Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کاکالم:ہم سا ہو تو سامنے آئے
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کاکالم:ہم سا ہو تو سامنے آئے

ایڈیٹرستمبر 23, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ان دنوں صورتحال یہ ہے کہ اسپیکر اور لاؤڈ اسپیکر دونوں کی بہت مانگ ہے
اسپیکر کیلئے صرف ہاروں کی ضرورت پڑتی ہے جو اس کے گلے میں ڈالنا ہوتے ہیں ۔جبکہ لاؤڈ اسپیکر کا کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے یا یوں کہہ لیں کہ لاؤڈ اسپیکر کا فوری طور پر جبکہ اسپیکر وقت آنے پر اپنا ’’کرایہ‘‘ خود ہی وصول کر لیتا ہے جس جلسے میں اسپیکر زیادہ ہوں اس کے ناکام ہونے کا خدشہ لگا رہتا ہے کہ لوگ رفتہ رفتہ بور ہونے لگتے ہیں لیکن جس جلسے میں لاؤڈ اسپیکر زیادہ ہوں اسے کامیاب سمجھا جاتاہے کیونکہ شہر میں کچھ جلسے ایسے بھی ہو رہے ہیں جن میں لائوڈ اسپیکروں کے ساتھ آنے والے مستری بھی سامعین ہی میں شمار ہوتے ہیں ایسے جلسوں میں تو شامیانوں اور قناتوں والے بھی سامعین ہی میں شمار ہوتے ہیں اور جلسہ کامیاب قرار پاتا ہے۔
اسپیکر اور لاؤڈ اسپیکر میں ایک بنیادی فرق یہ ہے کہ لاؤڈا سپیکر بجلی یا بیٹری سے اورا سپیکر حلق اور پھیپھڑوں کے زور سے چلتا ہے دوسرا فرق یہ ہے کہ سوئچ آف کرنے سے لاؤڈ اسپیکر کسی بھی لمحے بند کیا جا سکتا ہے لیکن اسپیکر اگر اپنی رو میں تقریر کر رہا ہو تو اسے روکنا محال ہوتا ہے، ویسے بعض اسپیکر ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں کسی بھی وقت سوئچ آن کرکے چالو کیا جا سکتا ہے اور کسی بھی لمحے سوئچ آف کرکے خاموش کیا جا سکتا ہے ان دونوں بولنے والی چیزوں میں تیسرا فرق یہ ہے کہ لاؤڈ اسپیکر ایک بے جان آلہ ہے جبکہ اسپیکر گوشت پوست کی بنی ہوئی چیز ہے جس کے ساتھ پیٹ بھی لگا ہوا ہے ۔چوتھا فرق یہ ہے کہ لاؤڈ اسپیکر اپنی کوئی زبان نہیں رکھتا اس کے منہ میں دوسروں کی زبان ہوتی ہے چنانچہ جو وہ کہتے ہیں یہ نشر کر دیتا ہے جبکہ اسپیکر قوتِ گویائی رکھتا ہے اور زبان حال سے کہتا ہے۔
میں بھی منہ میں زبان رکھتا ہوں
کاش پوچھو کہ مدعا کیا ہے
تاہم کچھ اسپیکر،ا سپیکر کم لاؤڈ اسپیکر جیسے زیادہ ہوتے ہیں اسپیکر اور لائوڈ اسپیکر میں سے مجھے ذاتی طور پر لاؤڈا سپیکر زیادہ پسند ہے ایک تو اس لئے کہ یہ کم خرچ ہے دوسرے یوں کہ بالانشیں بھی ہے ۔ بالانشیں تو بعض اسپیکر بھی ہوتے ہیں مگر وہ کم خرچ نہیں ہوتے، لاؤڈ اسپیکر مجھے اسلئے بھی پسند ہے کہ اس کا مزاج خاصا جمہوری ہے ۔یہ دوسروں کے خیالات سنسر کرکے نشر نہیں کرتا بلکہ من وعن دوسروں تک پہنچا دیتا ہے ۔