Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»کشور ناہیدکاکالم:شدید موسمیاتی تبدیلی کا دور
کالم

کشور ناہیدکاکالم:شدید موسمیاتی تبدیلی کا دور

ایڈیٹرنومبر 18, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar-naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

شرم الشیخ میں سب سے بڑی ،موسمیات کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں ہم اپنا حصہ ڈال کر لندن چلے گئے۔ کانفرنس ابھی جاری ہے۔ جوبائیڈن اور پیوٹن کا خطاب باقی تھا مگر ہم نے 31ارب ڈالر کی دُہائی دی، فرض ادا کیا اور چار دن تک برادرِ بزرگ کے گھٹنے سے لگ کے بیٹھ رہے۔ میدان خالی دیکھا تو وزیر داخلہ نے بھی اسپتال جانے ہی میں عافیت جانی۔ ادھر عمران خان نے باہر کےبڑے بڑے ملکوں کو انٹرویو دیئے۔ سوال ہر جگہ یہی تھا کتنی گولیاں لگیں۔ اس کے بعد بقول فراز ’’پھر اس کے بعد میں سو سو وضاحتیں کرنی۔‘‘ جس کو ذمہ دار قرار دیا، اس کی پیشی ہی نہیں ہوئی۔
’’آواز‘‘ ایک عالمی غیر سرکاری ادارہ ہے۔ جب کسی پر مصیبت پڑے، یہ فوراً تمام ملکوں میں میل بھیج کر، فوری اور انتظامی سہولت اور مدد کے لئے آواز اٹھاتا ہے۔ جب سے کانفرنس شروع ہوئی ہے۔ بار بار یاد دہانی کرا رہا ہے کہ فی الحال لالو کے جزیرے کے ڈوبنے کا اعلان ہونے ہی والا ہے کہ سطح سمندر روز اوپر جا رہی ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے جکارتہ اور کئی دیگر شہروں کے غرق ہونےکی خبر دی گئی تھی۔ شرم الشیخ میں عالمی کانفرنس کے دوران ہزاروں لوگوں نے سفید کپڑے پہن کر دنیا بھر کی توجہ خاص کر ان 50 ملکوں کے دیوالیہ ہونے کی جانب دلائی جن کا قحط، سیلاب یا موسمیاتی تبدیلی پر توجہ نہ دینے پر ایسا انجام ہوا۔ فضائی آلودگی کو کم کرنے کے سلسلے میں سفارشات ابھی سامنے نہیں آئیں۔ البتہ دہلی میں گزشتہ دو دن سے اسموگ کی وجہ سے اسکول بند ہیں۔ لاہور بھی کوئی زیادہ پیچھے نہیں ہے۔ کمال یہ ہے کہ گیس کے حوالے سے متعلقہ وزیر خود بیان دے رہے ہیں کہ اگلے دس برسوں میں ہمارے گیس کے ذخائر ختم ہو جائیں گے۔ کچھ کرنے کے بجائے اس ڈری ہوئی قوم کو مزید ڈرا رہے ہیں، بیشتر گھروں میں ویسے ہی گیس نہیں آ رہی۔ ہماری بچیوں اور بہنوں کو رات بارہ بجے ،جب گیس آئے تو، کھانا پکانے کی عادت پڑ گئی ہے۔ گزشتہ 22برس میں یکساں نصاب کی تکرار نے ایک طرف تو قوم کے نوجوانوں کو قطعی طور پر غیر سیاسی کردیا ہے۔ اس حد تک کہ بابراعظم بھی اگرکوئی میچ جیت جائے تو نوجوان اسے وزیراعظم بنانے کا کہہ کر پلے کارڈ لئے پھریں گے۔ کمال بات یہ ہے کہ عمران خان شاید گولی لگ جانے کے بعد کچھ سچ بھی بولنے لگے ہیں۔ بار بار کہہ رہے ہیں ہمارے زمانے میں بہت غلطیاں ہوئیں اور یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ میں ابھی تک ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں ہوں۔ اس لئے وزیر آباد حملے کی اطلاع انہیں دوماہ پہلے سے تھی۔ افواہ کو سچ ثابت کرنے کیلئے پلاسٹر بھی چڑھوا لیا۔ تاریخ بتاتی ہے کہ ایک بادشاہ نے انڈیا پر 13حملے کئے۔ ابن انشا نے اپنی کتاب میں پوچھا تھا کہ اس نے چودھواں حملہ کیوں نہیں کیا تھا؟ یہ فقرہ کسی نے اعلیٰ حضرت کو سنا دیا ہوگا کہ ریت کی بوریاں بھی حفاظت کے لئے آراستہ ہیں، ہے کسی کا جگرا کہ سامنے آئے اور منہ کی کھائے۔ اب تو جناب امریکی مدح میں آگے آگے ہیں۔
