Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کاکالم:سید مودودیؒ، چند کھٹی میٹھی اور مسکراتی یادیں
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کاکالم:سید مودودیؒ، چند کھٹی میٹھی اور مسکراتی یادیں

ایڈیٹردسمبر 16, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
modoodi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

(گزشتہ سے پیوستہ)
میں نے اس دوران گاہے گاہے 5/A ذیلدار پارک جانا شروع کردیا جہاں مولانا کی رہائش تھی اور وہیں ہفتہ وار فکری نشست ہوتی تھی،جس میں مولانا سوالوں کے جواب بھی دیتے تھے، ان کی گفتگو بھی ان کی تحریر کی طرح مدلل، مؤثر اور مہذب ہوتی تھی، درمیان درمیان میں وہ خوش طبعی کا مظاہرہ بھی کرتے تھے بلکہ خوش مزاجی اور خوش کلامی ان کے مزاج کا حصہ تھی۔ جب جماعت کی قیادت کو ایوب خان کی جیلوں سے رہائی ملی تو 5اے ذیلدار پارک میں پنجابی کے ایک شاعر حکومت کے مذموم عزائم اور جماعت کی ثابت قدمی کے حوالے سے ایک نظم سنا رہے تھے جس کے ایک مصرعہ کا مطلب تھا کہ حکومت کھیر بنانا چاہتی تھی مگر اس کی بجائے دلیہ بن گیا۔ نعیم صدیقی مولانا کےبرابر میں بیٹھے تھے، انہوں نے مولانا سے پوچھا آپ کو پنجابی سمجھ آتی ہے؟ مولانا نے جواب دیا ’’پنجابی سمجھ آئے نہ آئے، مولوی ہوں یہ کھیر خوب سمجھتا ہوں‘‘۔ مولانا کی خوش طبعی اور جملے بازی کے حوالے سے بہت سی باتیں یاد آ رہی ہیں۔ ایک دفعہ رانا نذر الرحمٰن نے مولانا کی طرف آنا تھا مگر وہ لیٹ ہوگئے اور اپنی تاخیر کی وجہ یہ بتائی کہ انار کلی میں ایک جلسہ ہو رہا تھا منتظمین نے مجھے دیکھا تو اسٹیج پربٹھا دیا۔ میرے ایک طرف رانا اللہ داد اور دوسری رانا رانا خدا داد تھے، میں درمیان میں تھا۔ یہ سن کر مولانا کے چہرے پر شرارت آمیز مسکراہٹ ابھری اور کہا ’’اس کا مطلب ہے آپ دو رانوں کے درمیان تھے‘‘۔
جیل میں جماعت کی دوسری قیادت کے علاوہ مولانا باقر خان بھی موجود تھے۔ ایک دن صبح ناشتے کے وقت مولانا باقر خان کچھ اداس نظر آئے، مولانا نے انہیں مخاطب کیا اور کہا ’’مولانا آپ بہت اداس لگ رہے ہیں، باقر خانی تو یاد نہیں آ رہی؟‘‘ میں یہ چند واقعات بیان کرنے کے حوالے سے قطعاً معذرت خواہ نہیں ہوں کیونکہ میں مولانا کی شخصیت کا یہ پہلو ان ’’مولانائوں‘‘ کی صحبت میں رہنے کی وجہ سے بیان کر رہا ہوں جو مجلس میں بیٹھے ہوتے تو خود کو منبرپر جلوہ افروز محسوس کرتے۔ کچھ سنجیدہ باتیں بیان کرنے سے قبل دو مزید خوش بیانیاں یاد آتی ہیں۔ وہ سنائے بغیر میرا ہاضمہ خراب ہو جائے گا۔ ایک بار مولانا جماعت کے کچھ ساتھیوں کے ساتھ کار میں جا رہے تھے، راستے میں ایک صاحب نے کار رکوائی اور کھیتوں کی طرف چلے گئے۔ واپس آئے تو مولانا نے پوچھا ’’ کوئی پانی وانی کا انتظام بھی تھا کہ نہیں؟‘‘ان صاحب نے جواب دیا ’’نہیں حضرت، مٹی کے ڈھیلوں سے کام چلا لیا‘‘۔ اس پر مولانا کی رگ ظرافت پھڑکی اور کہا ’’گویا آپ ڈرائی کلیننگ کرکے آ رہے ہیں‘‘۔
