Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»کسی پروپیگنڈے اور گمراہ کن معلومات کو پاک امریکا تعلقات کے آڑے نہیں آنے دیں گے، امریکا
اہم خبریں

کسی پروپیگنڈے اور گمراہ کن معلومات کو پاک امریکا تعلقات کے آڑے نہیں آنے دیں گے، امریکا

ایڈیٹرنومبر 1, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan cypher
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

امریکی محکمہ خارجہ نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے اپنی حکومت کو گرانے میں امریکی سازش کے ملوث ہونے کے مسلسل دعوے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا حقائق کی مدد سے غلط معلومات کا مقابلہ جاری رکھے گا۔
لانگ مارچ کے دوران عمران خان کی جانب سے ایک بار پھر امریکا پر اپنی حکومت گرانے کے الزام سے متعلق سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ’ہم غلط معلومات کا مقابلہ حقائق کی مدد سے ہی کر سکتے ہیں‘۔
نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے نیڈ پرائس نے کہا کہ محکمہ خارجہ کی جانب سے سے کئی بار ایسے دعووں کو مسترد کیا جا چکا ہے کیونکہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ’ہم پروپیگنڈے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم پاکستان کے ساتھ قابل قدر دوطرفہ شراکت سمیت اہم دو طرفہ تعلقات کی راہ میں غلط اور گمراہ کن معلومات کو آڑے نہیں آنے دیں گے‘۔
انہوں نے کہا کہہ ہم امریکا اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعاون کی قدر کرتے ہیں، ہم نے ہمیشہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان کو اپنے مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے اور اس حوالے سے ہماری رائے برقرار ہے‘۔
ایک اور سوال کے جواب میں نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان میں عام انتخابات کا ابھی اعلان نہیں ہوا لیکن ہم نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں آئینی اور جمہوری انتخابات کے پُرامن انعقاد کی حمایت کرتے ہیں، یہ وہ مسائل ہیں جن پر ہم دنیا بھر میں موجود ہمارے شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں‘۔
خیال رہے کہ وفاق میں پی ٹی آئی حکومت کو گرانے میں امریکا کے ملوث ہونے کے دعوؤں کو امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بارہا مسترد کیا جاچکا ہے۔
یہ تنازع اس گفتگو کے نتیجے میں پیدا ہوا جو 7 مارچ کو اس وقت کے پاکستانی سفیر اسد مجید خان کے لیے ان کی رہائش گاہ (جسے پاکستان ہاؤس بھی کہا جاتا ہے) پر ایک الوداعی ظہرانے کے موقع پر ہوئی۔
سفارتی اور سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ یہ محض ایک ظہرانہ تھا لیکن اس ملاقات کے نوٹ بھی لیے گئے، بعد ازاں سفیر اسد مجید خان نے جو کیبل اسلام آباد بھیجا وہ اسی ملاقات کے نوٹس پر مبنی تھا۔
ظہرانے میں شرکت کرنے والے امریکی حکام میں امریکی معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور ڈونلڈ لو اور ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری لیسلی سی ویگوری شامل تھے، پاکستانی وفد میں ڈپٹی چیف آف مشن سید نوید بخاری اور دفاعی اتاشی شامل تھے۔
یہ تنازع جولائی میں میڈیا رپورٹس کے ذریعے دوبارہ موضوع بحث بنا جب یہ کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری اوورسیز عبداللہ ریار نے ڈونلڈ لو سے رابطہ کیا ہے اور ماضی کو بھول کر آگے بڑھنے کی درخواست کی ہے، تاہم عبداللہ ریار نے ایسی خبروں کو محض قیاس آرائیاں قرار دے کر مسترد کر دیا۔
رواں برس مارچ میں اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ان کی خارجی پالیسی کی وجہ سے ایک ’غیر ملکی سازش‘ کا نتیجہ ہے اور انہیں بے دخل کرنے کے لیے بیرون ملک سے فنڈز بھیجے گئے ہیں۔
بعد ازاں پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے صحافیوں سے گفتگو میں اپنے اس دعوے کی بنیاد ’مبینہ سازش کی تفصیلات پر مبنی‘ اس کیبل کو قرار دیا جو واشنگٹن میں سابق پاکستانی سفیر نے 7 مارچ کو اسلام آباد بھیجا۔
سفارتی ذرائع سے معلوم ہوا کہ اس کیبل میں کسی سازش کا ذکر نہیں کہا گیا، تاہم ڈونلڈ لو نے یوکرین پر روس کے حملے کے روز سابق وزیر اعظم کے دورہ روس پر جوبائیڈن انتظامیہ کے ‘ناخوش’ ہونے کا اظہار کیا تھا۔
ڈونلڈ لو نے مزید کہا تھا کہ جب تک عمران خان اقتدار میں ہیں یہ ‘ناخوشی’ برقرار رہے گی، طویل گفتگو کے دوران ڈونلڈ لو نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بارے میں بھی سوالات کیے کیونکہ یہ موضوع میڈیا پر چھایا ہوا تھا۔
عبداللہ ریار کے ڈونلڈ لو کے ساتھ مبینہ رابطے پر تبصرے کے لیے امریکی محکمہ خارجہ سے رابطہ کیا تو ایک ترجمان نے کہا کہ ’ضوابط کے مطابق ہم نجی سفارتی ملاقاتوں پر تبصرہ نہیں کرتے‘۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ:”غیر سیاسی بندوبست“ کی جانب بڑھتے حالات
Next Article نواز شریف کو چیلنج کرتا ہوں واپس آکر الیکشن لڑیں ان کے حلقے میں ہراؤں گا: عمران
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.