آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
138 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی تیں وکٹیں گرچکی ہیں جب کہ پاور پلے کے اختتام پر انگلینڈ نے 49 رنز بنالیے ہیں۔
ایلکس ہیلز شاہین شاہ آفریدی کے پہلے ہی اوور میں 1 رن بناکر پویلین لوٹے جب کہ حارث رؤف نے فل سالٹ اور جوز بٹلر کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی اننگز:
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔
اوپنر محمد رضوان 15 ، محمد حارث 8، بابر 32 اور افتخار احمد صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ شان مسعود 38، محمد نواز کو 5 ،شاداب خان 20 اورمحمد وسیم جونیئر 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
انگلینڈ کے بولر سیم کرن کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا، انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کرس جورڈن اور عادل رشید نے 2،2 اور بین اسٹوکس نے ایک شکار کیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں قومی کرکٹ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں، نائب کپتان شاداب خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور محمد حارث،محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
اس کے علاوہ انگلینڈ کی ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور انگلش کرکٹ ٹیم کی جانب سے بولر مارک ووڈ انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔
آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کو بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے اور میلبرن میں اس وقت بادل چھائے ہوئے ہیں تاہم بارش کا امکان پہلے سے کم ہو گیا ہے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)

