”نیا“ فراہم کرسکتے ہیں۔یہ ”نیاپن“ سیلابی پانی کو مقامی حقائق کی روشنی میں پھیلی تباہ کاری کے ذریعے اجاگر کیا جاسکتا ہے۔سندھ میں سیلاب کا ذکر ہو تو خیر پور دُنیا سے کٹا جزیرہ نظر آتا ہے۔ہزاروں کسانوں کے مکان پانی میں بہہ گئے ہیں۔ روزمرہّ خوراک کے لئے لازمی اشیاءمیسر نہیں ہوپارہیں۔فوری مسائل سے بالاتر مگر تلخ ترین حقیقت یہ بھی ہے کہ سندھ کا یہ شہر ہمارے ملک میں کھجور کی پیداوار کا مرکز بھی ہے۔مسلسل بارشوں کی وجہ سے جمع ہوئے پانی میں کھجوروں کے درخت ڈوب چکے ہیں۔خیرپور میں جو کھجور پیدا ہوتی ہے وہ ملکی منڈی کے علاوہ بھاری تعداد میں غیر ممالک بھی بھیجی جاتی ہے۔سوکھی کھجور چھوہارہ بن جاتی ہے جو پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی مختلف مذہبی اور ثقافتی تقریبات کے لئے درکار ہوتا ہے۔
کھجور کی ”نقد آوری“کو نگاہ میں رکھتے ہوئے سندھ کی منڈیوں کے بیوپاری اس کی فصل اُگانے والوں کو ممکنہ پیداوار کی قیمت کا وافر حصہ ”بیعانے“کی صورت ادا کرتے ہیں۔مناسب پیشگی ادائیگی کے باوجود مگر آڑھتیوں کو اس برس اپنی توقع کے مطابق کھجور اور چھوہارہ دستیاب نہیں ہوگا۔ خوش حال آڑھتی نقصان کوربّ کی رضا سمجھ کر فی الوقت بھلاسکتے ہیں۔چھوٹے آڑھتی کی لگائی رقم مگر ”ڈوب“ گئی ہے۔ کھجور پیدا کرنے والا اپنی اگلی فصل پیشگی ادائیگی حاصل کرنے کے بعد اسے ”قرض“ کی ادائیگی کی طرح دینے کو مجبور ہوگا۔ اس کے پاس گویا اگلے برس کچھ ”نقدی“ آنے کی گنجائش باقی نہیں رہی۔ وہ روزمرہّ ضروریات پوری کرنے کے قابل بھی نہیں رہے گا۔ قصہ مختصر خیرپور کا غریب ہی غریب تر نہیں ہوگا۔وہاں کا نسبتاََ نچلامتوسط طبقہ بھی خط غربت کی جانب لڑھک جائے گا جہاں سے باہر نکلنے کے لئے اسے کئی برسوں تک انتظار کے علاوہ جاں گسل جدوجہد کرنا پڑے گی۔
بلوچستان کا سیلاب ہمارے ہاں پھلوں کے کاروبار کے علاوہ گوشت کی فراہمی والے دھندے کو بھی شدید ترین زک لگائے گا۔اس صوبے کے وسیع تر علاقوں میں بھیڑبکریاں پالنا ہی ہزاروں گھرانوں کے لئے روزمرہّ ضروریات کی رقم فراہم کرتا ہے۔لاکھوں جانور مگر سیلابی پانی میں بہہ چکے ہیں۔ اسلام آباد،لاہور اور کراچی میں بیٹھے ہم شہریوں کو تاہم گوشت کی عدم دستیابی کا احساس آج سے چند ماہ بعد ہوگا۔ دنبے اور بکری کے گوشت کی قیمت آسمانوں کو چھوتی نظر آئی تو ہم محض ”مہنگائی“ کا رونا روئیں گے۔ یاد ہی نہیں رکھیں گے کہ اس کی اصل وجہ بلوچستان میں آیا ریکارڈ ساز سیلاب تھا جسے ان دنوں ہم نظرانداز کئے ہوئے ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخالد مسعود خان کاکالم:آرچرڈ ایریا کا حشر نشر
Next Article دہشت گردی کے مقدمے میں عمران خان کو یکم ستمبر تک ضمانت مل گئی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.