مزاج تو اسپیکر حضرات کا بھی جمہوری ہوتا ہے لیکن ہر دور میں جمہوریت کی وہ LATEST تعریف بیان کرتے ہیں اور لاؤڈ اسپیکر وہ بھی نشر کر دیتا ہے ہمارے ہاں ایک عرصے تک لاؤڈا سپیکر کے استعمال کو ناپسندیدہ قرار دیا جاتا رہا ہے شاید اسلئے کہ لاؤڈا سپیکر سر گوشیوں میں کی جانے والی گفتگو کوبھی دور تک پھیلا دیتا ہے گویا لاؤڈا سپیکر بہت ہی لائوڈ اسپیکر ہوتا ہے۔لاؤڈاسپیکر کو ترجیح دینے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ دوران تقریر لاؤڈ اسپیکر میں کوئی خرابی واقع ہو جاتی ہے جس کے باعث مقرر کی آواز آنا بند ہو جاتی ہے اور صرف ہاتھ کی حرکات، ہونٹوں کی جنبش اور چہرے کے تاثرات سامعین تک منتقل ہوتے ہیں درمیان میں لاؤڈ اسپیکر ٹھیک ہو جاتا ہے اور سامعین تک مقرر کا ادھورا جملہ پہنچتا ہے جسے وہ پہلے ادھورے جملے سے ملا کر مکمل کر لیتے ہیں ۔مثلاً ایک عظیم الشان جلسہ عام میں ، میں نے ایک مقرر کو سنا وہ کہہ رہا تھا،
میں آپ کا خادم ہوں اگر آپ نے میری پارٹی کو کامیاب کر دیا تو تین مہینے کے اندر میں آپ کو کچل کر رکھ دوں گا۔
ظاہر ہے کہ مقرر نے کہا یہ تھا کہ
اگر آپ نے میری پارٹی کو کامیاب کرایا تو میں آپ کو( اپنے وعدہ پر عمل کرکے دکھائوں گا اور عوام دشمنوں کو )کچل کر رکھ دوں گا ۔مگر لاؤڈ اسپیکر درمیانی جملے تک پہنچتے پہنچتے خراب ہو گیا اور ’’آپ کو کچل کر رکھ دوں گا‘‘ نشر کر دیا سو لاؤڈ اسپیکر کو اسپیکر پر ترجیح دینے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کبھی کبھی لاؤڈاسپیکر نیتوں کا حال بھی بتا دیتا ہے۔
ان دنوں سیاسی جلسے عموماً رات کے اندھیرے میں ہوتے ہیں چنانچہ لاؤڈاسپیکر کے علاوہ لائٹس کی بھی ضرورت پڑتی ہے بلکہ جلسے کو بہت بڑا دکھانے میں لائٹنگ کی ایڈجسٹمنٹ بہت اہمیت رکھتی ہے جہاں کرسیاں خالی ہوں روشنی اس کے قریب سے بھی نہیں گزرنی چاہئے بلکہ چھلانگ لگا کر وہاں پہنچنی چاہئے جہاں چار بندے بیٹھے نظر آئیں نئے دور کی ضرورتیں بھی نئی ہوتی ہیں چنانچہ لاؤڈ اسپیکر ،اسپیکر اور لائٹنگ کے علاوہ لیڈر کی شان بیان کرتا ہوا ایک ’’قومی ترانہ‘‘ بھی ضروری ہے جس کا میوزک دلوں کی دھڑکن اور کمر کی لچک کو مہمیز دیتا ہو مقرر اچھا ہو لائٹنگ اچھی ہو، میوزک اچھا ہو،ناچنے والے اچھے ہوں تو جلسے کے ناکام ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اس ہنر میں پی ٹی آئی کا کوئی مقابل نہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleقسور عباس کی خصوصی رپورٹ : جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت ۔۔ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا؟
Next Article رؤف کلاسراکاکالم:ملک یا چرا گاہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

مئی 1, 2026

باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.