ہمارے سب رہنما بار بار بتاتے ہیں کہ ہمارے غیر ممالک میں آباد لوگ، پیسے بھیج کر ہماری معیشت کو بچاتے ہیں۔ میں نے ایک صاحب علم سے پوچھا کہ جو سرمایہ بیرون ملک سے آتا ہے، اس کو ہم سمجھنے کے لئے کیسے تقسیم کریں۔ انہوں نے بتایا کہ 70فیصد رقم تو ہمارے مزدور پیشہ لوگ اپنے خاندان کے لئے بھیجتے ہیں اور مشکل سے 30فیصد پڑھے لکھے لوگ بھیجتے ہیں ان نوجوانوں کو جو تحقیق اور نئے موضوعات پر ریسرچ اور اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہوتے ہیں،ان میں بیشتر نوجوان اکثر وظیفہ حاصل کر کے پڑھ رہے ہوتے ہیں۔ ورنہ ایم اے کرنے والوں کو بھی اب علم ہو گیا ہے کہ لیکچرر کی نوکری بھی پی ایچ ڈی کرنے کے بعدملےگی، وہ بھی پبلک سروس کمیشن کے ایک اور امتحان کے بعدہی مل سکتی ہے۔ جب ہی تو کسٹم، پولیس اور ریلوے میں بھرتی ہونے والے 90فیصد ایم اے پاس ہوتے ہیں کہ ان محکموں میں ترقی اور اوپر کی آمدنی میں بھی اللہ کا فضل ہے۔ ویسے ہم نے کبھی خبر لی کہ غیر ممالک میں ہمارےمزدور پیشہ لوگوں کے ساتھ کیا سلوک ہورہا ہے، کبھی ہم نے ان کو ملازم رکھنے والوں کی زیادتیوں کا حساب لیا۔ ہمارے سفارت خانوں نے کبھی کسی کو بے جا پکڑنے اور اذیت دینے یا پیسے نہ دینے پر کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ ہم ہر شعبہ میں بیگانگی کا اظہار کرتے ہیں۔ سیاست دان، سب کی ایک ہی آواز ’’میں اگر بول پڑا تو چھتیں اڑ جائیں گی‘‘، ہم لوگ تنگ آکر بول لیتے ہیں کہ اب جو کہنا ہے کہہ لو کہ تم سب عیبوں کو بہت چھپا چکے۔ اب تم سب نوجوان نسل کے لئے راستہ چھوڑدو کہ تم رہنمائی تو دے نہیں سکے۔ بڑے نعرے تھے ’’ہم جیتیں گے‘‘ اسکول کے بچوں کی طرح بیٹنگ کی اور عالمی ٹی20- فائنل میں اتنا شرمناک کھیل پیش کیا کہ ان کے سامنے ہردفعہ بال خالی اکیلی باؤنڈری پر جاتی رہی۔ ہم پیچھے پیچھے بھاگتے رہے۔ مجھے ترس آ رہا تھا، تماشائیوں کے ہاتھ اٹھا کے دعا مانگنے والوں پر کہ ہم تو کرکٹ نہیں، گلی ڈنڈا کھیل رہے تھے۔ اب کوئی رعایت نہیں دینی چاہئے۔
چین اور سعودی عرب کے علاوہ کوئی اورملک ہمارے ہاں سرمایہ کاری کرنے پر تیار نہیں کہ وہ لوگ بھی تو تصویروں میں دیکھ رہے ہوں گے کہ لاڑکانہ میں غریب کسان اپنی زمین صاف کرنے کے لئے اپنے ہاتھ پیروں سے کام لے رہا ہے۔چینیوں نے البتہ ایک ٹینٹ ویلیج بنایا ہے۔ یہ سب عارضی کام ہیں۔ جب تک تباہ شدہ پلوں، سڑکوں، ڈیموں،تمام گھروں کو کم سے کم سرمائے سے قابل استعمال بنانے کا تحریری منصوبہ روبۂ عمل نہیں ہوگا، اس وقت تک وزیراعظم کا کانفرنسوں میں دُہائی دینا، بے اثر رہے گا۔ کانفرنس میں تو غربت میں 1.1فیصد کمی نہیں، اضافہ ہی دکھائی دے رہا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کاکالم:میاں شہباز شریف۔ چند یادیں
Next Article رؤف کلاسراکاکالم:گھڑی سکینڈل اور نوجوان انصافین
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.