Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»سوویت یونین اور سرد جنگ کا خاتمہ کرنے والے میخائل گورباچوف چل بسے
اہم خبریں

سوویت یونین اور سرد جنگ کا خاتمہ کرنے والے میخائل گورباچوف چل بسے

ایڈیٹراگست 31, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
gorbachev
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ماسکو : سابق سوویت رہنما میخائل گورباچوف 91 برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔گورباچوف، جنھوں نے 1985 میں اقتدار سنبھالا، اصلاحات متعارف کروانے اور مغرب سے تعلقات بحال کرنے کے لیے جانے جاتے تھے لیکن وہ 1991 میں سوویت یونین کو بکھرنے سے روک نہیں سکے۔
کئی روسی شہری آج بھی ان کو اور ان کی اصلاحات کو ملک کے بکھرنے پر مورد الزام ٹھہراتے ہیں۔جس ہسپتال میں ان کی موت ہوئی، اس کے مطابق وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔گوربا چوف 54 سال کی عمر میں سوویت کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل اور ملک کے سربراہ بنے۔
اس وقت وہ ملک پر حکومت کرنے والی کونسل، پولٹ بیورو، کے کم عمر ترین رکن تھے اور کئی برس تک عمر رسیدہ سربراہان کے بعد ان کو تازہ ہوا کے جھونکے سے مشابہت دی جا رہی تھی۔ان کی اصلاحات کے تحت عوام کو حکومت پر تنقید کا حق دیا گیا جس کے بارے میں پہلے سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا۔لیکن ملک کے مختلف حصوں میں اس پالیسی کے خلاف ردعمل بھی سامنے آیا اور آخر کار سوویت یونین ٹوٹ گیا۔
بین الاقوامی سطح پر انھوں نے امریکہ سے اسلحہ کنٹرول کا معاہدہ کیا اور جب کئی مشرقی یورپی ریاستوں میں کمیونسٹ رہنماوں کے خلاف عوام نکلی تو انھوں نے مداخلت سے انکار کر دیا۔مغرب میں ان کو ایک ایسے رہنما کے طور پر دیکھا جاتا ہے جس نے ایسی اصلاحات متعارف کروائیں جنھوں نے سرد جنگ کے اختتام کی بنیاد رکھ دی۔
میخائل گوربا چوف کا شمار 20ویں صدی کی سب سے اہم ترین سیاسی شخصیات میں کیا جاتا ہے۔انھوں نے 70 سال تک قائم رہنے والے سوویت یونین کی باگ دوڑ ایک ایسے وقت میں سنبھالی جب ایشیا اور مشرقی یورپ پر کسی زمانے میں راج کرنے والا ملک بکھرنے والا تھا۔
1985 میں جب انھوں نے اپنے اصلاحاتی منصوبے کا آغاز کیا تو ان کا ارادہ یہ ہر گز نہیں تھا۔ وہ تو ملک کی معیشت اور سیاست کو ایک نیا جنم دینا چاہتے تھے۔لیکن ان کی کوششوں کا نتیجہ ایسے واقعات کے سلسلے کی شکل میں نکلا جنھوں نے کمیونسٹ راج کے اختتام کی بنیاد رکھ دی۔ صرف سوویت یونین میں ہی نہیں بلکہ اس کی سابقہ ریاستوں میں بھی۔وہ 1931 میں جنوبی روس میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والدین کے مشترکہ فارم پر کام کرتے تھے۔1955 میں ماسکو یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے سے پہلے ہی وہ کمیونسٹ جماعت کے سرگرم رکن بن چکے تھے۔
اپنے آبائی علاقے میں واپسی پر انھوں نے مقامی جماعت میں تیز رفتاری سے ترقی کی۔ وہ اس نسل کا حصہ تھے جو سوویت یونین کے عمر رسیدہ رہنماوں سے تنگ آتے جا رہے تھے۔1961 میں وہ کمیونسٹ لیگ کے علاقائی سیکرٹری اور پارٹی کانگریس کے رکن بن گئے۔ زراعت کے منتظم کی حیثیت میں انھوں نے کئی جدتیں متعارف کروائیں جن کی وجہ سے ان کے اثر و رسوخ میں اور اضافہ ہوا۔1980 میں وہ پولٹ بیورو کے رکن بن چکے تھے۔
1984 میں جب یوری اندروپوو چل بسے تو توقع کی جا رہی تھی کہ میخائل گوربا چوف ہی ان کے جانشین ہوں گے۔ لیکن اس وقت ایک اور عمر رسیدہ رہنما کو چن لیا گیا۔صرف ایک سال بعد ہی یہ رہنما بھی وفات پا گئے تو گوربا چوف نے اقتدار سنبھالا۔
وہ پارٹی کے پہلے سیکریڑی جنرل تھے جو 1917 کے انقلاب کے بعد پیدا ہوئے تھے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سوویت یونین گورباچوف ماسکو
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ :سیلاب زدگان کی امداد میں‌بازی لینے کی سیاسی دوڑ
Next Article یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:انتھونی گاؤڈی کا شہر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ مئی 1, 2026
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.