Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد چوہدری»لیگی رہنماؤں میں اختلافات: کارکردگی چھپانے کی کوشش؟ : ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ
ارشد چوہدری

لیگی رہنماؤں میں اختلافات: کارکردگی چھپانے کی کوشش؟ : ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ

ایڈیٹراگست 27, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nawaz family
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان میں رواں برس وفاقی حکومت کی تبدیلی کے بعد استحکام دکھائی نہیں دیتا جس کا ادراک خود حکومت کو بھی ہے۔ مسلسل بڑھتی مہنگائی اور تحریک انصاف کی سیاست نے پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت کے لیے دوہرا چیلنج پیدا کر رکھا ہے۔
اب تو مسلم لیگ ن کے اپنے رہنماؤں کی جانب سے بھی شہباز شریف کی حکومت کی کارکردگی پر سوالات شروع ہو گئے ہیں۔
خاص طور پر میاں جاوید لطیف وفاقی وزیر ہونے کے باوجود تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف کارروائی موثر بنانے جبکہ عابد شیر علی نے مہنگائی کے بے قابو ہونے کی میڈیا پر آکر شکایات کی ہیں۔مریم نواز بھی متعدد بار حکومتی پالیسیوں پر عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے ٹویٹ کر چکی ہیں۔
اس کے علاوہ میڈیا پر چلنے والے نواز شریف اور اسحاق ڈار کے حکومتی فیصلوں پر تحفظات کی خبروں پر نواز شریف کو خود وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی بیان بازی سے پارٹی کے اختلافات سنجیدہ نہیں سمجھے جاسکتے بلکہ تمام فیصلوں پر پوری قیادت ذمہ دار ہے۔بیان بازی کا مقصد حکومتی کارکردگی سے توجہ ہٹانے اور عوامی حمایت حاصل رکھنے کی کوشش ہے۔
اختلافات منظر عام پر لانے کا مقصد کیا ہے؟
سینیئر تجزیہ کار حسن عسکری نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’حکومتی کارکردگی آئے روز ایکسپوز ہورہی ہے، جو حالت انہوں نے عوام کی کر دی ہے اس سے لوگ متنفر ہوتے جارہے ہیں۔‘حسن عسکری نے کہا کہ معاشی حالات اتنے خراب ہوچکے ہیں کہ اب سنبھالنا مشکل ہوچکا ہے بات صرف ن لیگ کی نہیں بلکہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں ملبہ دوسرے پر ڈالنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
’ن لیگ کے رہنماؤں کی جانب سے جو اپنی ہی حکومت پر تنقید کی جارہی ہے وہ سیاسی گیم ہے کیوں کہ یہ سب اندر سے ایک ہی ہیں۔‘
ان کے بقول ’ن لیگ کی سیاست شروع سے ایسی ہے کہ اختلافات دکھا کر اپنے حامیوں کو ساتھ رکھا جائے اب اگرشہباز شریف ڈلیور نہیں کر سکے تو یہ ناکامی کسی اور پر کیسے ڈالی جاسکتی ہے۔‘حسن عسکری کا کہنا تھا کہ ’ملک کا معاشی ڈھانچہ تبدیل کیے بغیر کوئی بھی حکومت کامیاب نہیں ہوسکتی جو بھی حکومت آئے گی اسے آمدن سے زائد اخراجات اور دیگر معاملات کو چلانا مشکل ہوگا اس لیے ایسی بیان بازی غیر اہم ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ایسے حالات پیدا کر کے اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ اسحاق ڈار یا نواز شریف کی واپسی کوئی خوشحالی آجائے گی تو یہ غلط سوچ ہے کیوں کہ وہ پہلے بھی حکومت میں رہ چکے ہیں اور لوگ انہیں بھی اچھی طرح جانتے ہیں کہ وہ بھی ذاتی مفادات کو عوامی مفادات پر ترجیح دیتے آئے ہیں۔
سیاسی تجزیہ کار کے مطابق: ’شہباز شریف پہلے بھی وزیر اعلی رہے ہیں تو اب وزیر اعظم بننے کے بعد ان کی پالیسیوں سے اختلاف سنجیدہ کیسے ہوسکتا ہے یہ مہنگائی میں پسے عوام کی ہمدردیاں اپنے ساتھ رکھنے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں ہے۔‘
موجودہ حالات میں نواز شریف کو وضاحت کیوں دینا پڑی؟
مسلم لیگ ن کی سیاست پر گہری نظر رکھنے والے سینیئر صحافی سلمان غنی نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’جتنے بھی ن لیگی رہنما وزیراعظم کی کارکردگی پر سوال اٹھا رہے ہیں وہ ہیں تو جائز کیوں کہ عوام جتنی سابقہ حکومت سے تنگ تھی موجودہ حکومت سے زیادہ تنگ آچکی ہے، نہ قابو آنے والا مہنگائی کا جن لوگوں کا جینا مشکل بنا چکا ہے۔’لیکن یہ بیان بازی کرنے والے رہنما پارٹی میں فیصلہ کن کردار نہیں رکھتے ہوسکتا ہے کسی کے کہنے پر بیان بازی کی ہو۔‘سلمان غنی کے بقول: ’میاں نواز شریف نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے شہباز حکومت پر اعتماد کا اظہار کر کے پارٹی رہنماؤں کے بیانات نہیں بلکہ میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعوی کیا جارہاتھا کہ نواز شریف حکومتی کارکردگی سے ناخوش ہیں اور فیصلہ سازی سے الگ ہوگئے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ یہ سنجیدہ معاملہ ہے کہ اسحاق ڈار واپس آکر معیشت سنبھالنا چاہتے ہیں جس کا وہ تجربہ بھی رکھتے ہیں مگر حکومت میں موجود بعض وزرا ان کا فیصلہ سازی میں غیر معمولی کردار برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں۔سلمان غنی نے بتایا کہ ن لیگ کی قیادت ضرور سوچ رہی ہے کہ پارٹی کی ساکھ بچانے کے لیے معاشی فیصلوں کے لیے اسحاق ڈارکو حکومت کا حصہ بنایا جائے۔سلمان غنی نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ نواز شریف کے نام پر ہی پارٹی کھڑی ہے اور عوام بھی ان حالات میں ان کی طرف دیکھ رہی ہے کہ وہ انہیں مسائل سے نکالنے کے لیے کیا کردار ادا کرتے ہیں۔
’ان حالات میں موجودہ حکومت کے حالات بھی وہی دکھائی دے رہے ہیں جو آخری دنوں میں عمران حکومت کے تھے جو ن لیگ تو کیا پی ڈی ایم کے لیے بھی اچھے اشارے نہیں ہیں۔‘
( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#nawazsharif #shahbazsharif شہباز شریف نواز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمحمد حنیف کا کالم: ڈوبتے پاکستان میں جنسی تشدد
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : سیلاب کی تباہ کار ی پر گروہی سیاست نہ کی جائے!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

18 سال کی عمر کے نوجوان”شرپسندوں ” کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی خواہش : نصرت جاوید کا کالم

مئی 19, 2026

شدید بحران میں وزیر اعظم کی تسلیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 6, 2026

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنےکا اعلان : اضافے کا امکان مسترد نہیں کر سکتے : شہباز شریف

مارچ 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت جون 6, 2026
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد جون 6, 2026
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم جون 5, 2026
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.