آپ ذرا اندازہ لگائیں کہاں مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ ایسی جید عالم شخصیت ایک بہت بڑی اسلامی تنظیم کے سربراہ جس کی بازگشت عرب ملکوں میں بھی سنائی دیتی تھی اور کہاں حضرت جوش ملیح آبادی، یعنی ضدین مگر مولانا کی ان سے پرانی دوستی تھی۔ ان دنوں کی یہ روا داری اور عقائد اور طرز زندگی کے واضح اختلاف کے باوجود باہمی تعلق ’’ایں خیال است و محال است و جنوں‘‘ کی ذیل میں آتا ہے۔ ایک بار مولانا کے گردے میں پتھری کی موجودگی کا پتہ چلا۔ جوش، مولانا کی عیادت کو آئے اور کہا ’’تمہیں ایک بات کا پتہ ہے؟‘‘ مولانا نے پوچھا ’’کیا؟‘‘جوش نے کہا ’’یہی کہ اللہ تمہیں اندر سے سنگسار کر رہا ہے‘‘۔ مجھے پتہ ہے کہ میری بہت سی باتیں آج کے کشیدہ نظریات اور عقائد کے ماحول میں بہت سے دوستوں کو گراں گزریں گی، مگر گزرتی ہیں تو گزریںمیں نے آپ کو ایک پوری شخصیت سے ملانا تھا، اپنے جیسے کسی ادھورے شخص سے نہیں۔ اس حوالےسے ایک بلا کا جملہ رہ چلا تھا، جسے صرف انجوائے کیا جا سکتا ہے، اسے طعنے کی شکل نہیں دی جاسکتی۔1953ء ختم نبوت کی تحریک میں فوجی عدالت سے مولانا مودودی اور مولانا عبدالستار خان نیازی کو سزائے موت سنائی گئی۔ ایک ستم ظریف نے اس پر تبصرہ کیا ’’مولانا نیازی کو سزائے موت اس لئے سنائی گئی کہ انہوں نے تحریک میں حصہ کیوں لیا؟ اور مولانا کو اس لئے کہ انہوں نے تحریک میں حصہ کیوں نہیں لیا‘‘۔
ان ہلکی پھلکی باتوں کو اب خدا حافظ کہتے ہوئے مولانا کےبارے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ ایک بڑے عالم دین اور ایک بڑی تحریک کے بانی ہونے کے علاوہ ایک صاحبِ طرز لکھاری تھے۔ آپ سنجیدہ سے سنجیدہ موضوع پر ان کی کوئی تحریر پڑھیں، آپ کو کہیں بھی اکتاہٹ کا احساس نہیں ہوگا۔ یہی لگے گا کہ آپ ایک عظیم ادب پارہ پڑھ رہے ہیں۔ مولانا سے میرا ایک تعلق یہ بھی ہے کہ مرحوم و مغفور ہمارے گھر تشریف لائے تھے اور میری ایک ہمشیرہ کا نکاح پڑھایا تھا۔ مجھے اس بات کا شدید دکھ ہے کہ ان کے بہت بڑے جنازے کے بعد انہیں منصورہ میں دفن کیا جانا چاہئے تھا مگر جماعت کے قائدین اور مولانا کے اہل خانہ کے درمیان اس مسئلے پر اختلاف کے باعث انہیں مولانا کی رہائش گاہ کے لان میں دفن کیا گیا۔اہل خانہ یہ نہیں چاہتے تھے کہ زندگی میں بھی وہ جماعت اور منصورہ سے وابستہ رہے، وفات کے بعد بھی یہی صورت حال باقی رہے۔ میں اب ذہنی طور پر جماعت اسلامی سے بہت دور جا چکا ہوں مگر مولانا کے علم اور ان کی شخصیت کے حصار سے ابھی تک نہیں نکل سکا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکبھی بھی سیاست میں نہیں آؤ ں گا، جنرل (ر) فیض حمید
Next Article رؤف کلاسراکاکالم:واشنگٹن میں 70لاکھ ڈالرز کی سفارتی واردات
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے

اپریل 26, 2026

امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 26, 2026

اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

اپریل 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.